وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar
لتا منگیشکر کی چھوٹی بہن گلوکارہ آشا بھوسلے کو ورلڈ ریکارڈ ہولڈر قرار دیا گیا وجود - منگل 01 جنوری 2019

پاکستان اور انڈیا میں کوئی بھی فلم ہو اگر اس میں گانا شامل نہ ہو تو اسے نامکمل سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں گلوکار بھی زیادہ پیدا ہوئے اور انہوں نے لاتعداد گانے گا کر تاریخ بھی رقم کی ، لیکن بہت سے لوگوں کیلئے یہ بات باعث حیرت ہوگی کہ سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کروانے کا عالمی ریکارڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کے پاس ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے 1974 میں لتا منگیشکر کو انسانی تاریخ میں سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرانے والی گلوکارہ قرار دیا ۔ ریکارڈ میں درج کیا گیا کہ لتا منگیشکر 1948...

لتا منگیشکر کی چھوٹی بہن گلوکارہ آشا بھوسلے کو ورلڈ ریکارڈ ہولڈر قرار دیا گیا

بھارتی فلم ’گاندھی‘ میں قائد اعظم کا کردار ادا کرنے والے اداکار ایلک پدمسی کا انتقال وجود - اتوار 18 نومبر 2018

تھیٹر کے معروف اداکار اور بھارتی فلم ’گاندھی‘ میں قائد اعظم محمد علی جناح کا کردار ادا کرنے والے اداکار ایلک پدمسی انتقال کر گئے۔ایلک پدمسی ایک عرصے سے بیمار تھے اور ایک روز قبل ہفتہ کی صبح ساڑھے پانچ بجے 90 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔وہ تھیٹر کے مشہور اداکار تھے اور 1982 میں بنائی گئی فلم ’گاندھی‘ میں قائد اعظم محمد علی جناح کا کردار ادا کرنے پر انہیں عالمی سطح پر بہت پزیرائی ملی تھی۔وہ بھارت کے انگریزی تھیٹر کا بڑا نام تھے اور اپنے کیریئر میں 70 سے زائد ڈراموں اور ...

بھارتی فلم ’گاندھی‘ میں قائد اعظم کا کردار ادا کرنے والے اداکار ایلک پدمسی کا انتقال

شلپا شیٹھی کو سڈنی ایئرپورٹ پر نسل پرستی کا سامنا وجود - پیر 24 ستمبر 2018

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹھی کو سڈنی کے ایئرپورٹ پر نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑگیا۔شلپا شیٹھی نے انسٹا گرام پر تصویر پوسٹ کی اور اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ سے متعلق بتایا کہ وہ سڈنی سے کنٹاس ایئرویز کے ذریعے میلبرن جارہی تھیں اْس دوران انہیں تعصب کا سامنا کرنا پڑا، ایئرپورٹ پر جب وہ اپنا بیگ چیک کرانے کاؤنٹر پر گئیں تو وہاں موجود بد مزاج خاتون نے اْن کے ساتھ جارحانہ اور غیر ضروری رویہ اپنایا۔شلپا نے بتایا کہ اس خاتون نے اپنے منفی رویے کی وجہ سے میرا بیگ چیک کرنے سے ا...

شلپا شیٹھی کو سڈنی ایئرپورٹ پر نسل پرستی کا سامنا

سلمان خان کے قتل کا منصوبہ بے نقاب ، منصوبہ ساز گرفتار وجود - پیر 11 جون 2018

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے قتل کے منصوبے نے دنیا بھر میں شوبز کے حلقوں کو چونکا دیا ہے۔ ہریانہ پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کے قتل کے منصونہ ساز سمپت نہرا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے سلوبھائی کی سپاری بدنام زمانہ گینگسٹر لارینس بشنوئی نے سمپت نہرا کو دی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈی آئی جی ہریانہ پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان قاتل نشانہ باز کے ریڈار پر تھے ، جو گزشتہ کئی ماہ سے اداکار کی حرکات و سکنات پر نظر ر...

سلمان خان کے قتل کا منصوبہ بے نقاب ، منصوبہ ساز گرفتار

دنیا بھر کے مقبول ترین اداکاروں کی فہرست جاری کر دی گئی وجود - پیر 12 فروری 2018

دنیا بھر کے مقبول ترین اداکاروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔فہرست کے مطابق معروف اداکار و ریسلر ڈیوین جانسن المعروف دی راک پہلے نمبر پربراجمان ہیں جبکہ بالی وڈکی حسینائیں پریانکا چوپڑا اوردپیکابھی لسٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔بین الاقوامی ویب سائٹ ہالی وڈ رپورٹر نے سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی جس کے مطابق فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب اور گوگل پلس پر سب سے زیادہ مقبول ڈیوین جانسن ہیں۔راک کی حال ہی میں ریلیز ہوئی...

دنیا بھر کے مقبول ترین اداکاروں کی فہرست جاری کر دی گئی

لالی و وڈرائونڈاپ وجود - بدھ 07 فروری 2018

کہاجاتاہے مردسے اس کی آمدنی اورعورت سے اس کی عمرنہیں پوچھنی چاہیے پرجب بات ہواداکارائوں کی تو ہراداکارہ خودکوسولہ سے اٹھارہ سال تک ہی محدود رکھنا چاہتی ہے۔ایسے میں جب پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کوایک مداح کی جانب سے 40 سال کا کہاگیاتووہ حیران پریشان رہ گئیں۔ماہرہ خان کاشماران اداکارائوں میں ہوتاہے جو دیگر فن کاروں کے برعکس سوشل میڈیا پر زیادہ فعال رہتی ہیں اور اپنے چاہنے والوں کے سوالات کا جواب بھی دیتی ہیں۔ٹویٹر پر ماہرہ سے ان کے چاہنے والوں نے مختلف سوالات کیے جن میں کچھ د...

لالی و وڈرائونڈاپ

گلوبل وارمنگ سے ساحلی شہرتباہی کے دہانے پر! وجود - منگل 30 جنوری 2018

آج کی دنیا سائنس اور جدید تحقیق کی روشنی میں آنے والے معاملات اور اسکے ثمرات کی محتاج ہے ۔ بہت سے عوامل سے ناواقفی بھی ایک المیہ ہے ۔ آج اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے قلم اٹھایا ہے تاکہ کچھ جدید اور گلوبل وارمنگ کے حوالے سے آگاہی دی جا سکے۔ اس کرہء ہوائی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑھتی ہوئی مقدار کے سبب عالمی درجہّ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے اس مظہر کو عالمی گرمائو یا (گلوبل وارمنگ ) کہا جاتا ہے۔ماحول میں درجہّ حرارت میں اضافہ عالمی سطح پر تباہی کا باعث بن رہا ہے اس پر قابو نہ...

گلوبل وارمنگ سے ساحلی شہرتباہی کے دہانے پر!

آرگو: کہانی ایران سے فرار کی وجود - منگل 05 جنوری 2016

ایران میں سعودی سفارت خانے پر "عوام" کا حملہ آجکل خبروں کا موضوع بنا ہوا ہے۔ درحقیقت یہ سلسلہ ہے انقلابِ ایران کے بعد غیر ملکی سفارت خانوں پر چڑھائی کی "عظیم " ایرانی "روایت" کا، جس کا آغاز 1979ء میں انقلاب کے فوراً بعد امریکی سفارت خانے پر حملے سے ہوا تھا۔ عالمی قوانین کے تحت سفارت کاروں کو کسی بھی معاملے میں گرفتاری سے استثنا حاصل ہے اور سفارت خانوں کی حرمت مقدم ہے لیکن نومبر 1979ء میں مظاہرین کی ایک بڑی تعداد تہران میں واقع امریکی سفارت خانے میں گھس گئی اور اندر موجود ...

