... loading ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں کے خلاف سپریم کورٹ سے سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد ہمارے 45 ایم این ایز پر وفاداری تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے کہا ہے کہ یہ لوگ ملک کو جس راستے پر لے جارہے ہیں، اس سے صرف تباہی ہوگی، خدارا پاکستان کو تباہی سے بچائیں، ملک میں نئے انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ نہیں پتہ ہوتا ہمارے لوگوں کو کہاں غائب کیا جاتا ہے ، اچھا سلوک نہیں کیا جارہا، پارلیمنٹ کی کیا اہمیت رہ گئی ہے ، شیخ اکرم کی والدہ پربھی مقدمہ درج کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت جو کررہی ہے وہ غیرآئینی اور غیرقانونی ہے ، حکومت کو واضح پیغام ہے کہ ہوش کے ناخن لیں، ان لوگوں کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہے ، کل ہم پارٹی اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ایم این ایز پر دباؤ ڈالنے اور حکومت کے کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہیں، پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں رہی، ہماری پوری خواہش ہے کہ ملک میں عدم استحکام نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد ہمارے 45 ایم این ایز کو خصوصی طور پر ٹارگٹ کیا جارہا ہے کہ وہ اپنی وفاداری تبدیل کریں، اور اس حوالے سے انہیں منسٹریوں اور پیسوں کی آفرز مل رہی ہیں، اگر وہ قبول نہ کریں تو انٹیلی جنس ایجنسیوں اور اینٹی کرپشن کی جانب سے دباؤ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، لہذا سپریم کورٹ اس پر سوموٹو ایکشن لے کیوں کہ یہ ان کے فیصلے کی توہین ہے ۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو میں اپنے سیکریٹری جنرل سے کہتا ہوں کہ اپنی قانونی ٹیم سے کہیں کہ وہ اس معاملے کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش کرے ۔انہوں نے کہا کہ میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ ملک اس طرح چلے گا، 5 اگست کو ہم دو ایشوز پر بڑے بڑے جلسے اور مظاہرے کریں گے ، 5 اگست کو عمران خان کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا، دوسرا معاملہ مہنگائی کا ہے ، پورے پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ اس میں بھرپور شرکت کریں۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی کو سپورٹ کرتے ہیں، آئی پی پییز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کی جائے کیوں کہ اب یہ بل بھرنا عوام کے بس کی بات نہیں رہی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا۔14مارچ کو پشاور ہائی کورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے متفقہ طور پر سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔
نوٹس میں مزید خبردار کیا گیا ہے کہ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کی صورت میں مدرسے کی عمارت کو سیل کیا جا سکتا ہے مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو قانونی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائ...
ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی کوششوں میں تیزی آنے اور مزید ری پبلکن ارکان کی حمایت ملنے کا امکان امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان پر ڈیموکریٹس کے ممکنہ کنٹرول سے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی سے ہیگستھ کے خل...
تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں، تحقیقاتی رپورٹ بھارتی ریاست منی پور میں بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، تازہ جھڑپوں میں مزید پانچ افراد ہلاک ہوگئے. تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد...
ایران سے لڑنے والا اسکی قیمت میدان جنگ سے اپنی دہلیز تک چکائے گا، بیان ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ جو بھی ایران سے ٹکرائے گا، قیمت چکائے گا۔امریکا کے مڈٹرم نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو میدان جنگ اور ہرمز ...
بانی سے ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہتا تو سیاسی تناؤ نہیں ہوتا اور نہ ایمرجنسی یا گورنر راج کی نوبت آتی، گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے مکمل باخبر تھے ، انہوں نے حکومت کے خاتمے کو خوش...
صدر کے پاس ایوانِ نمائندگان یا سینیٹ کی حمایت نہ ہونے کی صورت میں بھی حکومت چلانے کی مثالیں موجود ہیں،انٹرویو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تو میں مسٹر...
ہلاک ہونے والے ملاح کی شناخت گجرات سے تعلق رکھنے والے گندھر نعیم عجیز کے نام سے ہوئی،حکام عمان کے ساحل کے قریب بھارتی پرچم بردار کارگو جہاز کو نامعلوم فضائی شے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک بھارتی ملاح ہلاک ہوگیا، جبکہ جہاز پر سوار دیگر 13 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلی...
مختلف یورپی ممالک میں سائبر حملوں کے نتیجے میں سپرمارکیٹس کے فریج اور کولنگ سسٹم خراب ہوگئے، جس کے باعث خوراک کو محفوظ رکھنے اور اس کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سائبر حملوں سے سویڈن، بیلجیم اور لکسمبرگ کے اسٹورز متاثر ہوئے ہیں۔ آئرلینڈ کے 13 اور ...
سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ اور وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہےخستہ حال پوائنٹس کی فی الفور مرمت کے ساتھ کلاسز کی ابتر صورتحال کو بہتر کیا جائے، طلبہ جامعہ کراچی سے الحاق شدہ لا کالجز کے سیکنڈ ایئر کے امتحانی نتائج اور مارکس شیٹس سے مت...
سرمایہ کاروں نے ڈالر پر انحصار کم کرنا شروع کردیا ہے، جس کے باعث یورو سمیت دیگر بڑی کرنسیوں کو تقویت مل رہی ہے عالمی مالیاتی منڈی میں امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ڈالر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی او...
گریڈ 18 کے افسر شہزاد اکبر کو اضافی چارج سونپ دیا گیا، تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک ذمہ داریاں انجام دیں گے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی میں اہم انتظامی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے، جہاں گریڈ 18 کے افسر طارق نواز نے ایڈیشنل ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ...
سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد عباسی سمیت چار افسران نامزد، ٹھیکیداروں کو اربوں روپے کی پیشگی ادائیگیوں اور قواعد کی خلاف ورزیوں کا الزام صوبائی اینٹی کرپشن عدالت میں یلو لائن منصوبے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے میں اینٹی کرپشن حکام نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد ع...