وجود

... loading ...

وجود
وجود

جولی ایل ایل بی ٹو

منگل 23 جنوری 2018 جولی ایل ایل بی ٹو

اقبال  ایک خوش باش سیدھا سادہ نوجوان تھا اس کا خیال تھا اسے کچھ نہیں ہوگا پولیس نے اسے محض کسی غلط فہمی کی بنیاد پر گرفتار کرلیا ہے، جلد حقیقت کی تصدیق ہوتے ہی اسے رہائی مل جائے گی، کئی روز کال کوٹھری میں قید رہنے کے بعد ایک روز اس کی امید برآئی، اسے بتایا گیا کہ اس کی درخواست ضمانت منظور ہوگئی ہے مگر فی الحال صرف ایک رات کے لیے ،اس کی شادی جو تھی ،تاریخ پہلے سے طے تھی کہ بیچارہ گرفتار کرلیا گیا ۔ اقبال پولیس اہلکاروں کے ہمراہ خوشی خوشی گھر چلا آیا، ناچ گانا ہوا، خوشی کے شادیانے بجائے گئے اور نکاح پڑھادیا گیا، نئی نویلی دلہن رخصت ہوکر چلی آئی، اقبال حجلہ عروسی میں گیا تو بیوی کو فکر مند پایا، اس نے تسلی دی کہ بھاگوان فکر نہ کر میں جلد آزاد ہوجائوں گا، یہ پولیس والے بیچارے بھلے لوگ ہیں ورنہ کسی کو شادی کے لیے بھی ضمانت ملتی ہے کیا؟ بیوی مطمئن ہوگئی شب زفاف گزری تو علی الصبح ہی پولیس والوں نے دروازہ کھٹکھٹایا اور اسے وین میں بٹھاکر لے چلے، وین قریب واقع پل پر جاکر رکی، اقبال اُترا تو اسے شائبہ تک نہ تھا کہ چند لمحوں بعد اس کی نوبیاہتا بیوی اس کی موت کا ماتم کررہی ہوگی، بدعنوان پولیس افسر نے اسے رہائی کی نوید سنائی اور جانے کا اشارہ کیا، خوشی سے بوکھلایا ہوا اقبال مڑا اور ہتھکڑیاں کھلوائے بغیر ہی جھومتا ہوا چل پڑا، پولیس افسر نے سرکاری پستول سیدھا کیا اور دو گولیاں اس کی پشت میں داغ دیں، اقبال جہان فانی سے کوچ کرگیا، بس ایک سوال تھا جو مرتے مرتے اس کے ذہن میں آیا ہوگا ’’کیوں… آخر کیوں‘‘؟

اقبال مجرم نہ تھا، اس کا جرم بس اتنا تھا کہ اس کا نام ایک دہشت گرد سے ملتا جلتا تھا۔ دہشت گرد اقبال قادری نے دورانِ حراست اس بدعنوان پولیس افسر کو پیشکش کی تھی کہ اگر اسے رہا کردیا جائے تو وہ پچاس لاکھ روپے دے سکتا ہے سو اسے آزادی کا پروانہ مل گیا مگر سرکاری فائل کا پیٹ بھی تو بھرنا تھا لہذا اقبال قادری کی جگہ اقبال قاسم نے لے لی ۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ’’دہشت گرد اقبال پولیس کی حراست سے فرار ہورہا تھا پولیس نے حفظ ماتقدم میں گولی چلائی اور اقبال زخمی ہوا، ہسپتال لے جاتے ہوئے اُس نے دم توڑ دیا۔‘‘ (ختم شد)

قارئین یہ کوئی حقیقی واقعہ نہیں ایک فلمی کہانی ہے، بھارتی فلم ’’جولی ایل ایل بی ٹو‘‘ کی کہانی۔ جب سے نقیب اﷲ کے قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے اس فلم کے مناظر آنکھوں کے سامنے گھوم رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق 13 جنوری کو پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک مکان میں کچھ دہشت گرد روپوش ہیں ،پولیس پارٹی مکان پر پہنچی تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی ،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں شرپسند ہلاک ہوگئے، پولیس مکان کے اندر گھسی تو معلوم ہوا کہ یہ کل چار افراد تھے، ایس ایس پی ملیر رائو انوار نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ شاہ لطیف ٹائون کے خاصخیلی گوٹھ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقے کے قرب وجوار میں تمام داخلی وخارجی راستوں کو سیل کردیا تھا ،پولیس نے پیش قدمی کی تو دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے کا سلسلہ ایک گھنٹے جاری رہا، دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد ان کی لاشیں تحویل میں لے لی گئی ہیں ،اب انہیں قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے، رائو انوار نے بتایا کہ ایک دہشت گرد کی شناخت مولوی اسحاق کے نام سے ہوئی ہے جو کالعدم لشکر جھنگوی کا اہم کمانڈر تھا ،دوسرا نذر نامی دہشت گرد تھا، ایک اور دہشت گرد کا نام نقیب اﷲ محسود معلوم ہوا، یہ چاروں افراد کراچی ائیرپورٹ پر دہشت گردی، پی این ایس مہران پر حملے کے علاوہ ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ پر حملے میں بھی ملوث تھے، انہوں نے رینجرز اور فوج کے بھی کئی جوانوں کو گھات لگاکر قتل کیا، ایک دہشت گرد نقیب اﷲ محسود اپنے ہی بہنوئی اعجاز محسود کو بھی مخبری کے شبہے میں قتل کرچکا تھا ،وہ کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو منظم کررہا تھا۔

میں نے جب یہ گفتگو سنی تھی تو سوچا کہ شاید یہ لوگ مرتے مرتے اپنے جرائم کی مکمل تفصیلات لکھ کر مرتے ہوں گے یا پھر رائو انوار نے کسی ’’انتریامی سنیاسی‘‘ کی خدمات حاصل ضرور کر رکھی ہوں گی ورنہ مقابلے کے ایک گھنٹے کے اندر ہی نامعلوم مقتولین کے اتنے کوائف انہیں کیسے معلوم ہوجاتے ہیں۔ واﷲ اعلم۔

لاشیں سرد خانے منتقل کردی گئیں ایک مقتول نقیب اﷲ کے اہل خانہ کراچی میں ہی مقیم تھے، انہیں کسی نے بتایا کہ معلوم کرو شاید ان مقتولین میں تمہارا نقیب اﷲ بھی ہے، اہل خانہ پوچھتے پوچھتے غیر یقینی کیفیت میں سرد خانے پہنچے اور وہاں پڑی ’’دہشت گرد‘‘ کی لاش کو اپنے لختِ جگر کے طورپر شناخت کرلیا۔ گھر میں کہرام مچ گیا مقتول کے تین چھوٹے چھوٹے بچے تھے وہ ایک زندہ دل، فیشن کا دل دادہ اور خوش باش نوجوان تھا۔ اس کے حلقۂ احباب میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ وہ کسی دہشت گردی میں ملوث ہوسکتا ہے۔ وہ 2008ء میں کراچی آیا تھا، کافی عرصے محنت مزدوری کرتا رہا، حال ہی میں اس نے اپنے دبئی میں مقیم بھائی سے کچھ رقم بطور قرض منگوائی تھی، اس کا ارادہ تھا کہ وہ جدید فیشن ایبل کرتوں کی دُکان کھولے گا ،وہ سوشل میڈیا پر ماڈلنگ کرتا تھا اور اس کو 20 ہزار سے زیادہ لوگ فالو کرتے تھے، اس کا خیال تھا کہ یہ وسیع حلقہ احباب اس کی دُکانداری چلانے میں معاون ثابت ہوگا مگر ایسا نہ ہوسکا۔

نقیب اﷲ کے دوستوں کو اس کا اس طرح قتل ہوجانا ہضم نہ ہوا ،سوشل میڈیا پر اس مقابلے کا چرچا ہوا تو تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نے اسمبلی میں اس معاملے پر آواز اٹھائی، اگلے روز انسانی حقوق کے حوالے سے سرگرم سماجی رہنما جبران ناصر اور فکس اٹ کے رہنما عالمگیر نے نقیب اﷲ کے قتل کے خلاف کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کیا ۔پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے بھی اس مظاہرے سے خطاب کیا، بات بڑھ گئی تو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے معاملے کا نوٹس لے لیا اور صوبائی حکومت کو اس پولیس مقابلے کی غیر جانبدارانہ تحقیق کروانے کی ہدایت کی، آئی جی سندھ نے ایک اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی بنادی جو معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

اس کمیٹی کی ابتدائی تحقیق کے مطابق یہ ایک جعلی پولیس مقابلہ تھا نہ کوئی دہشت گرد اُس مکان میں جمع تھے، نہ انہوں نے وہاں سے پولیس پر فائرنگ کی اور نہ ہی ایک گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،اہلِ خانہ کے مطابق نقیب اﷲ کو پولیس نے 3 جنوری کو اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر دوستوں کے ہمراہ ایک ہوٹل پر بیٹھا خوش گپیوں میں مصروف تھا، اہلخانہ اس کی رہائی کے لیے بھاگے دوڑے مگر بے سود، اہلخانہ نے تصدیق کی کہ اس کے پاس 5 لاکھ روپے تھے جو اس کے بھائی نے اسے کاروبار کے لیے بطور قرض دیے تھے، اس رقم کا بھی کچھ پتہ نہیں۔ رائو انوار پہلے پہل تو بضد رہے کہ مقابلہ اصلی اور نقیب اﷲ دہشت گرد تھا تاہم بعدازاں انہوں نے یہ کہہ کر اپنی گردن بچانے کی کوشش کی کہ مقابلہ ایس ایچ او شاہ لطیف ٹائون کی پولیس پارٹی سے ہوا تھا ،وہ بعد میں جائے وقوع پر پہنچے تھے حالانکہ ان کے بیان کی ویڈیو ریکارڈ پر ہے جس میں انہوں نے جاری مقابلے کے دوران وہاں پہنچنے کا خود دعویٰ کیا تھا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق رائو انوار تحقیقاتی کمیٹی کا بائیکاٹ کرچکے، ان کی گرفتاری کا فیصلہ کیا جاچکا، ایک اطلاع کے مطابق رائو انوار اب مختلف ذرائع سے نقیب اﷲ کے اہل خانہ سے رابطے کررہے ہیں اور انہوں نے معاملہ رفع دفع کرنے کے لیے دیت کے طورپر پانچ کروڑ روپے کی پیشکش بھی کردی ہے۔ معلوم نہیں نقیب اﷲ کے قتل کے معاملے کا انجام کیا ہو مگر جنہوں نے بھی اس معاملے پر آواز اٹھائی وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

بلاول زرداری نے اتوار کے روز اس معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے عجیب بات کی، فرمایا پورے ملک میں پولیس مقابلوں پر پابندی عائد کی جانی چاہیے، اپنی پارٹی کے کسی سیانے رہنما سے مشورہ کرلیتے تو اچھا ہوتا وہ انہیں سمجھاتا کہ پولیس مقابلے باقاعدہ اجازت نامہ لے کر نہیں کیے جاتے، ان کا کوئی لائسنس نہیں ہوتا اگر آپ جعلی مقابلوں کو روکنا چاہتے ہیں تو آپ کو ہر ایک مقابلے میں مارے جانے والے ہر شخص کی جان کے معاملے میں حساس ہونا ہوگا ،کوئی پولیس مقابلہ بھی نظر انداز کردیے جانے کے قابل نہیں ہوتا، اس معاملے میں حساسیت کے لیے اﷲ کا حکم فراموش نہیں کرنا چاہیے۔
’’جس نے کسی انسان کو (خون کے بدلے یا زمین میں فساد پھیلانے کے سوا کسی اور وجہ سے) قتل کیا اس نے گویا پوری انسانیت کو قتل کیا۔‘‘

