... loading ...
اس آرٹیکل میں یہ بات بیان کی گئی ہے کہ "یہ ایک مسلمہ اصول ہے کہ ایسی کوئی بھی شہادت جو کہ ملزم کی Crpc 342 کے تحت شہادت ریکارڈ کرتے وقت اُس پر اُس شہادت کی بنیاد پر جرح نہ کی جائے تو ایسی شہادت کو ملزم کے خلاف استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ ـ" CRPC 342 کے سیکشن کی بنیاد اِس مقولے پر ہے کہ کسی کو بھی بغیر سُنے سزا نہ دی جائے...
نوازشریف اب مستعار زمین وآسمان پھونک ڈالنے کو تیار ہیں۔ابھی ابھی ارشاد کیا کہ آصف علی زرداری کے خلاف میمو گیٹ سے مجھے دور رہناچاہئے تھا۔بجا فرمایا!نوازشریف کے لیے ماضی بوجھ بنتا جارہا ہے۔ بند کر دے کوئی ماضی کا دریچہ مجھ پر اب اس آئینے میں صورت نہیں دیکھی جاتی مگر ماضی کہاں...
دسترخوانی قبیلے سے کھٹی ڈکار کی طرح سوال اُٹھا ہے کہ سب اپنے کام کے علاوہ دوسروں کے کام سنبھالنے پر کیوں تُلے رہتے ہیں۔ اس سوال پر اگر اس قبیلے کے ایک ایک فرد کے اعمال کو تولا جائے تو شاید ہی کوئی پورا اُترے۔ مگر پھر بھی یہ سوال کا سوال ہے۔ سوال علم کی شاہ کلید ہے،اتنا ہی نہیں ک...
مسلم لیگی قیادت سینیٹ کی شکست کا دکھ سہار نہیںپارہی!ہر گزرتے دن سابق وزیراعظم نوازشریف اپنے انجام کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ اس عالم میں ایک’’ جعلی‘‘ سیاسی بیانئے کی تشکیل کی کوشش بھی جاری ہے۔ قیادت کا پہلا نقش اس کی دیانت کا ہوتا ہے۔ نوازشریف صاحب الحمد للہ اس کھاتے کے مکمل دیوالیے ہ...
نواز شریف بھی جوتے کا نشانا بن گئے !!! پھر! پھر مذمت کی منافقت شروع ہوگئی۔ افسوس کوئی زمینی حقیقتوں کا سامناکرنے کو تیار نہیں۔ نوازشریف کیا سب کو ہی جوتے پڑ رہے ہیں۔ کون ذی شعور اس قسم کی حرکتوں پر خوش ہوگا۔ مگر یہ بھی کیا بات ہے کہ ہم سماج میں جاری ردِ عمل کی کسی لہر کا درست ا...
ناسٹیلجیا میں بڑی طاقت ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار 22؍ اگست ناسٹیلجیا کے شکار ہیں۔ کِرچی کِرچی کراچی تو مگر ایک المیہ سے دوچار ہوا۔ حقیقی نمائندگی سے محروم کراچی ہمیشہ سرابوں ، خوابوں اور عذابوں میں رہا۔ آج کا ماجرا بھی مختلف نہیں۔ کراچی کو ایک سوال کا سامنا ہے۔ کیا ایم کیوایم کا سورج...
جمہوریت نہیں یہ کارپوریٹو کریسی ہے! کارپوریشنز کی بالادستی۔ جان پرکنز نے اپنی کتاب ’’ Confessions of an Economic Hit Man‘‘ کے ذریعے بتایا کہ کس طرح اقتصادی غارت گر کامل حکومتوں کو نگل لیتے ہیں۔ سالم جمہوریتوں کو ڈکار لیتے ہیں اور عوامی امنگوں کو پھلانگ لیتے ہیں۔ پھر ایک اور کتاب...
یہ رہنما نہیں دیوتا ہیں۔یہ جمہوری جماعتیں نہیں، دراصل نجی کمپنیاں ہیں۔ نیویارک ٹریبون کے بانی مدیر ہوریس گریلے (Horace Greeley) کے الفاظ کردار وصداقت کی بحث میں جگمگاتے رہیں گے: Fame is a vapor, popularity an accident, and riches take wings. Only one thing endures and that is ...
