... loading ...
موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پورے خطے کو متاثر کر رہے ہیں ،چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے، مصدق ملک
موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث تاریخی مقامات اور ثقافتی ورثے کوپہنچنے والے نقصانات سے نمٹنے کے لیے ایس سی او ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی،
پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ ثقافتی روابط، تاریخی تعاون اور عوامی سطح پر تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، وفاقی وزیر کا خطاب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ بات چیت مختلف نظریات اور ثقافتوں کے درمیان ہی ہوتی ہے، اگر سب نظریات ایک جیسے ہوں تو وہ مکالمہ نہیں رہتا، پاکستان کے تاریخی اور تہذیبی روابط فارس اور عرب سے لے کر بخارا اور ثمر قند تک پھیلے ہیں، سب کو دعوت دیتے ہیں کہ ان سے فائدہ اٹھائیں،موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پورے خطے کو متاثر کر رہے ہیں ،چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے،موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث تاریخی مقامات اور ثقافتی ورثے کوپہنچنے والے نقصانات سے نمٹنے کے لیے ایس سی او ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی، پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ ثقافتی روابط، تاریخی تعاون اور عوامی سطح پر تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
گزشتہ روز یہاں ایس سی او کے سولائزیشنل ڈائیلاگ فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ، تہذیب اور ثقافت کے حوالے سے ایک منفرد مقام رکھتا ہے جہاں وادی سندھ اور گندھارا کی تہذیب سے لے کر وسطی ایشیا، افغانستان، ایران اور مشرق وسطی کیتاریخی و ثقافتی اثرات نمایاں ہیں،پاکستان کی سرزمین مختلف تہذیبوں، تحریکوں، روایات،شاعری اور مذہبی ورثے کا امتزاج ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کی تہذیبی شناخت کسی ایک خطے یا ثقافت تک محدود نہیں بلکہ یہ وادی سندھ، گندھارا، وسطی ایشیا، ایران اور عرب دنیا سمیت مختلف تہذیبوں کے تاریخی میل جول سے تشکیل پائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر موجود تاریخی آثار، قدیم علمی مراکز، مذہبی روایات، شاعری اور ثقافتی ورثہ اس خطے کی مشترکہ تاریخ کی عکاسی کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں علامہ محمد اقبال اور مولانا جلال الدین رومی کے فکری و روحانی تعلق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقبال نے اپنے تصوراتی سفر میں مولانا رومی کو اپنا رہنما بنایا، حالانکہ دونوں کیدرمیان تقریبا 600 سال کا زمانی فاصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مثال واضح کرتی ہے کہ علم، فکر اور تہذیب کا سفر صدیوں اور جغرافیائی سرحدوں کا پابند نہیں ہوتا اور مختلف ادوار کے مفکرین ایک دوسرے کے فکری ساتھی بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم اور تہذیب کو سمجھنے کے لیے اسے مختلف زاویوں سے دیکھنا ضروری ہے،اپنی شناخت کو صرف اپنی نظر سے دیکھنے کے بجائے دوسروں کے نقطہ نظر سے بھی سمجھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مکالمہ اسی وقت ممکن ہوتا ہے جب مختلف شناختیں، آوازیں اور نقطہ ہائے نظر موجود ہوں، اگر سب کی شناخت اور آواز ایک جیسی ہو تو مکالمے کے بجائے یک طرفہ گفتگو رہ جاتی ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے پاکستان کیتاریخی ورثے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے کی تاریخ کے راستے وسطی ایشیا، بخارا، سمرقند، افغانستان اور چین تک جاتے ہیں جبکہ ہماری شاعری،دعاں اور مذہبی روایات کے روابط ایران، فارس اور مشرق وسطی سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی سندھ اور گندھارا کی تہذیبیں پاکستان کی تاریخی شناخت کا اہم حصہ ہیں اور ان کے اثرات اس خطے سے نکل کر چین اور وسطی ایشیا تک پھیلے۔ انہوں نے ٹیکسلا کو علم و دانش کا ایک قدیم مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سے تقریبا ً50 میل کے فاصلے پر واقع یہ تاریخی مقام ماضی میں علمی سرگرمیوں کا اہم مرکز رہا ہے۔
