... loading ...
اسرائیل نے غزہ پر 6 ہزار بم گرا کر 4 ہزار ٹن بارود برسانے کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں میں 3600 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ غزہ سمیت فلسطین کے مختلف شہروں پر اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1570 ہو گئی ہے جبکہ7 ہزار 200زخمی ہو چکے ہیںجبکہ حماس کے حملوں میں اب تک فوجیوں سمیت1300سے زائد اسرائیلی ہلاک اور 3200زخمی ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملوں کی وجہ سے اب تک 423,000سے زیادہ لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں،جبکہ ریڈکراس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے تباہ حال غزہ کے ہسپتالوں کے جنریٹر میں ایندھن ختم ہونے لگا ہے، بجلی بحال نہ ہوئی تو ہسپتال مردہ خانے بن جائیں گے، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مزاحتمی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان ہفتے سے شروع ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں اب تک کم از کم 1570 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 500 بچے اور 2760 خواتین شامل ہیں۔وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک7 ہزار 200افراد زخمی ہوچکے ہیں جن میں 1644 بچے اور 1005 خواتین بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کی بمباری سے ڈھائی ہزار سے زیادہ مکانات تباہ جبکہ 30 ہزار کو جزوی نقصان پہنچا ہے، بے گھر فلسطینیوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار تک پہنچ گئی۔ رپورٹس کے مطابق 2 لاکھ 20 ہزار فلسطینی اقوام متحدہ کے اسکولوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں، ایک لاکھ فلسطینی اپنے عزیزوں، گرجا گھروں میں رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ہسپتالوں میں زخمیوں کے لیے بستر اور دوائیں کم پڑگئی ہیں اور بجلی بند ہونے سے وینٹی لیٹرز چلانا چیلنج بن چکا ہے۔اسرائیل نے امدادی کارکنوں کو بھی نہ بخشا، 50 سے زائد طبی عملے کے ارکان بھی حملوں میں شہید ہوئے ہیں ۔ریڈ کراس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے تباہ حال غزہ کے ہسپتالوں کے جنریٹر میں ایندھن ختم ہونے لگا ہے، ہسپتالوں کی بجلی بحال نہ ہوئی تو اسپتال مردہ خانے بن جائیں گے۔انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی)نے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی بڑھتی ہوئے تعداد اور غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کے بارے میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔آئی سی آر کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں لاکھوں لوگوں کے پاس سونے کی جگہ نہیں ہے اور 20 لاکھ سے زیادہ لوگ پانی اور بجلی جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں جبکہ ایمبولینسز بھی زخمیوں تک نہیں پہنچ سکتی۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے محصور علاقے پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی وجہ سے اب تک 423,000سے زیادہ لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (UNOCHA) نے کہا کہ جمعرات کو دیر گئے غزہ میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد میں مزید 84,444افراد کا اضافہ ہوا اور اب یہ تعداد 423,378تک پہنچ گئی ہے۔ ادارے نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کی انتہائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 294ملین ڈالر امداد کی ہنگامی اپیل بھی کی۔ ہیومن رائٹس واچ ( ایچ آر ڈبلیو )نے اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان میں وائٹ فاسفورس کے استعمال کی تصدیق کی ہے۔ گروپ نے کہا کہ اس نے اس ہفتے کے شروع میں لی گئی ویڈیوز کی تصدیق کی ہے جس میں غزہ سٹی کی بندرگاہ اور اسرائیل، لبنان کی سرحد کے ساتھ دو دیہی مقامات پر توپ خانے سے فائر کیے گئے سفید فاسفورس کے متعدد ہوائی دھماکے دکھائے گئے ہیں۔ بی بی سی کی ٹیم غزہ کے اسپتال پہنچی تو صحافیوں کو اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنے اپنے ہی زخمی دوست اور اہل محلہ جا بجا نظر آئے۔ رپورٹر نے ایسے دلخراش اور بے بسی کے مناظر دیکھے کہ خود اس کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں اور صدمے سے سرپکڑ کر بیٹھ گیا۔
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...
مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات سے فارمیسیوں سے اہم ادویات غائب ہونے لگیں صورتِ حال برقرار رہی تو آنیوالے دنوں میں ادویات کی قلت سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے،ماہرین مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات برطانیہ تک پہنچنا شروع ہو گئے جہاں ملک بھر میں فارمیسیوں سے اہم ادویات غائ...
ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ق...
وزارت خزانہ کے تخمینے غلط ثابت، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89فیصد تک جاپہنچی، وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی ک...
اسرائیلی اقدامات سے معاملے پر سفارتی اور انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش بڑھ گئی اسرائیلی حکام نے ابتدائی طور پر 175 گرفتار افراد کو اسرائیل منتقل کرنے کا عندیہ دیا تھا اسرائیل نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ ...
سیکیورٹی فورسز نے سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کو نشانہ بنایا 28 اور 29 اپریل کوخیبر پختونخوا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میںضلع مہمند میں 8 اور شمالی وزیرستان میں 5 فتنۃ الخوارج کے دہ...
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے مقرر،آبنائے ہرمز کا معاملہ فوری حل نہ ہوا تو 9 مئی کو قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہوگا، ذرائع وزیراعظم کاموٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو ملنے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصل...
سینیٹر مشعال یوسفزئی کے مبینہ وائس نوٹ نے گروپ میں ہلچل مچا دی فلک ناز چترالی سمیت خواتین سینیٹرز نے مشعال کو آڑے ہاتھوں لے لیا اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ گروپ کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے اورسینیٹرز کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی ہے۔ذرائع...