... loading ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم
بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرنیوالے حکومتی اراکین سب اسکا حساب دیں گے، نورین نیازی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خا ن کا کہنا ہے کہ کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو بانی پی ٹی ائی سے جا کر بات کریں اور مذاکرات کریں۔گورکھپور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پر علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بہت غصے میں ہیں، تین سال سے انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں۔انہوں ںے کہا کہ جان بوجھ کر بانی پی ٹی ائی کی آنکھ ضائع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ڈر کے مارے بانی کہے کہ میں ڈیل اور مذاکرات کرنا چاہتا ہوں، وہ کبھی نہیں کہے گا کیونکہ وہ صرف اور صرف پاکستان کے لیے کھڑا ہے۔ اس نے سارا معاملہ اپنا اللہ پر چھوڑ دیا ہے اور اللہ کے ساتھ وہ رابطے میں ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ عید کا موقع بھی گزر گیا لیکن ہمیں تو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، عید کے بعد پہلا منگل آیا ہے آج تو ہمیں ملاقات کی اجازت دی جائے۔ ملاقات کے لیے آئے ہیں اور اب ہم یہیں بیٹھیں گے جب تک ملاقات نہیں ہوتی۔ یہ ہمارا اور بانی پی ٹی آئی کا آئینی و قانونی حق ہے، ملاقات نہ کروانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے اسپتال اور اسپتال سے جیل لایا گیا، ان کا تیسرا پروسیجر مکمل کر لیا گیا ہے؟انہوں ںے کہا کہ ہمیں تو پتہ ہی نہیں اور فیملی کو بھی نہیں بتایا گیا، ہمیں بھی نہیں بتایا گیا، صبح سوشل میڈیا سے اور اخبارات سے اور میڈیا سے پتہ لگا ہے۔ ہمیں کیا پتہ کیا علاج ہو رہا ہے، کسی کو نہیں بتایا گیا۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جو ہم نے دو ڈاکٹرز کے نام تجویز کیے تھے، ایک ڈاکٹر ندیم قریشی جو علاج سے متعلق کوئی جواب ہی نہیں دے رہے اور کچھ بتا ہی نہیں رہے۔ ہمیں کیا پتہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا بنا۔ علاج سے متعلق چھپایا جا رہا ہے شک پیدا کیا جا رہا ہے، عید کیا بانی پی ٹی ائی کو تو جیل میں ہونا ہی نہیں چاہیے۔میڈیا سے گفتگو میں نورین نیازی کا کہنا تھا کہ ڈیل انھوں نے کی تھی جن کے اثاثے باہر تھے، جنھوں نے ملک میں چوری کی تھی۔ بانی پر کوئی جرم نہیں بے گناہ قید ہیں، ان پر ظلم ہو رہا ہے۔ ہم ایسے نہیں چھوڑیں گے، جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرنے والے حکومتی اراکین سب اسکا حساب دیں گے۔ دیکھنا یہ بانی پی ٹی آئی کو خود پکڑ کر جیل سے نکالیں گے۔نورین نیازی کا کہنا تھا کہ ملک میں قانون نہیں اور کوئی پوچھنے والا بھی نہیں، ہم تو بیٹھے ہیں، کتنے عرصے سے آرہے ہیں لیکن کسی کو ایک پتھر نہیں مارا، اگر ن لیگ یا پیپلز پارٹی آتی تو اے ٹی ایم جل چکا ہوتا، پیٹرول پمپ جل چکا ہوتا، یہ پی ٹی آئی ہے جو ماریں کھاتے اور ظلم سہتے ہیں اور چپ کرکے چلے جاتے ہیں۔دریں اثنا فیکٹری ناکے پر میڈیا ٹاک میں انہوں ںے کہا کہ عمران خان مکمل قید تنہائی میں ہیں، بشریٰ بی بی کی فیملی کی ملاقاتیں بھی مکمل طور پر بند کروا دی گئی ہیں، بانی کے علاج کے لیے آپ کو کوئی قانون ہی نہیں مل رہا تھا، تین رکنی بینچ نے مئی 2025ء میں ملاقات کرانے کا حکم دیا تھا، ڈویژن بینچ نے بھی ملاقات کا معاملہ تین رکنی بنچ کو ریفر کر دیا تھا۔علیمہ خان نے کہا کہ ججز کی بات بڑی مثبت تھیں انھوں نے انسانیت والی باتیں پوچھیں، 23 فروری کی صبح پتا چلا کہ یہ بانی کو پمز لے کر گئے، کسی نے رپورٹس نہیں دکھائیں کہ بانی کی آنکھ کا مسئلہ کس وجہ سے ہوا، ہم ان کی رپورٹس پر رتی بھر بھی یقین نہیں کر سکتے۔انہوں ںے کہا کہ عید والے دن بانی کی اپنے بیٹوں سے بات ہوئی ہے، بانی نے بیٹوں سے کہا کہ آنکھ میں تھوڑی بہتری ہوئی ہے، بانی کو ججز پر بڑا غصہ ہے، بشری بی بی کا کیس بھی ابھی تک عدالت میں نہیں لگا، 31مارچ کو عدالت میں موجود ہوں گے، دیکھیں گے کہ کیسسز لگاتے ہیں کہ نہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے کہا ہے بشری بی بی کو مجھ پر دباؤ کے لیے جیل میں رکھا گیا، بانی نے کہا یہ جو مرضی کرلیں میں ان کے سامنے سر نہیں جھکاؤں گا، ایک نجی ٹی وی پر کون خبریں چلوا رہا ہے؟ ہمیں پتا ہے، اگر آئندہ جھوٹی خبریں چلائیں تو ہم نام بتا دیں گے، آپ نے کہا بانی کے پاس لوگ آرہے ہیں، کون آرہے ہیں،؟ کس کی جرات ہے؟ان کا کہنا تھا کہ جنھوں نے چوری کی ہو، پیسے بچانے ہوں وہ ڈیل کرتے ہیں، ہماری کسی حکومت کے بندے، جنرل، ایجنسی کے بندے سے ملاقات نہیں ہوئی۔علیمہ خان نے کہا کہ ایرانی قوم کی جرأت ہے کہ وہ اسرائیلی بمباری کے آگے کھڑے ہوئے، شہادتیں دے رہے ہیں اور فخر کر رہے ہیں، پاکستانیوں کو ایسی قوم کو سیلوٹ کرنا چاہیے۔ایک سوال پر انہوں ںے کہا کہ سہیل آفریدی رہائی فورس بنا رہے ہیں یہ زبردست بات ہے، عوام کا نمائندہ جیل میں ہے باہر جعلی لوگ بیٹھے ہیں، پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، پی ٹی آئی ایک متحرک جماعت ہے، اختلاف رائے سب جگہ ہوتا ہے یہاں کیوں نہیں ہونا چاہیے۔
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...