... loading ...
بین الاقوامی شہرت یافتہ ناول نگار، شاعر اور مضمون نگار میلان کنڈیرا 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق میلان کنڈیرا لائبریری کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ’بدقسمتی سے میلان کنڈیرا کافی عرصہ علیل رہنے کے بعد آج پیرس میں اپنے گھر انتقال کر گئے۔ رپورٹ کے مطابق ناول نگار، شاعر اور مضمون نگار میلان کنڈیرا 1975 میں کمیونسٹ حکمرانی والے چیکوسلواکیہ سے نکلنے کے بعد فرانس میں مقیم تھے۔ میلان کنڈیرا انسانی حالت سے نمٹنے والے تاریک، اشتعال انگیز ناولوں کے لیے جانے جاتے تھے اور اختلاف رائے کی وجہ سے چیکوسلواکیہ کی قومیت چھیننے کے تجربے کی عکاسی کرتے تھے۔ چیکوسلواکیہ نیوز ایجنسی سی ٹی کی نے پیرس میں سفیر مائیکل فلیش مین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ میلان کنڈیرا اپنے آبائی علاقے برنو میں دفن ہونا چاہتے تھے۔ میلان کنڈیرا یکم اپریل 1929 کو پیدا ہوئے جنہوں نے ادبی سائنس اور پھر یونیورسٹی میں اسکرین رائٹنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے پراگ جانے سے پہلے برنو میں سیکنڈری اسکول کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے فرانسیسی شاعر گوئلام کے کتابوں کا ترجمہ کیا اور شاعری لکھی جس میں نیز مختصر کہانیاں بھی شامل ہیں۔ میلان کنڈیرا نے پراگ فلم اسکول میں بھی پڑھایا جہاں ان کے طالب علموں میں مستقبل کے آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر میلوس فورمین بھی شامل تھے۔ ان کا کامیاب ناول ’دی جوک‘ ایک نوجوان کے بارے میں ہے جو یونیورسٹی اور کمیونسٹ پارٹی کی طرف سے ایک غلط سوچ پر مبنی مذاق پر نکال دیا گیا تھا جو کہ 1967 میں شائع ہوا تھا۔ فرانس کے لیے روانگی کے بعد میلان کنڈیرا نے رینس یونیورسٹی اور پیرس میں قائم اسکول فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز میں بھی پڑھایا۔ عوام سے شاذ و نادر ہی بات کرتے ہوئے میلان کنڈیرا سے 1979 میں ’دی بک آف لافٹر اینڈ فارگیٹنگ‘ کی اشاعت کے بعد چیکوسلواکیہ قومیت چھین لی گئی تھی، تاہم وہ 1981 میں فرانسیسی شہری بنے۔ اب تک کی ان کی سب سے مشہور تصنیف ’دی انبیئرایبل لائٹنیس آف بینگ‘ 1984 میں شائع ہوئی جس پر 1987 میں ایک فلم بھی بنی تھی۔ ان کا یہ ناول آزادی اور جذبے کے بارے میں ایک اخلاقی کہانی ہے۔
عوام مشکل میں ہیں، آئندہ بجٹ مشکل ہو گا، 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی،امریکا ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی پیشکش نہیں کی گئی،چیئرمین پیپلز پارٹی حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے پیپلزپارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی،پیٹرول سے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیا جا رہا ...
وزیرداخلہ کا بارکھان میںجامِ شہادت نوش کرنے والے میجر توصیف احمد بھٹی اور دیگر کو سلام عقیدت پیش قوم بہادر شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد رکھے گی، شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا صدرِ مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اوروفاقی وزیر داخلہ محسن نق...
علیمہ خانم نے بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میںنئی درخواست دائرکردی کسی بھی عدالت نے بانی کو تنہائی میں قید کی سزا نہیں سنائی،بشریٰ بی بی کو روزانہ 24 گھنٹے تنہائی میں رکھا جاتا ہے بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کے خلاف اسلام آ...
ایرانی عوام کے خلاف دشمنی اختیار کرنا ایک احمقانہ جوا ہے،ایرانی وزیر خارجہ مذاکرات کے حامی ہیں،قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،بیان ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب...
حکومتی پالیسیوں سے بلوچستان میں علیحدگی کا نعرہ لگ چکا،نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمن آئین بچانے کے لیے آگے آئیں اگر نہیں آئے تو حالات خطرناک ہوتے جائیں گے، اپوزیشن لیڈر ملک خطرناک حالات کی طرف جارہا ہے، طاقت اور پیسے کی بنیاد پر7 پارٹیوں کو اکٹھا کیا گیا، اسرائیلی جیلوں س...
بحریہ ٹاؤن ہلز میں واقع 67ایکڑ پر مشتمل علی ولا کو منجمد کر دیا ، جو مبینہ طور پر علی ریاض ملک کے نام پر تعمیر کی گئی تھی، رہائش گاہ میں جدید سہولیات جیسے ہیلی پیڈ، منی چڑیا گھر اور سوئمنگ پولز شامل ہیں،ذرائع حکومت سندھ اور محکمہ جنگلات کی ملکیت1338ایکڑ اراضی بھی منجمد،مبینہ طو...
پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم متحرک ہوگئی ثالثی کے دوران ایرانی طیاروں کو پاکستانی ایئربیس پر جگہ دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کی موثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم مت...
اجلاس ختم ہونے کے بعداقبال آفریدی اور جنید اکبر میں تلخ کلامی ، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی کوشش ، جنید اکبر کے روکنے پر سیخ پا ہوگئے،ذرائع قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جب کہ اجلاس ختم ہونے کے بعد پی ٹ...
یکم جنوری 2027 سے ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بلوں میں اضافے کا خدشہ گیس اور بجلی پر دی جانے والی رعایتیں صارف کے استعمال کے بجائے اس کی آمدنی کی بنیاد پر دی جائیں گی حکومت نے آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ی...
فیلڈ مارشل اورشہباز شریف نے ایران جنگ بندی پر بہترین کردار ادا کیا، امریکی صدر پاکستان غیر جانبدار ثالث نہیں رہ سکتا، مجھے پاکستان پر بالکل اعتماد نہیں، لنڈسے گراہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کرتے ہو...
عالمی مالیاتی ادارے کامشکوک مالی ٹرانزیکشن پر اظہار تشویش، آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل حکومت کو منی لانڈرنگ کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی،ذرائع کالے دھن، غیر ٹیکس شدہ سرمایہ کاری کی نشاندہی،بینی فیشل اونرشپ کی معلومات کے تبادلے میں خامیاں دور کرنے اور مالیاتی نگرانی کا نظام...
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ پر سخت ردِعمل، امریکی میڈیا رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، دفتر خارجہ پاکستان کے دفترِ خارجہ نے امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس نیوز کی اس رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ ...