... loading ...
عام انتخابات 2024 کے انتخابی معرکہ میں کراچی سے کئی نامورسیاسی رہنمائوں کی مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستگی کے باعث انتخابی مقابلوں کو سنسنی خیزبنا دیا ہے۔آج کے انتخابات میں کراچی کی 22قومی نشستوں پر ایم کیوایم،جماعت اسلامی اورپیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو آزاد امیدواروں کے چیلنج کا سامنا ہے جن میں سے بیشتر کو پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہے۔کراچی کے حلقہ این اے 240 پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ رمضان گھانچی،جماعت اسلامی کے سید عبدالرشید اور ایم کیو ایم کے ارشد وہرہ،این اے 241 پرمعروف صنعتکار پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار اور جماعت اسلامی کے عابد بیگ اورپی ٹی آئی کے خرم شیر زمان،این اے242 بلدیہ ٹان ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما مصطفی کمال اور پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی عبدالقادرمندوخیل اورتحریک انصاف کے بنیادی کارکن دوا خان، قومی اسمبلی کی نشست این اے 246 پرسابق وفاقی وزیرایم کیو ایم کے سید امین الحق اور جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کے درمیان کانٹے کامقابلہ ہوگا۔این اے 248 پرایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور جماعت اسلامی کے محمد بابرخان ،این اے 247 پر ایم کیو ایم کے مصطفی کمال اور جماعت اسلامی کے منعم ظفر جبکہ این اے 250 پر جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمن اور ایم کیو ایم کے فرحان چشتی اورپیپلزپارٹی کے خواجہ سہیل منصور کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔این اے 232 سے پی ٹی آئی سندھ کے صدرعلیم عادل شیخ آزاد امیدوارکے طورپرجبکہ ایم کیو ایم پاکستان کی آسیہ اسحاق،جماعت اسلامی کے توفیق الدین صدیقی اور مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ اویس نورانی اپنی قسمت آزمائیں گے۔این اے 237 سے ایم کیو ایم پاکستان کے رف صدیقی، جماعت اسلامی کے عرفان احمد، پیپلز پارٹی کے اسد عالم نیازی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارایڈووکیٹ ظہور محسود میں مقابلہ ہوگاجبکہ اسی حلقے میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 105 پرپیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدرسعید غنی اورپیپلزپارٹی مخالف اتحاد جی ڈی اے کے امیدوار سابق وزیرداخلہ سندھ عرفان اللہ مروت میں سخت مقابلہ ہے۔مسلم لیگ ن کے این اے 237 سے ریحان قیصر شیخ، این اے 242 سے خواجہ غلام شعیب، این اے 229 سے قادر کلمتی کا پیپلزپارٹی کے جام عبدالکریم بجارسے،این اے 230 پرپیپلزپارٹی کے آغارفیع اللہ کا مسلم لیگ ن کے مظفر شجرہ، ٹی ایل پی کے محمد انور، پاکستان راہ حق پارٹی کے اورنگزیب فاروقی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر مسرور سیال، این اے 231 میں مسلم لیگ ن کے جمیل احمد، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خالد محمود علی اور پی پی پی کے عبدالکریم بلوچ،این اے 233 کورنگی پر ایم کیو ایم پاکستان کے جاوید حمید، جماعت اسلامی کے عبدالجمیل خان، ٹی ایل پی کے شہزادہ شہباز، پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار ایڈووکیٹ حارث میو،این اے 234 پرپی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فہیم خان، ایم کیو ایم پاکستان کے عامر معین پیرزادہ، جماعت اسلامی کے اختر حسین قریشی اور مسلم لیگ ن کے سلیم ضیاکے مابین ،این اے 235 پر پیپلزپارٹی کے آصف خان، اورجماعت اسلامی کے ڈاکٹرمعراج الھدی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سیف الرحمن،این اے 236 پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد عالمگیر خان، جماعت اسلامی کے محمد اسامہ رضی خان، پیپلز پارٹی کے محمد مزمل قریشی،این اے 239 پر ٹی ایل پی کے امیدوار محمد شرجیل گویلانی کا مقابلہ پیپلز پارٹی کے نبیل احمد گبول اور آزاد امیدوار عبدالشکور شاد سے سخت مقابلہ ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...