... loading ...
میری بات/روہیل اکبر ایسا لگتا ہے کہ جیسے حکومت اور اس حکومت کے لانے والوں کے ذہنوں پر عمران خان سوار ہے کمرہ عدالت سے اسکی ایک تصویر باہر کیا نکلتی ہے پوری دنیا میں پھیل جاتی ہے اور اگلے ہی دن اس رنگ کی شرٹس مارکیٹ میں نایاب ہو جاتی ہے۔ عمران خان کی طرف سے حمودالرحمن کمیشن کے بارے میں اس سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ ہوتی ہے...
ریاض احمدچودھری اپنے 10 سالہ دورِ اقتدار میں مودی سرکار نے تمام اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کو نشانے پر رکھتے ہوئے اپنی سیاست کو پروان چڑھایا۔ نہ صرف عام بھارتی شہری بلکہ بھارتی پارلیمنٹ میں مسلمان ایم پی ایز بھی بی جے پی کی نفرت انگیز سیاست کی بھینٹ چڑھنے لگے۔ 2014 کے بعد سے بھار...
سمیع اللہ ملک سی پیک پراجیکٹ کوآج دس سال ہوگئے ہیں لیکن ہماری سیاسی کوتاہیوں اوراقتدارکی ہوس نے اسے ابھی تک پروگرام کے مطابق مکمل نہیں کیااوراس موضوع پرکئی مرتبہ دلائل کے ساتھ لکھ بھی چکاہوں کہ اس پراجیکٹ کے فوائداورثمرات کو کس طرح پاکستانی عوام کی جانب موڑاجاسکتاہے اور پاکستا...
ب نقا ب /ایم آر ملک عرصہ پہلے شہر قائد کے ایک دانشور نے کہا تھا کہ شہید حکیم سعید کے قاتلوں کی عدم ثبوت پر رہائی کیا انصاف کا مضحکہ اُڑانے کے مترادف نہیں ؟کیا یہ جھوٹ ہے کہ بھتہ مانگنے والے مافیا کے بارے میں وطن عزیز کے مسیحا نے وقت کے وزیر اعظم کو آگاہ کردیا تھا ،مدیر تکبیر ق...
علی عمران جونیئر دوستو،بچپن میں جب کہ بلیک اینڈ ٹی وی کا دور تھا، ٹی وی نیا نیا آیا تھا، ہمیں یاد ہے ابا حضور گھر میں جو پہلا ٹی وی لائے وہ بلیک اینڈ وائٹ تھا اور اسے حرف عام میں رشین ٹی وی یا وال والا ٹی وی کہتے تھے، اگر آپ کو آٹھ بجے والا ڈرامہ دیکھنا ہے، (پہلے پی ٹی وی پ...
حمیداللہ بھٹی آزادی اظہار ہر شخص کا جمہوری حق ہے مگر پاکستان جیسے ترقی پذیرممالک کے اکثرحکمرانوں کا خیال ہوتا ہے کہ یہ حق عوام کانہیں اُن کا ہے وہ جس پر تنقید کریں تقاریر میں اِداروں یا حریف سیاستدانوں کو ہدفِ تنقید بنائیں اور اِس دوران چاہے جس حد تک چلے جائیں یہی صرف آزادی اظ...
ڈاکٹر سلیم خان ساگر ضلع کے برودیا نوناگیر گاؤں میں انجنا اہیروار نامی لڑکی کی چلتی ایمبولینس سے گر کر مشتبہ حالات میں موت ہو گئی۔ کیا کسی نے چلتی ایمبولنس سے گر کر بھی کسی کی موت کا واقعہ سنا ہے ؟ نہیں سنا ہوگا اس لیے کہ ایمبولنس سے aگر مریض کے رشتے دار گر کر مرنے لگیں تو مریض...
علی عمران جونیئر دوستو،ہمارے پیارے دوست نے حالات حاضرہ کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ بھیجا ہے۔۔ وہ لکھتے ہیں کہ۔۔بڑا بھائی 4 دہائیوں سے پارٹی کا مالک و مختار تھا، پھر بڑے بھائی نے مجبورا چھوٹے بھائی کو پارٹی کی صدارت دی اور چھوٹے بھائی نے دوبارہ بڑے بھائی کو پارٹی صدارت کی وراثت واپ...
حمیداللہ بھٹی فلسطینی آبادی کے خلاف نسل کشی پر مبنی کاروائیاں سامنے آنے پر رائے عامہ بڑی حد تک تبدیل ہوچکی ہے۔دنیا کے ہر ملک میں مظاہرے جاری ہیںجنوبی افریقہ کی غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے دائر درخواست پرعالمی عدالتِ انصاف نے بھی اسرائیل کورفح میں فوجی آپریشن روکنے کا حکم دیا ...
جاوید محمود اسرائیل اور حماس جنگ کی آغاز کے بعد سے سیاہ اور سفید اسکارف جسے کوفیہ کے نام سے جانا جاتا ہے، فلسطینوں کے حامی مظاہروں میں بہت چھایا رہا ہے۔ آسٹریلین سیاستدانوں میں سینیٹر مہرین فاروقی اور لیڈیا تھوڑا نے اسے پارلیمنٹ میں پہنا ہے اور اسے واشنگٹن میں بینجمن فرینکلن ک...
ڈاکٹر جمشید نظر دوسری جنگ عظیم اور امریکہ کی جانب سے جاپان پر ایٹم بم کے حملوں کے بعد خدشہ تھا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو جلد ہی کرہ ارض پر نسل انسانی ناپید ہوجائے گی ۔اسی لئے دنیا میں امن کے قیام اور جنگوں کے خاتمہ کے لئے 24اکتوبر1945میں اقوام متحدہ کا قیام عمل میں لایا گیا ۔پ...
سمیع اللہ ملک جنوری2018میں برسلزکاشانداربوزارتھیٹرتاریخی لمحات سے متعلق عوامی جمہوریہ چین کی ویڈیوکابیک ڈراپ تھا۔یہ موقع تھاچینی نئے سال کے جشن کا۔ ایک گلوکارفن کامظاہرہ کررہاتھااوراس کی پشت پرچلائی جانے والی ویڈیو میں چین کی کامیابیوں کونمایاں طورپرپیش کیاجارہاتھا۔ویڈیومیں چین ...
علی عمران جونیئر دوستو،وطن عزیز میں''چائے پانی'' سے مراد رشوت یاناجائز رقم لی جاتی ہے۔ سرکاری افسران سے لے کر تھانہ کچہری تک ہر جگہ ''چائے پانی'' اپنا راستہ خود بنالیتا ہے۔۔معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54 کروڑ ڈالرمالیت کی چائے کی پتی کی درآمد پر خرچ کر ڈ...
ڈاکٹر سلیم خان وزیر اعظم نریندر مودی نے دس سالوں تک دہلی میں بیٹھ کر ملک بھر پر راج کیا مگر راجدھانی کو فتح نہیں کرسکے ۔ انہوں نے جس وقت حلف لیا دہلی میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس کی مشترکہ حکومت تھی۔ عآپ کے پاس صرف 28 ارکان ِ اسمبلی تھے ۔اس نے کانگریس کے 8 لوگوں کو ساتھ لے ک...
بے لگام / ستارچوہدری میرے زیادہ تر دوست عمر میں مجھ سے بڑ ے ہیں ،میں ان سے سیکھتا ہوں،ان کے پاس گھنٹوں بیٹھ کر باتیں سنتا ہوں،میرا نظریہ ہے آدمی کو اپنے تجربے کرنے سے بہتر ہے دوسروں کے تجربے سے سیکھا جائے۔۔۔ اور سیکھنے کیلئے دوسروں کو سنا جائے،بولنے والے نہیں، سننے والے ہی سیک...
معصوم مرادآبادی انتخابات کے میدان میں سیاست دانوں کی طرف سے جھوٹے وعدے کرنا عام بات ہے ۔لیکن یہ ملک کی انتخابی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کوئی سیاست داں مسلسل جھوٹ ہی بول رہا ہے ۔ یہ جھوٹ محض انتخابی وعدوں تک محدود نہیں ہے بلکہ ہر بات جھوٹ کہی اور سنی جارہی ہے ۔اسے آپ اس ملک کے...
کٹہرا /ایم آر ملک یہ حقیقت ہے کہ تاریخ کی تختی سے کریڈٹ کو مصنوعی موت سے نہیں مٹایا جاسکتا ،وہ شخص جو چاغی میں بٹن دبانے کا روادار نہ تھا وہ اب یوم تکبیر کے کریڈٹ کا خواہاں ہے ۔ بھٹو اسلامی تاریخ کا روشن استعارہ تھا اور رہے گا ،عرصہ پہلے میاں برادران کے ایک حواری نے کہا تھا ک...
ڈاکٹر جمشید نظر 11مئی1998کو جب انڈیا نے اپنی برتری دکھانے کے لئے ایٹمی دھماکے کئے تو دنیابھر کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہوگئیں۔انڈیا نے تین ایٹمی دھماکے کرنے کے دو روز بعد13مئی کو مزیددو ایٹمی دھماکے کردیئے۔ اُس وقت تک پاکستان ایٹمی صلاحیت حاصل کرچکا تھابس دنیا کو اس ای...
سمیع اللہ ملک امریکی اشرافیہ اوریورپی ممالک کی سول سوسا ئٹی اس حقیقت کواچھی طرح جانتی ہیں کہ امریکی حکومت کی مسلط کردہ جنگ وارآن ٹیرر دراصل امریکا کاترا شاہواوہ مصنوعی غبارہ تھا۔ جسے بے پناہ وسائل اورگوئبلزآف جرمنی کی روح سے کشید کئے ہو ئے مسلسل پروپیگنڈے کی غلیظ ہوانے نجس اورظا...
جاوید محمود ۔۔۔۔۔۔ پاکستان کے حوالے سے جب بھی منفی خبریں منظر عام پر آتی ہیں، امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو ذہنی اذیت سے گزرنا پڑتا ہے۔ گزشتہ برس جون کے مہینے میں 350پاکستانی لبنان میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے تھے ۔یہ لوگ روزگار کی تلاش میں نکلے لیکن اپنی جان سے...
ب نقاب /ایم آر ملک 76برس قبل امن اور سلامتی کے مذہب کے نام پر وجود میں آنے والی مملکت خداداد کی بنیادیں اُستوار کرنے میں جن نیم سوختہ تن افراد نے حصہ لیا اُن کے سامنے ا یسی ریاست کا تصور ہرگز نہیں تھا جس کی شناخت دہشت زدہ چہرے ہوں۔ اک طویل عرصہ سے آہ و بکا کا طوفان بلائے ناگہا...
زریں اختر اُف یہ وکیل ، ہائے یہ وکیل ، توبہ یہ وکیل ، کوئی ملے گااچھا وکیل؟ خاتون کی آنکھوں میں افسوس تھا اور ہونٹوں پر طنزیہ مسکراہٹ ،انہوں نے بتایا،' میںاپنے صحافی دوست کے حوالے سے ایک علمی و ادبی گھرانے کے چشم و چراغ سے ملی اور ان کے توسط سے جس سینئر وکیل سے ملی ، اس کا جون...
سمیع اللہ ملک تقریباًدوصدیاں پہلے کشمیر کی خوبصورتی سے متاثرہوکرکچھ ہندوپنڈتوں نے مستقل رہنے کی درخواست کی تواس وقت کشمیری مسلمانوں نے اپنے حسن سلوک سے ان کو صدقِ دل سے خوش آمدیدکہااوراس طرح آہستہ آہستہ مزیدہندوپنڈت بھارت سے کشمیر میں پہنچناشروع ہو گئے۔بدھ سنگھ جوایک لٹاپٹاجاگیر...
عماد بزدار پچھلے دنوں یو ٹیوب پر ایاز امیر صاحب کااوریا مقبول جان کے ساتھ ایک انٹرویو دیکھ رہا تھا ان کی گفتگو کا خلاصہ کچھ اس طرح سے ہے کہ متحدہ ہندوستان میں مسلمانوں کا خوف بلا وجہ تھا حاصل کلام یہ کہ پاکستان کی تخلیق بے جا اندیشوں کی وجہ سے ہوئی۔ 1937 میں کانگریسی وزارتوں م...