... loading ...
اکشے کمار کا شمار اس وقت بھارت کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے جو نہ صرف ہٹ فلمیں دیتے ہیں بلکہ ایک امیر شخصیت بھی ہیں۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بالی وڈ کے کھلاڑی نے فلموں میں آنے سے قبل اپنی زندگی اور بچپن سے متعلق بات کی، انہوں نے بتایا کہ وہ شروع سے ہی امیر خاندان سے تعلق نہیں رکھتے تھے بلکہ انہوں نے زندگی میں مشکل حالات بھی دیکھے۔ اداکار نے بتایا کہ بچپن یا نوجوانی میں پیسے کم ہوا کرتے تھے، لیکن اس کے باوجود انہوں نے ایک خوشحال دور گزارا، فلموں میں آنے سے قبل اداکار نے لمبا عرصہ دہلی میں گزارا، بعدازاں وہ ممبئی شفٹ ہوئے۔ اکشے نے بتایا ‘چاندنی چوک میں ایک چھوٹے گھر میں ہم 24 لوگ رہتے تھے، سب ایک ہی کمرے میں سوتے تھے، صبح جب ورزش کے لیے اٹھتے تو سب باہر نکلنے کے لیے ایک دوسرے کے اوپر سے کود کر گزرتے تھے۔ اداکار کے مطابق ممبئی منتقل ہونے کے بعد بھی انہوں نے ایک چھوٹا سا گھر کرائے پر لیا جس کا وہ 100 روپے کرایہ دیتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ‘خدا کی قسم اس وقت کوئی بھی دن ایسا نہیں گزرتا تھا جب ہم ہنستے یا مسکراتے نہ تھے، اب ہمارے پاس پیسہ ہے لیکن پھر بھی کبھی کبھی اداس ہوجاتے ہیں، لیکن اْس وقت دکھ کی کوئی بات نہیں تھی، ہم دال چاول، زیرہ آلو، بھنڈی سب کھا کر خوش ہو جایا کرتے تھے۔ اکشے نے یہ بھی شیئر کیا کہ ان کے خاندان میں ہر ہفتہ کو فلم دیکھنے جانے کی رسم تھی اور وہ اس دن صبح کا کھانا چھوڑ دیتے تھے تاکہ وہ فلم کے ٹکٹ کے پیسے بچا سکیں۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ساتویں جماعت میں وہ فیل ہوگئے تھے جس کی وجہ سے انہیں پورا سال دوبارہ پڑھنا پڑا، اداکار نے کہا فیل ہونے کے بعد والد مجھے مارنے آئے اور انہوں نے پوچھا آخر تو بننا کیا چاہتا ہے؟ جس پر میں نے جواب میں کہا اداکار۔
اننگز کے آغاز سے 34ویں اوور کے اختتام تک دونوں اینڈز سے 2 گیندیں استعمال کرسکیں گے ٹیموں کو ہر انٹر نیشنل میچ شروع ہونے سے پہلے 5 متبادل کھلاڑی نامزد کرنے ہوں گے، نیا قانون انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کے قوانین م...
پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے گئے ،جرأت رپورٹ گٹر باغیچہ پارک کی بحالی کے لئے 14 کروڑ 70 لاکھ، قبرستانوں کی تعمیر کیلیے40کروڑ سندھ بجٹ میں کراچی کے پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، جبکہ نالوں سے بے گھر ہونے وا...
پی ٹی آئی بانی چیئرمین کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مکمل اور منصفانہ مواقع دیٔے گئے ان کی ضد اور مسلسل انکار نے تفتیشی ٹیم سے ملاقات سے گریز کیا، عدالت نے اظہار تعجب کیا انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعل...
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...