آرگو: کہانی ایران سے فرار کی

مارشیئن کا ہیرو اب تک 900 بلین ڈالرز کھا چکا، ایک دلچسپ تحقیق وجود - بدھ 30 دسمبر 2015

کیا آپ نے ہالی ووڈ کی نئی فلم "دی مارشیئن" (The Martian) دیکھی ہے؟ اس میں میٹ ڈیمن نے مارک واٹنی کا کردار ادا کیا ہے جو ان 6 افراد کے عملے میں شامل ہوتا ہے جو مریخ پر ایک مشن کے لیے جاتے ہیں لیکن ایک طوفان کی وجہ سے انہیں فوری طور پر سیارہ چھوڑنا پڑ جاتا ہے۔ نکلتے ہوئے ایک حادثے کی وجہ سے مارک واٹنی زخمی ہو جاتے ہیں اور انہیں مردہ سمجھ کر باقی عملہ مریخ سے چلا جاتا ہے۔ اگلے روز مارک کو ہوش آتا ہے تو وہ خود کو سیارے پر اکیلا پاتے ہیں اور اس کے بعد دو طرفہ زبردست جدوجہد کا آغاز...

مارشیئن کا ہیرو اب تک 900 بلین ڈالرز کھا چکا، ایک دلچسپ تحقیق

بیک ٹو دی فیوچر کا 2015ء اور آج کی حقیقی دنیا وجود - بدھ 21 اکتوبر 2015

طویل ترین انتظار کے بعد بالآخر وہ دن آ ہی گیا، 21 اکتوبر 2015ء۔ وہی تاریخ جب 1989ء میں جاری ہونے والی مشہور فلم "بیک ٹو دی فیوچر II" کا ہیرو مارٹی میک فلائی مستقبل میں آتا ہے۔ بدقسمتی سے فلم میں دکھائی گئی دنیا آج کی دنیا سے کافی مختلف ہے اور اگر یہ کہا جائے تو بے جا نہیں ہوگا کہ ہم توقعات پر کافی حد تک پورے نہیں اترے۔ نہ اڑتی ہوئی کاریں ہیں اور نہ ہی ہوور بورڈ (hover board) ابھی تک عام ہو سکے ہیں۔ اس کے باوجود چند پہلو ایسے ضرور ہیں جن میں 2015ء نہ صرف توقعات کے مطابق بلکہ ا...

بیک ٹو دی فیوچر کا 2015ء اور آج کی حقیقی دنیا

خوشی کا تعاقب وجود - هفته 12 ستمبر 2015

علامہ اقبال نے کہا تھا ”جوئے شیر و تیشہ و سنگِ گراں ہے زندگی“ اور زیست کی حقیقت یہی ہے۔ یہ ’پیہم رواں، ہر دم جواں‘ تو ہے ہی، لیکن ساتھ ہی ”شبِ درد و سوز و غم“ بھی ہے ، یہاں تک کہ آپ منزلِ مقصود کو پا لیں، چاہے آپ کا مقصد کچھ بھی ہو۔امریکا کے معروف اسٹاک بروکر کرس گارڈنر کی زندگی علامہ اقبال کے ان تمام اشعار پر صادق آتی ہے۔ سخت غربت کے باوجود انہوں نے اپنی خودداری، عزم و ہمت اور بلند حوصلے کی بدولت ایک قابلِ رشک مقام حاصل کیا۔ ہالی ووڈ نے 2006ء میں ان کی زندگی پر Pursuit of H...

خوشی کا تعاقب

پرے ہے چرخِ نیلی فام سے وجود - هفته 05 ستمبر 2015

فلم ادب کی جدید ترین شکل ہے۔ امریکا سمیت دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک میں اکثر فلمیں ناولوں کی بنیاد پر بنتی ہیں۔ جب کہانی ادبی شخصیات کے ہاتھوں سے ہو کر نکلے، اور دنیا بہترین ہدایت کاروں کے ہاتھ لگے، تو شاہکار تو تخلیق ہوگا ہی۔ انہی شاہکار فلموں میں سے ایک " One Flew Over the Cuckoo’s Nest " ہے۔ 1975ء میں بننے والی اس فلم کا موضوع اور کہانی گو کہ سادہ سی ہے لیکن کینوس بہت وسیع ہے، جسے بہت پھیلایا جا سکتا ہے۔ شاید یہی جامعیت تھی جس کی وجہ سے فلم نے دنیا کے اعلیٰ ترین فلم اعزا...

پرے ہے چرخِ نیلی فام سے