اسی طرح اسلام آباد کے قریب موجودغاروں اور تاریخی مقامات پر بدھ مت کے پیروکاروں اور راہبوں کی عبادت اور مراقبے کے آثار اس خطے کے قدیم مذہبی و ثقافتی روابط کی نشاندہی کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی تہذیب مختلف ادوار اورثقافتوں کے امتزاج سے تشکیل پائی ہے،گندھارا کی تہذیب ہو، وادی سندھ کی شہری تہذیب، وسطی ایشیا سے آنے والے لوگوں کی روایات، فارسی شاعری یا عربی زبان میں دعائیں، یہ سب ہماری اجتماعی ثقافتی شناخت کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس تاریخی ورثے کو اپنے تک محدود رکھنے کے بجائے پوری انسانیت کے ساتھ بانٹنے کے لیے تیار ہے کیونکہ یہ تاریخ اور قدرت کی جانب سے عطا کردہ مشترکہ خزانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے تاریخی ورثے کے دروازے دنیا کے لیے کھلے رکھنا چاہتا ہے تاکہ جو بھی اس سے استفادہ کرنا چاہے وہ یہاں آ کر اس تہذیب اور ثقافت کو سمجھ سکے، یہ ورثہ کسی ایک قوم کی ملکیت نہیں بلکہ اسے محفوظ رکھنا اور آنے والی نسلوں تک منتقل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ تہذیبوں کا اصل دشمن کوئی دوسری تہذیب نہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی ہے جو تاریخی مقامات، قدیم آثار اور انسانی آبادیوں کے لیے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ انہوں نے نیپال میں حالیہ سیلاب اور تباہی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پورے خطے کو متاثر کر رہے ہیں اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے پاکستان میں 2022 کے تباہ کن سیلاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس قدرتی آفت کے نتیجے میں تقریبا 1700 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب آ گیا اور صوبہ سندھ کا بڑا حصہ متاثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ چار روزہ شدید بارشوں کے نتیجے میں موہنجو داڑو کی ساڑھے چار ہزار سال پرانی تاریخی دیواریں بھی گر گئیں جنہیں صدیوں کے دوران کوئی نقصان نہیں پہنچا سکا تھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ موہنجو داڑو کا مطلب مردوں کا ٹیلہ ہے لیکن 2022 کے سیلاب کے دوران اسی تاریخی مقام نے بے گھر ہونے والے زندہ انسانوں کو پناہ فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد نے مختلف مقامات پر پناہ حاصل کی جن میں پارکنگ ایریاز اور شاپنگ مالز بھی شامل تھے جبکہ بلوچستان میں مساجد، مندر، مزارات اور سکولوں کے دروازے بھی متاثرین کے لیے کھول دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ تہذیب کی اصل طاقت ہے کہ مشکل وقت میں انسان ایک دوسرے کے لیے اپنے دروازے کھولتے ہیں اور ضرورت مندوں کو پناہ فراہم کرتے ہیں۔ تہذیب محض تاریخی عمارتوں، آثار یا یادگاروں کا نام نہیں بلکہ یہ ایک ایسا اجتماعی عہد اور طرز عمل ہے جو انسانوں کو ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونے اور مشکل حالات میں مدد کرنے کا درس دیتا ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے اپنے خطاب میں ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون کے فروغ کے لیے تین اہم تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلی تجویز کے تحت تنظیم کے رکن ممالک کے ثقافتی اداروں کا ایک مشترکہ نیٹ ورک قائم کیا جائے۔ پاکستان اس مقصد کے لیے لوک ورثہ اور پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے)کو بطور اپنے ادارے پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایس سی او کے تحت ایک جامع ثقافتی ادارہ جاتی فریم ورک تشکیل دیا جا سکتا ہے تاکہ رکن ممالک اپنیتاریخی اور ثقافتی ورثے کو ایک دوسرے کے ساتھ متعارف کرا سکیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ رکن ممالک کی مشاورت سے اس تجویز کو آگے بڑھایا جائے گا۔ان کی دوسری تجویز مشترکہ ڈیجیٹل ریپوزٹری کے قیام سے متعلق تھی۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ اور ورچوئل ریئلٹی کی ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے اس لیے ضروری ہے کہ ایس سی او ممالک بھی جدیدٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے تاریخی، ثقافتی اور قدرتی ورثے کو ڈیجیٹل شکل میں محفوظ کریں۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ ڈیجیٹل ریپوزٹری اور ورچوئل ریئلٹی پلیٹ فارم کیذریعے خطے کے تاریخی مقامات، نادر آثار اور قدرتی و ثقافتی خزانوں کو یکجا کرکے پوری دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکتا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف تاریخی ورثے کے تحفظ میں مدد ملے گی بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کو خطے کی مشترکہ تہذیب اور تاریخ سے آگاہی حاصل کرنے کے مواقع بھی ملیں گے۔
