... loading ...
روسی واگنر گروپ کے رہنما ایوگنی پریگوزن کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ انہیں پیٹ کا کینسر تھا۔ وہ برسوں سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور انہوں نے جھوٹے نام اور جعلی پاسپورٹ کو استعمال کرکے اپنا علاج کرایا تھا۔ ان کی یہ بیماری بھی ماسکو کے خلاف مسلح بغاوت شروع کرنے کے ان کے فیصلے کا ایک عنصر ہو سکتی ہے۔ ایک روسی تحقیقاتی ویب سائٹ جسے کریملن نے ممنوع قرار دے رکھا ہے نے دو روز قبل رپورٹ دی اور سابق ملازمین کے حوالے سے بتایا کہ پریگوزن سختی سے پرہیزی غذا استعمال کرتے ہیں۔ ان کی احتیاط اس قدر شدید ہے کہ حالیہ برسوں میں انہیں اورنج جوس سے زیادہ طاقتور کوئی چیز پیتے نہیں دیکھا گیا۔ جن افراد نے اس بات کی تصدیق کی ہے ان میں سے ایک واگنر گروپ کے سابق رہنما مارات گبیڈولن ہیں جنہوں نے 3 سال قبل واگنر سے استعفی دے دیا تھا۔ برطانوی اخبار بتایا کہ گبیڈولن کے مطابق روسی کرائے کے فوجیوں میں بہت زیادہ شراب پینے کی روایت کے باوجود کے باوجود پریگوزن شراب نہیں پیتے۔ میں نے کبھی انہیں نشے میں نہیں دیکھا۔تحقیقاتی سائٹ پر موجود دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ 62 سال قبل سینٹ پیٹرزبرگ میں پیدا ہونے والے پریگوزن کا روسی انشورنس کمپنی اے او سوگاز کی ملکیت اور صدر پوتین سے منسلک سوگاز کلینک میں علاج ہوا ہے لیکن یہ علاج ان کی اپنی شناخت کے ساتھ نہیں ہوا۔ ان کو صدر پوتین کے رشتہ دار کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔ اس کلینک کے سی ای او کا صدر پوتین کی سب سے بڑی بیٹی 38 سالہ ماریا کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہے۔اس کلینک میں پریگوزن کے کینسر کے علاج کا انکشاف اس وقت ہوا جب سکیورٹی اہلکاروں نے 5 جولائی کو سینٹ پیٹرزبرگ میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں سے جعلی پاسپورٹ برآمد ہوئے۔ ایک خبر رساں ادارے نے ایک شائع ہونے والی رپورٹ کے حوال0ے سے بتایا کہ وہاں سے ملنے والے ایک پاسپورٹ دمتری گیلر کے نام پر تھا جو کلینک میں وی آئی پی مریض کے طور پر رجسٹرڈ تھا۔ گھر سے طبی سامان بھی ملا۔ 4 مردوں کی ایسی تصاویر بھی ملی ہیں جن کے سر کٹے ہوئے تھے۔ واگنر گروپ کے ایک سابق ملازم کے حوالے سے کہا گیا کہ پریگوزن کی بے مثال بغاوت ایک ایسے شخص کا کام ہو سکتا ہے جس کے پاس کھونے کے لیے بہت کم تھا۔
نوٹس میں مزید خبردار کیا گیا ہے کہ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کی صورت میں مدرسے کی عمارت کو سیل کیا جا سکتا ہے مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو قانونی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائ...
ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی کوششوں میں تیزی آنے اور مزید ری پبلکن ارکان کی حمایت ملنے کا امکان امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان پر ڈیموکریٹس کے ممکنہ کنٹرول سے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی سے ہیگستھ کے خل...
تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں، تحقیقاتی رپورٹ بھارتی ریاست منی پور میں بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، تازہ جھڑپوں میں مزید پانچ افراد ہلاک ہوگئے. تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد...
ایران سے لڑنے والا اسکی قیمت میدان جنگ سے اپنی دہلیز تک چکائے گا، بیان ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ جو بھی ایران سے ٹکرائے گا، قیمت چکائے گا۔امریکا کے مڈٹرم نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو میدان جنگ اور ہرمز ...
بانی سے ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہتا تو سیاسی تناؤ نہیں ہوتا اور نہ ایمرجنسی یا گورنر راج کی نوبت آتی، گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے مکمل باخبر تھے ، انہوں نے حکومت کے خاتمے کو خوش...
صدر کے پاس ایوانِ نمائندگان یا سینیٹ کی حمایت نہ ہونے کی صورت میں بھی حکومت چلانے کی مثالیں موجود ہیں،انٹرویو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تو میں مسٹر...
ہلاک ہونے والے ملاح کی شناخت گجرات سے تعلق رکھنے والے گندھر نعیم عجیز کے نام سے ہوئی،حکام عمان کے ساحل کے قریب بھارتی پرچم بردار کارگو جہاز کو نامعلوم فضائی شے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک بھارتی ملاح ہلاک ہوگیا، جبکہ جہاز پر سوار دیگر 13 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلی...
مختلف یورپی ممالک میں سائبر حملوں کے نتیجے میں سپرمارکیٹس کے فریج اور کولنگ سسٹم خراب ہوگئے، جس کے باعث خوراک کو محفوظ رکھنے اور اس کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سائبر حملوں سے سویڈن، بیلجیم اور لکسمبرگ کے اسٹورز متاثر ہوئے ہیں۔ آئرلینڈ کے 13 اور ...
سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ اور وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہےخستہ حال پوائنٹس کی فی الفور مرمت کے ساتھ کلاسز کی ابتر صورتحال کو بہتر کیا جائے، طلبہ جامعہ کراچی سے الحاق شدہ لا کالجز کے سیکنڈ ایئر کے امتحانی نتائج اور مارکس شیٹس سے مت...
سرمایہ کاروں نے ڈالر پر انحصار کم کرنا شروع کردیا ہے، جس کے باعث یورو سمیت دیگر بڑی کرنسیوں کو تقویت مل رہی ہے عالمی مالیاتی منڈی میں امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ڈالر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی او...
گریڈ 18 کے افسر شہزاد اکبر کو اضافی چارج سونپ دیا گیا، تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک ذمہ داریاں انجام دیں گے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی میں اہم انتظامی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے، جہاں گریڈ 18 کے افسر طارق نواز نے ایڈیشنل ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ...
سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد عباسی سمیت چار افسران نامزد، ٹھیکیداروں کو اربوں روپے کی پیشگی ادائیگیوں اور قواعد کی خلاف ورزیوں کا الزام صوبائی اینٹی کرپشن عدالت میں یلو لائن منصوبے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے میں اینٹی کرپشن حکام نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد ع...