شہباز شریف مسلم لیگ نون کے قائم مقام صدر منتخب ہوگئے، مگر نہیں!!! نواز شریف اب پارٹی کے تاحیات قائد رہیں گے۔ پہلے ایک واقعہ پڑھیے! چار پانچ سال ہوتے ہیں۔ لاہور کے الحمراء ہال میں شہبازشریف نے اُن دنوں کو تازہ کیا جب وہ اپنے بھائی کے ساتھ کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔ ایک ٹیم سے مقابلہ جا...
خلیفہ چہارم حضرت علیؓ نے گرہ کشائی کی جس کی حکمت نہیں چلتی اُس کی حکومت بھی نہیں چلتی۔ حکومت ہے مگر حکومت کہاں ؟ ہرگزرتا دن اقتدار کی باگ ڈھیلی پڑتی جاتی ہے۔ مگر شریف خاندان تُلا ہے۔سوال پیدا ہوا کہ باطن میں یکساں دو لوگ آخر اپنے انجام میں مختلف کیوں ہوسکتے ہیں؟اور احد چیمہ جوا...
نئے عہد کا گجر بج گیا! شعبدہ بازی کا دور تمام ہوا۔ گردوپیش میں ایک سرشاری کی کیفیت ہے ۔ وقت ایک مختلف رو میں بہتا ہے!نوازشریف تاریخ کی ہی نہیں وقت کی بھی مخالف سمت میں کھڑے ہیں ۔روحِ عصر اُن سے اُوبھ گئی۔وہ عوامی رہنما کہلانے پر مُصر ہے۔ مگر اُن کے نقش قدم جی ایچ کیو کے چار نمبر...
کیا انسان اپنے حریف سے لڑتے لڑتے خود حریف کی مانند ہونے لگتا ہے؟ عمران خان کی نئی شادی نے اُنہیں موازنے کے طور پر شہبازشریف کے سامنے لاکھڑاکیا ہے!!! انیسویں صدی کی رومانوی تحریک کے عظیم فرانسیسی شاعر اور ڈراما نگار وکٹر ہیوگو نے ایک عجیب بات کہہ رکھی ہے کہ’’ چالیس سال کی عمر درا...
راؤ ، زرداری کا بہادر بچہ ہے۔پاکستان کے سب سے مشکوک اور حریص سیاست دان کا مسئلہ یہ ہے کہ اُنہیں بولنے کا شوق بہت زیادہ ہے۔ مگر اُن کے پاس بولنے کو کچھ نہیں۔اُن سے ندرت ِ خیال کی توقع بجائے خود ایک بڑا ظلم ہے مگروہ الفاظ کی تنگ دامنی کے بھی بڑے شکار ہیں۔ ایک سادہ سی بات کو بھی وہ ...
زندگی اپنے پورے پیکر میں حسین ہوتی ہے، ٹکڑوں اور حصوں میں نہیں۔ سورج آسمان پر چمکتا ہے، چاند دمکتاہے، کلیاں چٹکتی ہے، غنچے مہکتے ہیں، شگوفے پھوٹتے ہیں۔حیات اس سے اجتماعی حسن کشید کرتی ہے، خود بھی چندن کی طرح چمکتی اور کندن کی طرح دمکتی ہے۔حنا میں رنگ بھرتا ہے، پھول خوشبو دیتا ہے...
عمران خان اپنی افتادِ طبع کے اسیر ہیں۔اگرچہ وہ مزاجاً ایک جنگجو ہیں اور پلٹ کر وار کرتے ہیں ۔ اس طبیعت کے حامل شخص میں ایک خوبی ہوتی ہے کہ شکست سے سبق سیکھتے ہیں مگر عمران خان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ سبق نہیں سیکھتے ۔دلائی لامہ نے زندگی کے اٹھارہ اُصول مرتب کیے ، جن میں سے ایک یہ بھ...
انگریز فلسفی ہر برٹ اسپنسر نے اٹھارویں صدی کے اواخر میں فطری چناؤ کے ایک اُصول پر غور کیا تھا جس کے تحت طاقت ور ہی زندہ رہتا ہے۔ عملی اور سیاسی زندگی میں یہ اُصول خطرناک طور پر غنڈوں سے غنڈوں کے مقابلے کی صورت میں ظاہر ہوا۔سینیٹ انتخابات میں یہ بات بآنداز دگر ظاہر ہوتی ہے۔ یہا...
انسان جیسا ہوتا ہے، مثالیں وہیں سے آتی ہیں۔ مگر یہ وہ لوگ نہیں جنہیں مولانا رومؒ اور علامہ اقبالؒ کی زندگیوں سے کوئی علاقہ ہو، پھر بھی ایک واقعہ سیاسی دنیا کی ان آلودگیوں کے باوجود دامنِ توجہ کھینچتا ہے اور دامِ خیال کو چودھری نثار کے سلسلۂ کلام تک بچھاتا ہے۔ حیاتِ اقبال میں...
ایم کیوایم کبھی شکار ی تھی اب شکار ہے۔تاریخ کا بے رحم چکر یہی ہوتا ہے۔ لاطینی بائبل میں حضرت عیسیٰ ؑ سے ایک فقرہ منسوب ہے جو حیاتِ اجتماعی کے بنیادی راز کو آشکار کرتاہے کہ ـ’’he who lives by the sword dies by the sword ‘‘ انسان کی جدلیاتی حیات میں تقدیر مبرہن نے اسے ایک کلیہ ک...
مشہور محاورہ ہے کہ آنکھ اپنے عیب دیکھنے میں اندھی ہوتی ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے شاید ہی کبھی اپنے آپ کو ٹٹولنے کی کوشش کی ہو۔ انصاف ایک آفاقی قدر کے بجائے اس قدر ذاتی تصور کا حامل ہوسکتا ہے، اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتاتھا۔ نوازشریف نے انصاف کو اپنی ذات سے اس قدر وابست...
مسئلہ یہ نہیں کہ فکری اباحیت پسند ہماری قومی زندگی کو اپنی تحویل میں لینا چاہتے ہیں ۔مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنے ناقص تصورات اور زندگی کے معانی پر تصرف کو ایک اُصول کے طور پر تسلیم بھی کرا لینا چاہتے ہیں۔ اپنی خاروخس اور خوار وخجل حیات کو ہمارا قومی چلن بنا دینا چاہتے ہیں۔ لعنت ، لعنت...
ابھی عائشہ گلالئی کی بات چھوڑیے!جس نے اپنے کاندھوں پر جاوید ہاشمی جتنا بوجھ اُٹھا لیاجن کا معاملہ سیاسی شریعت میں کچھ یوں رہا کہ خلافِ شرع کبھی شیخ تھوکتا بھی نہیں مگر اندھیرے اُجالے میں چوکتا بھی نہیں اب اُن کے ماننے والے پارسی کہلاتے ہیں۔ جناب زرتشت ، حضرت عیسیٰؑ سے چھ صدیا...
امام غزالی ؒ کی کتاب نصیحتہ الملوک سماج میں روشنی کرتی ہے، فرمایا : دیانت داری کا انحصار حکمران کے کردار پر ہے۔کتاب میں ساسانی حکمرانوں کی کھلی کچہری کی ایک سالانہ روایت کا بھی ذکر ملتا ہے، عام لوگ اپنی معروضات اور شکایات پیش کرتے۔ کہا جاتا ہے کہ تب طاقت ور سب سے کمزور اور کمزور ...
وزیراعظم نوازشریف نے اپنے من کے مندر میں خود اپنا ہی بُت سجا رکھا ہے،جسے وہ ہر وقت پوجتے رہتے ہیں۔ اس سے بڑھ کر وہ خواہش مند ہیں کہ دوسرے بھی یہی کریں۔ کچھ کاسہ لیس بھی ہیں جو اس کے لیے تیار رہتے ہیں تاوقتیکہ کوئی دوسرا اُن کی جگہ نہ لے لیں۔ وزیراعظم نوازشریف ایک بدلے ہوئے عہد می...
وزیراعظم نوازشریف نے بآلاخر وہی فیصلہ کیا جس کی اُن سے توقع تھی۔ وہ اپنے لمحۂ عظمت سے دور رہے۔ انیسویں صدی کے وسط کو اپنی چھاپ دینے والے امریکی شاعر ایمرسن نے کہا تھا کہ ’’ہر ہیرو کی کارکردگی میں اُس وقت کمی آتی رہے گی جب تک وہ مناسب موقع پر یہ نہ طے کر لے کہ اب اُسے منظر سے...