... loading ...
فلمی دنیا کے سب سے بڑے آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔96 ویں آسکر ایوارڈز میں بہترین فلم کے لیے فلم اوپن ہائیمر 13 نامزدگیوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ہالی وڈ کی اس فلم کو بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر (کرسٹوفر نولان)، بہترین اداکار (Cillian Murphy)، بہترین معاون اداکارہ (ایملی بلنٹ) اور بہترین معاون اداکار (رابرٹ ڈاؤنی جونیئر) سمیت دیگر شعبوں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔اوپن ہائیمر کے بعد پور تھنگز کو گیارہ نامزدگیاں ملیں جس میں بہترین فلم کے ساتھ بہترین ڈائریکٹر (Yorgos Lanthimos) اور بہترین اداکارہ (ایما اسٹون) بھی شامل ہیں۔کلرز آف دی فلاور مون کی 10 نامزدگیوں میں بہترین ڈائریکٹر (Martin Scorsese) اور بہترین اداکارہ (للی گولڈ اسٹون) شامل ہیں۔فلم ”باربی” کے حصے میں آٹھ نامزدگیاں آئی ہیں، جن میں بہترین فلم، بہترین معاون اداکار (ریان گوسلینگ) اور بہترین معاون اداکارہ (America Ferrera) شامل ہے، جبکہ باربی کی ڈائریکٹر Greta Gerwig کو بہترین ڈائریکٹر کی کیٹیگری میں نامزد نہیں کیا گیا۔اگر غیر ملکی فلموں کی کیٹیگری کی بات کی جائے تو جاپان کی پرفیکٹ ڈے، اسپین کی سوسائٹی آف دی اسنو، برطانیہ کی دی زون آف انٹرسٹ، جرمنی کی دی ٹیچرز لاؤنج اور اٹلی کی Io Capitano کے درمیان مقابلہ ہوگا۔آسکر ایوارڈز کی تقریب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں 10 مارچ کو ہوگی۔
کورکمانڈرز کانفرنس میں اسلام آباد احتجاج کے دوران پاک فوج کی تعیناتی پر پروپیگنڈا کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بے لگام غیر اخلاقی آزادی اظہارِ رائے کی آڑ میں زہر اگلنے ، جھوٹ اور معاشرتی تقسیم کا بیج بونے کے خاتمے کے لئے سخت قوانین وضوابط بنا ک...
جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے جب کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں 9مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، جس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور عمران خان کی بہن علیمہ خان میں احتجاج کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد کے حوالے سے تکرار ہوگئی۔اڈیالہ جیل میں دورانِ سماعت کمرہ عدالت میں بیرسٹر گوہر، بیرسٹر سلمان اکرم راجا اور بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے درمیان تکرار ہوئی۔ یہ تکرار ڈی چوک...
سندھ حکومت نئے مالی سال کے دوران ترقیاتی بجٹ کا صرف 15 فیصد خرچ کرسکی جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ کا صرف 31 فیصد خرچ ہوا ہے رواں مالی سال میں 4644 ترقیاتی منصوبوں پر چارسو تیرانوے ارب روپے مختص ہیں ان میں 173 ارب روپے اب تک جاری کردیئے گئے ہیں پانچ ماہ میں 102 ارب روپے خرچ کئے جاچکے سات...
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جوڈیشل کمیشن کوالگ الگ خطوط لکھ کر 26 ویں ترمیم اور آئینی بینچز کے حوالے سے قواعد مرتب کرنے پر متوجہ کیا ہے۔جسٹس منصور شاہ نے چیف جسٹس کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا 6 دسمبر کا اجلاس ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر حکومت کو سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے عمران خان نے پانچ رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا جو دو اہم معاملات پر وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔دو ...
جمعیت علمائے اسلام (ف)کی جانب سے دینی مدارس سے متعلق بل منظور نہ کیے جانے کی صورت میں احتجاج کیلئے اسلام آباد کا رخ کرنے کی دھمکی سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں پارٹی کے تمام تحفظات دور کرنے ...
بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے کہا ہے کہ بھاگنے والی عورت نہیں، ڈی چوک پر مجھے اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا،جو اکیلے چھوڑ کرچلے گئے ان کے خلا ف کارروائی ہونی چاہیے۔بشری بی بی نے چارسدہ کا دورہ کرکے ڈی چوک میں احتجاج کے دوران مبینہ طور پر جاں بحق ہونے والے کارکنوں کے لواح...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کی وجہ سے بھاری قیمت ادا کر رہا ہے، دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے ہمارا عزم پختہ ہے،امن و امان کو یقینی بنانے کے حوالے سے ماضی قریب میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس منعقد ہوئے ہیں، حکومت پاکستان، فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے درمیان ایسی سوچ رکھنے والے عناصر موجود ہیں جو نوجوانوں کو مذہبی اور سیاسی انتہا پسند بنانا چاہتے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ نوجوان ترقی کریں اور روزگار کمائیں۔لیاری میں سندھ پنک فٹبال ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے...
کراچی کے سواباقی ملک کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک بارپھرسستی ،نیپرانے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 14پیسے فی یونٹ کی کمی کردی بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبر2024کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی ۔نیپرانے ایک ماہ کے لیے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ بجلی صارفین کوقیمت میں ...
24نومبر کے پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف اسلام آباد کے تاجروں کی توہین عدالت درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق حکومت اور انتظامیہ پر برہم ہوگئے ۔ چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ آپ نے امن و امان بحال کرنا تھا مگر آپ نے پورا اسلام آباد بند کردیا، پی ٹی آئی نے غلط کیا تو ...