بلاول کو چاہیے کہ وہ پولیس میں ’’قصائیوں کی بھرتیوں اور ترقیوں، تبادلوں پر بھی توجہ کریں، یاد رکھیے جس گھر میں کوئی بڑا چھوٹوں سے باز پرس اور سرزنش نہ کرتا ہو اس گھر کے بچوں کو بگڑنے سے کوئی نہیں بچاسکتا۔ ان کی توجہ کے لیے عرض ہے کہ یہ پہلا پولیس مقابلہ نہیں تھا جس کی صحت پر انگلیاں اٹھیں، پچھلے سال ایسے کئی پولیس مقابلے ہوئے جن میں مقتولین کو ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھیں، کوئی رائو انوار سے پوچھے کہ کیا لاش کو ہتھکڑی پہنائی گئی ہے یا ان دہشت گردوں نے خود ہی ہتھکڑیاں پہن کر حملہ کیا تھا؟ سال 2016 میں سید عابد نامی ایک شخص نے رائو انوار کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی کہ اس کے بیٹے عامر کو رائو انوار نے 9 اکتوبر 2015 کو گرفتار کیا اور چند روز بعد اس کی لاش ملی ،دعویٰ کیا گیا کہ وہ پولیس سے مقابلہ کرتے ہوئے مارا گیا ہے۔ مقتول اسٹیل ملز میں ملازمت کرتا تھا، عدالت نے رائو انوار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا لیکن اب تک اس غریب باپ کو انصاف نہیں مل سکا ہے۔ اس سے قبل دو نوجوانوں فرید اور ذاکر نے بھی عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ ملیر پولیس نے ان پر گولیاں چلائیں، یہ دونوں نوجوان زخمی حالت میں ہسپتال لائے گئے تھے، خوش قسمتی سے یہ دونوں زندہ بچ گئے تھے۔ قبل ازیں مئی 2015 میں سندھ ہائی کورٹ کے جج نعمت اﷲ پھلپوٹو نے ایک سماجی کارکن رانا فیض الحسن کی درخواست پر رائو انوار کے گزشتہ چھ ماہ کے تمام مقابلوں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔ درخواست گزار نے اس وقت اپنی آئینی درخواست میں دعویٰ کیا تھا کہ رائو انوار صرف پچھلے 6 ماہ کے دوران 60 افراد کو جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کرچکے ہیں ،نجانے اس درخواست کا کیا ہوا؟ایک اندازے کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران رائو انوار مبینہ طورپر 80 پولیس مقابلوں میں 250 سے زائد افراد کو قتل کرچکے ہیں۔ ایک خوفناک اطلاع یہ بھی ہے کہ اس وقت بھی تقریباً 200 سے زائد نوجوان ان کی خفیہ غیر قانونی حراست میں ہیں ارباب اقتدار کو چاہیے کہ فوراً اس اطلاع کی تحقیقات کروائیں ۔

شاید بلاول کو علم نہ ہو کہ رائو انوار کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری کے نہایت قریب ہیں ۔اس کے علاوہ وہ ایک طاقتور ریاستی ادارے کے بھی ’’بااعتماد‘‘ افسر سمجھے جاتے ہیں۔ آصف علی زرداری اور اس ادارے کا نام وہ خود ببانگ دھل استعمال کرتے ہیں، اسی لیے ان کے افسران بھی ان سے کنی کتراتے ہیں۔ وہ ایک رئیل اسٹیٹ ٹائیکون کے اعتماد یافتہ بھی ہیں جن کے غیر قانونی تعمیراتی منصوبے کے لیے غریب لوگوں کی زمینیں ہتھیانے میں وہ موثر ثابت ہوئے ،ان کی خواہش پر کئی تھانے ضلعی حدود کے برخلاف ان کی عملداری میں دیے گئے، اسی لیے اکثر افراد کا خیال وہی ہے جو رئوف کلاسرا کا ایسے معاملات پر ہوا کرتا ہے ’’ہونا تے کُج وی نئیں‘‘

کہا جاتا ہے کہ فلمیں معاشرے میں پھیلے حقیقی کرداروں کی عکاس ہوتی ہیں ،جولی ایل ایل بی ٹو کے آغاز میں فلم کے ہیرو اکشے کمار کی آواز میں ایک اعلامیہ سنایا جاتا ہے جس میں وہ وضاحت کررہے ہوتے ہیں کہ فلم کی کہانی، کرداروں کے نام ومقام وغیرہ فرضی ہیں، ان کی کسی سے مماثلت محض اتفاقی ہوگی، دل میں عجیب سی خواہش پیدا ہوتی ہے، کاش یہ کہانی حقیقت میں ڈھل جائے، کاش نقیب اﷲ کی بیوہ کو بھی کوئی جگ دیش ور مشرا جیسا وکیل میسر ہوجائے، کاش ہماری عدالتوں میں بھی کوئی جسٹس سندریال ترپاٹھی بیٹھا ہو جو رات بھر مقدمے کی سماعت کرنے سے نہ چوکے ،میں دعا کرتا ہوں، آپ بھی کیجیے۔


متعلقہ خبریں


مضامین
جذبہ حب الپتنی وجود اتوار 19 مئی 2024
جذبہ حب الپتنی

لکن میٹی،چھپن چھپائی وجود اتوار 19 مئی 2024
لکن میٹی،چھپن چھپائی

انٹرنیٹ کی تاریخ اورلاہور میںمفت سروس وجود اتوار 19 مئی 2024
انٹرنیٹ کی تاریخ اورلاہور میںمفت سروس

کشمیریوں نے انتخابی ڈرامہ مسترد کر دیا وجود اتوار 19 مئی 2024
کشمیریوں نے انتخابی ڈرامہ مسترد کر دیا

اُف ! یہ جذباتی بیانیے وجود هفته 18 مئی 2024
اُف ! یہ جذباتی بیانیے

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر