... loading ...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں چارج شیٹ کے خلاف درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کر دی۔ قائم مقام چیف جسٹس پاکستان سردار طارق مسعود کی سربراہی میںجسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دورانِ سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے جلد بازی میں 13 گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس پاکستان نے سوال کیا کہ اسپیڈی ٹرائل ہر ملزم کا حق ہوتا ہے، آپ کیوں چاہتے ہیں کہ ٹرائل جلدی مکمل نہ ہو؟ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ اِن کیمرا ٹرائل کے خلاف آج ہائی کورٹ میں بھی سماعت ہے۔ وکیل حامد خان نے کہا کہ دوسری درخواست فردِ جرم کے خلاف ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس پاکستان سردار طارق مسعود نے کہا کہ جو فردِ جرم چیلنج کی تھی وہ ہائی کورٹ ختم کر چکی ہے، نئی فردِ جرم پر پرانی کارروائی کا کوئی اثر نہیں ہو گا۔ حامد خان نے کہا کہ ٹرائل اب بھی اسی چارج شیٹ پر ہو رہا ہے جو پہلے تھی۔ قائم مقام چیف جسٹس پاکستان سردار طارق مسعودنے کہا کہ پرانی چارج شیٹ کے خلاف درخواست غیر موثر ہو چکی ہے، نئی فردِ جرم پر اعتراض ہے تو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں۔ حامد خان نے استدعا کی کہ مناسب ہو گا کہ آج ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ ایسا نہ ہو کہ آئندہ سماعت تک ٹرائل مکمل ہو جائے، شام 6 بجے تک ٹرائل چلتا ہے، عدالتی اوقات کار کے بعد بھی ٹرائل چل رہا ہوتا ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس پاکستان سردار طارق مسعودنے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ کیس چلتے نہیں، آپ کا چل رہا ہے تو آپ کو اعتراض ہے، فردِ جرم والی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دیتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ حامد خان درخواست میں ترمیم کر چکے، اب اسے نئی درخواست کے طور پر لیا جائے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ترمیم شدہ درخواست بھی ہائی کورٹ سے پہلے ہم کیسے سن سکتے ہیں؟ اس موقع پر سائفر کیس میں ضمانت پر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دئیے۔ پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی درخواست پر نوٹس نہیں ہوئے۔ عدالتِ عظمی نے شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت پر ریاست کو نوٹس جاری کر دیا۔ قائم مقام چیف جسٹس پاکستان سردار طارق مسعودنے کہا کہ پراسیکیوشن عدالت میں ہے تو آج ہی کے لیے ریاست کو نوٹس کر رہے ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ سائفر کیس میں 13 دسمبر کی فردِ جرم چیلنج ہی نہیں کی گئی۔ وکیل حامد خان نے پھر استدعا کی کہ آج کی ہائی کورٹ کارروائی کا انتظار کیا جائے۔ قائم مقام چیف جسٹس پاکستان سردار طارق مسعودنے کہا کہ ہائی کورٹ بری کر دے تو بھی اس درخواست پر کچھ نہیں ہو سکتا، فردِ جرم کے خلاف درخواست غیر موثر ہو چکی ہے۔ وکیل حامد خان نے استدعا کی کہ آج التوا دے دیں، آئندہ سماعت پر شاید واپس لے لوں۔ قائم مقام چیف جسٹس پاکستان سردار طارق مسعودنے کہا کہ کیس ملتوی ہوا تو ضمانت والا بھی ساتھ ہی ہو گا۔ عدالتِ عظمی نے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...