... loading ...
پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو کوئٹہ سے آتے ہوئے درہ زندہ کے قریب گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی وزیرپر اداروں کے خلاف تقاریر اور نقض امن کے مقدمات درج ہیں۔ واضح رہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو 20 ستمبر 2023 کو ضمانت پر اڈیالہ جیل سے ر...
قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئر مین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔ نیب کے ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے نیب مختلف پہلوؤں پر غور کر رہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا جائے یا جیل ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کے ٹرائل میں 16 نومبر تک حکم امتناع جاری کرتے ہوئے پرسوں تک سماعت روکنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اوپن کورٹ سماعت اور جج تعیناتی کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر جسٹس میاں گل حسن اورجسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل بینچ ن...
لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس میں مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا۔ احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ طور پر کک بیکس وصول کرنے کے معاملے پر مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے مونس ...
چیئرمین پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی، درخواست گزار وکیل رضوان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔چیئرمین پی ٹی آئی او...
سپریم کورٹ آف پاکستان میں بلوچستان میں مردم شماری کیخلاف دائر اپیل پر سماعت ۔سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل آف پاکستان ا ور ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان کو نوٹس جاری کر دیا ۔ سپریم کورٹ نے سوال کیا ہے کہ مردم شماری کا معاملہ کس آئینی شق یا قانون کے تحت مشترکہ مفادات کونسل میں جاتا ہے؟مردم شم...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے مرحوم سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کی جانب سے غیر موجودگی میں غداری کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے سنائی جانے والے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پراعتراضات ختم کرکے کھلی عدالت میں لگانے کا حکم دے دیا۔ جبکہ بینچ نے پاکستان بار کونسل ،سندھ ہائی کورٹ ب...
کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات اتوار کو ہوں گے جس کے لیے 42 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس اور72 حساس قرار دے دیے۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے 121 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، 3 یوسی، 2 وائس چیئرمین 4 وارڈ کی نشستوں پر انتخاب ہوگا، جس کے لیے 2 لاکھ 6 ہزار 686 ووٹرز حق رائے دہی استعم...
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ میں زندہ رہا تو انشاء اللہ! 8 فروری بروز جمعرات ہر صورت قومی اورتمام صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ہوں گے۔ اگر الیکشن کمیشن انتخابات نہیں کرواسکتا تو پھر گھر جائے۔اگر انتخابات نہیں ہوں گے تو ہم دیکھ لیں گے۔ پاکستان کے عوام اس با...
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ہفتہ کے روز واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے دی۔ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست شیراز احمد رانجھ...
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے رائیونڈ کے تبلیغی اجتماع میں شرکت کی۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہیں تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شریک ہوتے دیکھا گیا۔ ٹوئٹر پر جاری کردہ ویڈیو کے کیپشن میں...
لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما خدیجہ شاہ کی پولیس افسران کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں خدیجہ شاہ کی پولیس افسران کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی نے سماعت کی۔عدالت کے حکم...
حکومتی ڈیڈ لائن کے پیش نظر ملک بھر سے غیر قانونی افغان شہریوں کی اپنے ملک واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس اور رینجرز کی غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلا کے لیے پیش قدمی و عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ کراچی میں سلطان آباد ہوسٹل حاجی کیمپ،امین ہائوس بوائے اسکاؤٹ ہاسٹل اور جیکب آباد جم...
وفاقی حکومت نے یوم اقبال پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔وفاقی حکومت نے 9 نومبر بروز جمعرات کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا کابینہ ڈویڑن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا۔جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں شریک تھے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی اور چیف جسٹس بلوچس...
پاکستان میں عام انتخابات کی متوقع تاریخ سامنے آ گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ عام انتخابات کیلئے 28 جنوری 2024 بروز اتوار متوقع تاریخ ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کو 2 دن بعد اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کر دے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے مجوزہ تاریخ ...
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر توقیر شاہ مستعفی ہوگئے جس کے بعد ان کا استعفیٰ وزیراعظم نے منظور کر لیا، استعفیٰ 31 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت درخواست مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اخراج مقدمہ کی درخواست بھی مست...
پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے سامنے سرینڈر کر دیا جس کے باعث عدالت نے نواز شریف کے دائمی وارنٹ منسوخ کر دئیے۔منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت کی جن کے سامنے ن...
پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کی کامیاب لانچنگ کر لی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لانچنگ کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاری کو جانچنا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر اے ایس ایف سی نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت کے معیار اور آپریش...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں جیل ٹرائل روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا مسترد کر دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر درخواست کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت پر مشتمل بینچ نے کی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج کو...
سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران فرد جرم عائد کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔عدالت نے فرد جرم ر...
سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ کیس میں چار ہفتوں میں ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی، جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ ایم کیوایم کے مفرورملزمان کے شناختی کارڈز، پاسپ...
اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں درخواست بریت پر سماعت فواد چودھری کی عدم حاضری کے باعث 25 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں فواد چودھری کے خلاف اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں درخواست بریت پر سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ سابق وف...