... loading ...
ریاض احمدچودھری مودی حکومت کی نااہلی اور فوجی درندوں کو تحفظ دینے کی پالیسیوں کی وجہ سے بھارتی فوج میں انسانی حقوق کی پامالی اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جو ایک انتہائی تشویشناک مسئلہ بن چکا ہے۔حال ہی میں ایک خاتون فلائنگ افسر نے بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر پر جنسی زیادتی کا الزام عائد ...
ڈاکٹر جمشید نظر بیس سال کی ایک خوبصورت، ذہین اور شرمیلی سی لڑکی کسی گاؤں میں رہتی تھی۔ اس کاباپ کھیتوں میں مزدوری کرتا اور ماں لوگوں کے گھروں میں برتن دھوتی تھی۔ بی اے میں فرسٹ ڈویژن لائی تو خواب دیکھنے لگی کہ استاد بن کر ماں باپ اور چھوٹے بھائیوں کا سہارابنے گی۔ وہ لڑکی جس نے...
معصوم مرادآبادی سپریم کورٹ نے اترپردیش اور اتراکھنڈ کی بی جے پی سرکاروں کو نوٹس جاری کرکے پوچھا ہے کہ آخر کس قانون کے تحت کانوڑ یاترا کے راستوں پر دکانداروں کو اپنی مذہبی شناخت ظاہر کرنے کے لیے کہا گیا ہے ۔واضح رہے کہ ساون کے اس موسم میں اترپردیش اور اتراکھنڈ میں ان دنوں کانوڑ...
حمیداللہ بھٹی طاقت کااظہار ہمیشہ انسان کا پسندیدہ مشغلہ رہا ہے کیونکہ یہ انسانی جبلت میں شامل ہے جونہ صرف دنیامیں سیاسی وجغرافیائی تبدیلیوں کا ایک اہم محرک ہے بلکہ بدامنی کی ایک اہم وجہ بھی، بدقسمتی سے فتوحات کے بعد عالمی طاقتوں نے انخلا کے دوران اقوام کو آزادیاں دیتے وقت کچھ ...
ریاض احمدچودھری غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی قابض فورسز نے اپنی پرتشدد کارروائیوں کے دوران سرینگر کے مختلف علاقوں میں 12سے زائدکشمیریوں کے گھروں پر چھاپے مارکر تلاشی لی ہے۔بھارتی فورسز نے گھروں پر چھاپوں کے دوران کشمیریوں کوخوف و دہشت کا نشانہ بنایاا...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی پاکستان سے جنگ میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت ہر محاذ پر منہ چھپاتا پھر رہا ہے ۔بھارت پہلگام واقعہ اور آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھی سازشیں کر رہا ہے ۔ بھارت کی معیشت اور سفارتی شکست کے بعد اب کھیل کے میدان میں بھی شکست فاش ہوئی۔بزدل بھارتیوں کے دل ...
ڈاکٹر سلیم خان وزیر اعظم نریندر مودی کے گیارہ سالہ تاریک دور اقتدارکی سنہری لکیر ممبئی ٹرین دھماکے کے گیارہ بے گناہ قیدیوں کے باعزت رہائی ہے۔ مودی کے زمانے کو محض اس لیے نہیں یاد کیا جائے گا کہ بلقیس بانو کے ساتھ ظلم کرنے والوں پر رحم کھاکر رہا کردیا گیابلکہ عدالتِ عظمیٰ کے ذر...
ریاض احمدچودھری بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جاری ریاستی تعصب اور جھوٹے مقدمات ے درمیان ایک سکھ کی سانس نصیب ہوئی ہے۔ 2006 کے ممبئی ٹرین دھماکوں کے کیس میں 19 سال بعد ممبئی ہائی کورٹ نے وہ فیصلہ سنایا جو مظلوم مسلمانوں کے لیے انصاف کی نوید اور جھوٹے عدالتی ڈھانچے کے لیے ایک طمان...
میری بات/روہیل اکبر سیاست صرف اقتدار کا کھیل نہیں یہ کردار کی آئینہ دار بھی ہوتی ہے۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں چند شخصیات ایسی بھی گزری ہیں جو نہ تو الزامات کی زد میں آئیں اور نہ ہی بلند آہنگ تقاریر کے ذریعے شہرت کی طلبگار ہوئیں بلکہ خاموشی سے خدمت کا سفر طے کرتی رہیں ۔ ایسے ہی...
افتخار گیلانی ویسے تو خواتین کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنی عمرچھپاتی ہیں، مگر 2014کے بعد سے جب سے ہندوستان میں وزیر اعظم نریندر مودی برسراقتدار آئے ہیں،اکثر وزیروں و حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے عہدیداران نے اپنا جنم دن منانا ہی چھوڑ دیا ہے ۔مجھے یاد ہے کہ 2015 میں...
عطاء اللہ ذکی ابڑو آپ شرابی کے ساتھ چند منٹ گزاریں آپ محسوس کریں گے کہ زندگی بہت آسان ہے ، فقیروں، سادھوؤں یا سنیاسی بابوں کے پاس چلے جائیں ،آپ کو اپنا سب کچھ کسی کو تحفے میں دینے کی خواہش جاگے گی؟ کسی لیڈر سے مل لیں آپ محسوس کریں گے کہ آپ نے اتنا کچھ پڑھ کرابتک جھک ہی ماری ہے...
آواز ۔۔۔۔۔۔۔ ایم سرور صدیقی مشہور کہاوت ہے ریاست ماں ہوتی ہے لیکن حالات وواقعات دیکھ کر محسوس ہوتاہے، پاکستان کی ریاست اپنے شہریوں کے لئے سوتیلی ماں سے بڑھ کر ظالم ثابت ہورہی ہے ۔آ خر عوام کے ساتھ ہوکیا رہاہے ؟ اس ریاست کے ہر محکموں نے عوام سے پیسے ہتھیانے کی نت نئی ایجادات ...
آفتاب احمد خانزادہ 10اگست 1976کو شمالی آئر لینڈ کے شہر بلفاسٹ کی گلیوں میں ایک عجیب واقعہ رونما ہوا تھا۔ ایک آدمی فرار کی کوشش میں پیچھا کرنے کے والوں کو دھوکہ دینے کی کوشش میں اپنی گاڑی لے کر ایک گلی میں پہنچ گیا تھا ،اچانک گولی چلنے کی آواز آتی ہے، مہلک زخمی ڈرائیور گاڑی کے ...
ریاض احمدچودھری میرواعظ نے اسلامیہ ہائر سیکنڈری اسکول سرینگر میں'' منشیات سے پاک کشمیر کی تعمیر:طلباء اور معاشرے کا کردار ''کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا 22 لاکھ کشمیری نوجوان جو 18سے 35سال کی عمرکے گروپ کا تقریبا ایک تہائی ہیں، بے روزگار ہیں۔ ...
آواز ایم سرور صدیقی وفاقی حکومت نے جناتی اندازکا نیا بجلی کا سلیب سسٹم جاری کردیاہے جوطلسم ِ ہوشربا سے کم نہیں ہے۔ سمجھ نہیں آتی اشرافیہ عوام کے ساتھ کیا کھیل کھیل رہی ہے؟ شاید عوام کو چکر پہ چکر دینامقصودہے کہ عام آدمی سکھ کا سانس بھی نہ لے پائے ۔کہا یہ جارہاہے کہ بجلی ٹیرف ...
ریاض احمدچودھری امریکی حکومت کے پینل نے بھارت کو مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث قرار دیتے ہوئے اسے مذہبی اعتبار سے تشویشناک ترین ملک قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ رواں سال ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں بھارت بھر میں متعدد افراد قتل کیے گیے، لاتعداد مذہبی رہنماؤں کو گرفت...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی پاکستان میں غریب عوام اور متوسط طبقے کو دیوار سے لگا دیا گیا جبکہ اشرافیہ عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔پاکستان کی معیشت بہتر بنانے کے لیے سارے ٹیکس غریب متوسط طبقے پر مسلط کر دیے جاتے ہیں اور غریب عوام آہ و بُکا کر کے رہ جاتے ہیں۔برق گرتی ہے بیچارے...
آواز ۔۔۔۔۔۔۔ ایم سرور صدیقی پاکستان کا حال بھی عجیب ہے بارشیں نہ ہوں توقحط سالی۔۔ قوم کو نماز استسقاء کی اپیلیں۔ بارشیں ہونے لگیں تو پورا ملک ڈوب جاتا ہے ۔ اس سال لاہور،کراچی ، اسلام آباد، راولپنڈی اور جنوبی پنجاب کا جو حشرہوا،اس کی تفصیلات میں جائیں تو رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہ...
ریاض احمدچودھری بھارت آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے یہی وجہ ہے کہ وہاں عجیب و غریب طرح کے انوکھے انوکھے عجوبے بھی پائے جاتے ہیں۔ اتنی بڑی آبادی میں مختلف رسم و رواج، مذہب اور عقیدتوں کے ماننے والے رہتے ہیں۔ کوئی گائے کا پیشاب پیتا ہے تو کوئی کتے سے شادی کرنے ...
میری بات/روہیل اکبر سابق وزیر اعظم اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا ء گیلانی اپنے تمام کے تمام28مقدمات سے بری ہوگئے۔ گیلانی صاحب کو مقدمات میں الجھانے والے انکے سابق حریف اور موجودہ حلیف ہیں جنہوں نے دل کھول کر اپنے مخالفین پر کرپشن کے مقدمات بنائے ۔ انہی مقدمات میں ایک کیس ٹڈاپ...
ایم سرور صدیقی نہ جانے اس بات میں کتنی حقیقت ہے مگر کہاجاتاہے کہ امریکہ کسی کا دوست نہیں۔ پاکستان نے امریکہ کی جنگ اپنے وطن میں لڑی ۔ایک لاکھ پاکستانیوں نے قربانیاں دیں۔ ہزاروں زخمی اور معذور ہوگئے اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کے گلے پڑ گئی ۔امریکہ سے م...
جہان دیگر ۔۔۔۔۔ زریں اختر چوبیس سالہ بھارتی کھلاڑی رادھیکا یادیو ، ٹینس کا جگمگاتا ستارہ جس کو اس کے باپ نے ہمیشہ کے لیے بجھادیا، اُس وقت وہ گھر میں اپنی ماں کی سال گرہ کااہتمام کرنے کے لیے رسوئی میں کام کر رہی تھی کہ اس کے باپ نے ریوالور کی تین گولیاں اس کی پیٹھ میں اُتار د...
ریاض احمدچودھری اس حقیقت سے انکار نہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشت گرد گروپوں اور کالعدم تنظیموں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کے بیانات اور بھارتی میڈیا خبروں میں دہشت گردوں کی سرپرستی کا ثبوت سامنے آگیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا...
ایم سرور صدیقی عمران خان کی رہائی کے لئے تحریک کا آغازہوگیاہے۔ 90 دن شروع ہوگئے ہیں اور ان 90 دنوں میں تحریک عروج پر لے جاکر آر یا پار کریں گے ۔ کے پی کے ،کے وزیر ِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی یہ بڑھکیں اور دعوے اپنی جگہ پر لیکن سوال یہ پیداہوتاہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہا...