... loading ...
امن ہوگا تو خوشحالی آئیگی، صوبے کے عوام کے حقوق کیلئے ہر شخص کے ساتھ بیٹھوں گا
خیبر پختونخوا کو۔تجربہ گاہ نہیں بنائیں گے،ہم ڈرنے والے نہیں ،کانووکیشن سے خطاب
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو۔تجربہ گاہ نہیں بنائیں گے، صوبے کے عوام کے حقوق کے۔لئے ہر شخص کے ساتھ بیٹھوں گا، پشاور میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی سالانہ کانووکیشن 2026 کی تقریب منعقد ہوئی جس میں تعلیمی سال 2025 کے دوران فارغ التحصیل ہونے والے 620 طلباء و طالبات کو بی ایس سی، ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں۔ کانووکیشن میں 537 بی ایس سی، 38 ایم ایس سی اور 4 پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں جبکہ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 22 طلباء و طالبات کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کامیاب طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پرانے کورسز بے روزگاروں کی فوج پیدا کر رہے تھے تاہم اب جدید سائنسی کورسز اور نئے مضامین متعارف کرانے سے طلباء کو فارغ التحصیل ہونے سے پہلے ہی نوکریاں مل رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن مواقع کم رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا بدامنی کا شکار رہا اور صوبے کو ہمیشہ تجربہ گاہ بنایا گیا جس سے نوجوان متاثر ہوئے، تاہم اب ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سیکیورٹی کے حوالے سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اور امن و امان کے قیام کیلئے اہم اجلاس منعقد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر۔پختونخوا بدامنی کاشکاررہا، نوجوان کافی کچھ کرسکتے تھے جو باقی کو ملتے ہیں، اس دفع ایسا نہیں ہوگا خیبر پختونخوا کو۔تجربہ گاہ نہیں بنائنگے، اپیکس کمیٹی اور شہباز شریف۔کے ساتھ بھی۔میتنگ ہوئی ہے سکیورٹی کے حوالے سے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کے لیے اور انکی حقوق کے۔لئے ہر شخص کے ساتھ بیٹھوں گا،امن ہوگا تو خوشحالی آئیگی، خوشحال ترقی یہہاں آئے گی، ہم ڈرنے والے نہیں، سول انجنئرنگ کے ادارے کو الیکٹریکل ادارے میں کام نہیں کرنا چاہیے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ بند کمروں میں عمران خان کی حکومت کو گرایا گیا، باہر کے ممالک میں نوجوان جارہے ہیں صرف پٹواری یہہاں رہنگے، مہنگائی زیادہ 45 فیصد عوام پس چکی ہیں، 5300 ارب روپے کی کرپشن کی گئی ہے آئی ایم آف نے کہا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ غریب عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو کرپشن کی گئی، زبردستی انخلا پر سب خاموش، میڈیا کرپشن پرخاموش، آواز نہیں اتھائنگے تو جنازے اٹھائنگے۔ جنازوں سے تک گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم علم بغاوت اٹھائنگے، میں اپ کی حقوق کے لیے چٹان کی طرح کھڑا ہوں، جو لوگ عوام کے پیسوں سے جزیرے خرید رہے ہیں ان کیخلاف بغاوت کریں گے،وفاق نے صوبے کے جو بقایاجات روکے ہیں میں آپ کی مدد سے لیکر رہوں گا کبھی سیاست کے لئے کسی کے در پر نہیں جاؤں گا، جہاں عوام کی مفاد کی بات ہوگی تو وہاں بیٹھوں گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کے حوالے سے ایک ملاقات وزیر اعظم سے ہوئی ہے، آج بھی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک اہم ملاقات ہونے جا رہی ہے، ہمارا پہلا مسئلہ امن و امان کا ہے۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...