ان کی تیسری تجویز کلائمٹ ریزیلینٹ ہیریٹیج فریم ورک کے قیام سے متعلق تھی۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث تاریخی مقامات اور ثقافتی ورثے کوپہنچنے والے نقصانات سے نمٹنے کے لیے ایس سی او ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔ اس مقصد کے لیے تنظیم کے تحت ایک خصوصی فریم ورک اور چیئر قائم کی جا سکتی ہے تاکہ موسمیاتی خطرات سے تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تاریخ مختلف رنگوں، آوازوں اور ثقافتی اثرات کا مجموعہ ہے۔ جس طرح ہوا کے جھونکے اور مون سون کے بادل کسی سرحد یا چیک پوسٹ کے پابند نہیں ہوتے اسی طرح تہذیبیں اور ثقافتیں بھی جغرافیائی حدود میں محدود نہیں رہتیں بلکہ ایک خطے سے دوسرے خطے تک سفر کرتی اور مختلف معاشروں کو متاثر کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ثقافتوں کا ایک دوسرے سے تبادلہ اور میل جول انسانی تاریخ کا مستقل حصہ رہا ہے اور یہ عمل مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ مختلف تہذیبوں کی خوبصورتی ان کے تنوع اور باہمی روابط میں ہیاس لیے ضروری ہے کہ تمام ممالک ایک دوسرے کی ثقافتی شناخت کا احترام کریں اور مشترکہ تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے تعاون کریں۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے اپنے خطاب کے اختتام پر ایس سی او سولائزیشن ڈائیلاگ فورم کے شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں آئندہ سال پاکستان آنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے والے مندوبین کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا اور انہیں موہنجو داڑو، ہڑپہ سمیت ملک کے اہم تاریخی اور تہذیبی مقامات کا دورہ بھی کرایا جائے گا تاکہ وہ پاکستان کے قدیم ورثے اور تہذیبی تاریخ کو قریب سے دیکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ ثقافتی روابط، تاریخی تعاون اور عوامی سطح پر تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
ملک میں موجودہ بحرانی صورتحال کے تناظر میں عوام سے اس معاملے پر رائے لینے میں کوئی قباحت نہیں ہونی چاہیے،انٹرویو وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ہے، یہ معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرت...
سرکاری ریکارڈ اور این او سی میں اختلاف کا معاملہ سامنے آگیا سروے نمبروں کی قانونی بنیاد پر سوالات، متعلقہ ادارے خاموش کراچی کے بڑے رئیل اسٹیٹ اداروں میں شمار ہونے والے جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے نارتھ ٹاؤن ریزیڈنسی فیز 2کی زمین سے متعلق اہم سوالات سامنے ...
شہبازشریف کے پاس اتنا اختیار تو ہونا چاہیے کہ اپنے وزیر کو کنٹرول کریں، اگر وزیراعظم اپنے ہی وزیر کو کنٹرول نہیں کرسکتے تو پھرواقعی سسٹم بیٹھ چکا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی کی تقریر نظام کی بحالی نئے صوبوں سے نہیں، سیاسی ری سیٹ سے ممکن ہے، فضل الرحمان اور پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن کی...
سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کر کے شہری آبادیوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا،عرب اتحادی فوج عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ اور دارالحکومت ریاض کے صوبوں کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو بارود سے لدے ڈرون طیاروں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ...
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل ملاقات کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آگئی بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست...
حکم امتناع گورنر راج اور ایم پی او سے متعلقہ معاملات پر تھا، عدالت،پشاور بار کونسل کو فریق بننے کی اجازت دیدی وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت خیبرپختونخوا میں گرفتاریوں کے معاملے پر اپنے عدالتی حکم امتناع میں ترمیم کر دی۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان اور...
عدالت کی ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت، مقدمے کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی سانحہ گل پلازہ کیس میں عدالت نے ملزم امین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔سٹی کورٹ میں مقدمے کی سماعت ک...
قیمتوں میں بار بار ردوبدل سے ڈیلرز کو بھاری نقصان، ماہانہ بنیادوں پر قیمتیں مقرر کرنے اور 8 فیصد منافع دینے کا مطالبہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے اور قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر تبدیلی کا طری...
ڈپٹی ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرریکروٹمنٹ، سپرنٹنڈنٹ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا،ترجمان ایس پی ایس سی سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر 3 افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ ترجمان سندھ پبلک سروس کمیشن کے مطابق بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پ...
بشریٰ بی بی نے علاج اور سرجری کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا، عمران خان کا خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس کو...
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...