... loading ...
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس)نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ٹیکسٹائل برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے مہینے جولائی کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات 1311.659 ملین ڈالررہیں جو گزشتہ سال 2022-23کے اسی مہینے جولائی کے دوران 1,481.173 ملین ڈالر تھیں اور اس میں11.44 فیصد کی کمی واقع ہوئی جبکہ سوتی دھاگے(کاٹن یارن)کی برآمدات میں 35.96 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل اشیا جو تجارت کی نمو میں حصہ ڈالتی ہیں جس میں سوتی دھاگا(کاٹن یارن)بھی شامل ہے کی برآمدات جولائی 2023 کے دوران 35.96 فیصد اضافے کے ساتھ97.031ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال جولائی میں 71.365 ملین ڈالر تھیں۔دیگر اجناس جن کی تجارت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ان میں خیمے، کینوس اور ترپالیں شامل ہیں، جن کی برآمدات 9.02 فیصد اضافے کے ساتھ تجارت9.523 ملین ڈالر ہو گئی ہے جو گزشتہ سال8.735 ملین ڈالرپر تھیں جبکہ کاٹن کارڈڈ کی برآمدات 100 فیصد اضافے کے ساتھ 0.209 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ٹیکسٹائل اشیا جن کی تجارت میں منفی نمو دیکھنے میں آئی ان میں کاٹن کپڑا شامل ہے جس کی برآمدات 22.56 فیصد کم ہو کر 181.985 ملین ڈالر سے 140.936 ملین ڈالر رہ گئی ہیں۔اسی طرح نٹ ویئر کی برآمدات بھی 16.13 فیصد کم ہو کر 434.642 ملین ڈالر سے 364.541 ملین ڈالر، بیڈ وئیر کی14.60 فیصد کمی کے ساتھ برآمدات253.988 ملین ڈالر سے 216.910 ملین ڈالر، تولیے کی برآمدات 2.93 فیصد کم ہو کر 74.965 ملین ڈالر سے کم ہو کر 74.965 ملین ڈالر اور تیار ملبوسات کی برآمدات 86.67 ملین ڈالر سے کم ہو گئیںاور 304.571 ملین ڈالرسے 274.733 ملین ڈالر پر آگئی ہیں۔آرٹ، ریشم اور مصنوعی ٹیکسٹائل کی برآمدات بھی 31.218 ملین ڈالر سے 16.18 فیصد کم ہو کر 26.167 ملین ڈالر رہ گئیں، میک اپ آرٹیکل(تولیے اور بیڈ ویئر)کو چھوڑ کر 51.039 ڈالر سے 55.199 ملین ڈالرتک گر گئیں جن میں 7.54 فیصد کمی آئی ہے۔دیگر تمام ٹیکسٹائل مواد کی برآمدات 10.13 فیصد کی کمی کے ساتھ60.041 ملین ڈالر سے کم ہوکر 53.961 ملین ڈالر ہوگئیں۔ دریں اثنا، ماہانہ بنیادوں پر جولائی 2023 کے دوران ملک سے ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 10.89 فیصد کی کمی واقع ہوئی جو جون 2023 میں 1471.976 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں ریکارڈ کی گئی تھی۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...