... loading ...
کراچی میں بارش ہو گئی مبارک ہو۔ بارشوں سے عام طور پر سڑکیں دْھل جاتی ہیں لیکن کراچی میں سڑکیں ڈوب اور شہری رْل جاتے ہیں۔ سڑکوں پر صرف پانی جمع ہو تو ذرا احتیاط سے گاڑی چلاتے ہوئے گزرا جا سکتا ہے لیکن بارش کے بعد کراچی کی سڑکوں پر صرف پانی ہی نہیں اس میں تیرتا ٹنوں کچرا بھی مسائل کے پہاڑ کھڑے کرتا ہے۔ ویسے تو کراچی کی ...
بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں ایک حملے میں پاک بحریہ کے دو اہلکار خلیل اور حسن جاں بحق ہوگئے۔ یہ حملہ20جون کو اس وقت کیا گیا جب اہلکار افطاری لینے گئے تھے۔ اس سانحہ پر ملک کے سیکورٹی اداروں اور اہل دانش کے اندر بڑی تشویش پائی گئی۔ اگرچہ اس نوعیت کے بڑے سنگین واقعات نہ صرف اس...
ملک میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا۔اسلام آباد، لاہور جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، ڈی جی خان، سکھر اور لاڑکانہ سمیت پنجاب اور سندھ کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشیں شروع ہو گئیں۔ سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش نے گرم موسم کو خوشگوار بنادیا، عید کی...
پاکستان کے پہلے جمہوری طور پر منتخب نامور سیاستدان ذوالفقار علی بھٹو کے نام میں جونیئر کے اضافہ کے ساتھ ان کے ہم نام پوتے کی رقص کرتی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ تصویر کی پس پردہ کمنٹری میں بتایا گیا ہے کہ مرتضیٰ بھٹو کے اکلوتے بیٹے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کسی مغربی کل...
اچھاہوگا کہ ملک کے اندر حکومتیں تمام تر خامیوں اور کمزویوں کے باوجود اپنی مدت پوری کریں ۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے آخری بجٹ بھی پیش کردیا۔ دیکھنا یہ ہے کہ پاناما کیس اور جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد کیا منظرنامہ ہوگا ۔اور اُونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے؟۔ اصولی طور پر عوام ہی احتساب ...
اک بے بسی کا نظارہ ہے اس طرح کہ مشرق وسطی میں تاریخ اپنے آپ کو پھر دہرانے لگی ہے۔ پہلی جنگ عظیم کے بعد جب مغرب نے مشرق وسطی کا پہلا نقشہ ترتیب دیا تھا تو اس سے پہلے عربوں کو ترکوں سے لڑایا گیا تھا اور اب کی بارپہلے عربوں اور ایران کے درمیان خطے کی بلادستی کی کشمکش شروع کروائی گئ...
ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی 22اگست 2016ء والی متنازعہ تقریر سے قبل تک کراچی اور حیدرآباد کے عوام کا بھاری مینڈیٹ پارٹی کی میراث تھا لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ ان دونوں شہروں میں ایم کیو ایم کی دھڑے بندی سے پیدا ہونے والے چار گروپوں نے اپنی اپنی جگہ بنالی ہے۔ مہاجر قومی موومنٹ...
حال ہی میں سوشل میڈیا پر نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی ایک تصویر شائع کی گئی جس میں انہیں جے آئی ٹی ٹی کے سامنے بیٹھا دکھایا گیا ہے ۔ یہ سب کچھ کیوں ہوا؟ کس نے کیا؟ کیا حکومت کے کارندے اس میں شامل تھے ؟ ان سوالوں کا جواب ملنا فی الحال مشکل ہے ۔ اسلام آباد میں بیٹھے چند ذرا...
بلوچستان میں داعش نامی تنظیم کے ٹھکانوں پر سردست فوج نے کنٹرول حاصل کرلیا ۔ان کے کئی اہم کمانڈرز اور دوسرے ارکان مارے گئے ۔ بلاشبہ یہ ایک بڑی پیشرفت اور کامیابی ہے۔ خیرپہلے نوابزادہ گزین مری کی واپسی کی خوشگوار اطلاع کی بات کرتے ہیں۔آخر میں کچھ ذکر داعش کا کرتے ہیں۔ وہ اس طرح ہے...
1987ءالطاف حسین کی مہاجر قومی موومنٹ کا ”موسم بہار“ تھا۔ اس تحریک کا قیام تو 1984ءمیں ظہور پذیر ہوا تھا۔ تین سال اس کی بناوٹ اور تنظیم سازی میں صرف ہوئے اور جب 1987ءکے بلدیاتی انتخابات ہوئے تو سندھ کے دو بڑے شہروں کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی اداروں میں اس کے نمائندے بھاری اکثر...
ملک کی سب سے بڑی عدالت میں پانامہ کیس کی تحقیقات شروع ہوئیں تو بہت لوگوں کو زباں ملی۔ اہل وابستگی اور چند مطلقہ افراد کی جانب سے عدالتی کاروائی پر حرف زنی کا نیا سلسلہ چلا۔ یہ کوئی ان ہونی نہیں کہ عدلیہ کے باہر میڈیا والے ساری دنیا میں سرکس لگا کر بیٹھے ہوتے ہیں۔متعلقین عام طو...
میں ہر گز یہ نہیں کہوں گا کہ ملک میں فساد پیدا کرنے والے اور معصوم انسانوں کو قتل کرنے والوں کی سرکوبی میں تحفظ کے ادارے مطلق ناکام ہیں یقیناً خامیاں کوتاہیاں موجود ہیں مگر ان اداروں کو زبردست کامیابیاں بھی ملی ہیں۔ اس جنگ میں ان اداروں کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ پولیس ...
جب کسی قوم کے عقل وشعورمیں بگاڑ آجاتا ہے اور وہ فی الفور ہوش کے ناخن نہ لے توتسلسل کے ساتھ بگڑ تی چلی جاتی ہے یہاں تک کہ وہ بے عقلی اور بے شعوری کے کاموں کو بھی عقلمندی کے کام سمجھنے لگتی ہے ،یہی حال ہمارا ہے ۔ہم بگاڑ میں اتنے آگے نکل چکے ہیں کہ اب مذہب اور اس کے احکام بھی ہمار...
امام شافعی ٓ فرماتے ہیں،کوئی شخص ایسا نہیں ہوتا کہ اس سے کوئی محبت کرنے والا اور کوئی نفرت کرنے والا نہ ہو، جب یہ بات ہے تو آدمی کو اللہ کی اطاعت کرنے والوں کی صحبت میں رہنا چاہیے۔ حماد بن واقد الصفار کہتے ہیں کہ میں ایک دن مالک بن دینار کی خدمت میں حاضر ہوا، دیکھا کہ وہ تنہا بی...
وہ خود کہتی ہیں کہ میری تشکیک دلیلوں سے کہیں آگے ہے ” کیا “ سے خالی کبھی ہوتی ہوں نہ ” کیوں “ سے خالی یہی تخیل فن اور فطرت کے تعلق کی پردہ کشائی کرتا ہے ۔ اسی لیے فنکاروں کو معاشرے کا اعلیٰ ترین طبقہ قرار دیا جاتا ہے ۔پروفیسر راشدہ ماہین ملک کے سفر نامہ بھارت ” دل والی دلی می...
موجودہ صورتحال میں دنیا جن سنگین حالات سے دوچار ہونے جارہی ہے اس میں تین خطے سب سے زیادہ اہمیت اختیار کرچکے ہیں، ان میں سب سے پہلے مشرق وسطیٰ یا جزیرة العرب ہے، اس کے بعد وسطی ایشیا کا جنوبی حصہ یعنی افغانستان اورجنوبی ایشیا جن میں پاکستان اور بھارت واقع ہیں۔ اس بات کو اب سمجھنے ...
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور شعلہ بیان مقرر سید نہال ہاشمی کے ساتھ وہی ہوا جو سندھ کے شعلہ بیان سیاستدان غازی صلاح الدین کے ساتھ ہوا تھا۔ تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ مرحوم جام صادق علی سندھ کے وزیر اعلیٰ تھے اور غازی صلاح الدین ان کی کابینہ میں مشیر کے درجے پر فائز‘ سندھ میں 1...
اُس کی 20 سالہ سیاسی جدو جہد نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ وہم و گمان کا غلام نہیں یقین اور ایقان کا حامل ہے ۔ نااہلی کے خدشات کے شور شرابے میں بھی نتھیا گلی کے ٹھنڈے ماحول میں مطمن اور شاد نظر آ رہا تھا ۔ ہر ملنے والے کا یہی کہنا تھا کہ بے یقینی اور خدشات کے ماحول میں جب ’’ مائنس ون ...
گزشتہ دنوں وطن عزیز میں ایک ٹھہرائو کے بعد دو المناک دہشت گردی کے واقعات نے قوم کو ہلا دیا۔ ان میں سے ایک مستونگ کے علاقے میں سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر خودکش حملہ تھا جس میں تیس کے قریب قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ اس کے بعد گوادر میں تقریباً گیارہ پاکست...
پاکستان کلبھوشن یادیو کے کیس سے پہلے پانی کا کیس ہندوستان کے مقابلے میں ہار چکا ہے اور اس وقت بھی پاکستان کے نالائق حکمرانوں نے اپنی عوام کو بیوقوف سمجھ کر آخر وقت تک جھوٹ بولا تھا ۔حیرت انگیز بات یہ کہ ایک مسئلے سے متعلق پاکستان کے میڈیا نے دو متضاد خبریں چلائی تھیں ۔ایک خبریہ ...
پنجاب کے دور اُفتادہ علاقے بھکر کی تحصیل کلور کوٹ سے خبر آئی ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرنے ایک شخص کے پالتو کتے کو سزائے موت سنا دی ہے ۔ تھانہ کلورکوٹ میں درج مقد مہ نمبر 268/16 میں مدعی محمد انور ولد شاہنواز پیشہ محنت مزدوری، سکنہ اصغر آباد غلاماں، تحصیل کلورکوٹ، ضلع بھکر نے محمد جلیل ...
قلم کا تقدس مسلَّم الثبوت ہے اور اسی وجہ سے اہل دانش اہل قلم سے محبت کرتے ہیںمگر اب قلم بکتا ہے،خریدا جا سکتا ہے ،جھوٹ لکھتا ہے،کذب و افتراء گڑھتا ہے،بہتان تراشی سے کام لیتا ہے ،سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ کے قالب میں ڈھالتا ہے ،لائق کو نالائق اور نالائق کو لائق کا روپ بخشتا ہے،اہل...
پاکستان کی سیاست وصحافت نے ڈان لیکس پرجیسے تیور تبدیل کیے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہے۔ یہ لڑائی اپنے آغاز میں دراصل سیاسی وعسکری تنازع کی تاریخ سے جڑی تھی مگر اس نے اپنے ابتدائی نتائج تاریخ سے مختلف دیے۔ کچھ” نادان دانشور“ اِسے بدلے ہوئے پاکستان سے تعبیر کررہے ہیں۔ درحقیقت اس کے ابت...
بھارت کی جانب سے ابھی مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کے ساتھ ساتھ کنٹرول لائن پر فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا کہ چمن کے بارڈر پر افغان فوج کے ذریعے مغربی سرحد کو گرم کرنے کی سازش کی گئی۔چمن کے بارڈر کے نزدیک ایک گائوں میں مردم شماری میں مشغول پاکستانی ٹیم پر فائرنگ کرکے بارہ کے قریب پاکست...