... loading ...
روس کی نجی فوجی کمپنی ویگنر گروپ کے روسی فوجی قیادت کے خلاف بغاوت کے اعلان کے بعد روسی وزارتِ دفاع نے پیغام جاری کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارتِ دفاع کا کہنا تھا کہ ویگنر فوجیوں کو دھوکا دیا گیا اور انہیں مجرمانہ مہم جوئی میں گھسیٹا جا رہا ہے، ویگنر فوجی روسی دفاعی نمائندوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں۔ روسیِ وزارت دفاع نے ویگنر فوجیوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ضمانت بھی دینے کا کہا ہے۔ اس سے قبل ویگنر گروپ کے سربراہ نے روسی وزارتِ دفاع کے خلاف آخری حد تک جانے کا اعلان کیا تھا۔ ویگنر گروپ کے سربراہ یوو گنی پری گوژن نے الزام عائد کیا تھا کہ روس نے ویگنر گروپ کے فوجیوں کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یوو گنی پری گوژن نے روسی فوجی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا بھی دعوی کیا تھا۔ ویگنر گروپ کے سربراہ نے کہا تھا کہ 25 ہزار فوجی روسی عوام کے لیے مرنے کے لیے تیار ہیں، ہم اپنے راستے میں آنے والی ہر شے تباہ کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی عوام ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں، ہمیں اس گندگی کو صاف کرنے کی ضرورت ہے، یہ فوجی بغاوت نہیں بلکہ انصاف کے لیے مارچ ہے۔ دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع نے فوری طور پر ویگنر گروپ کے سربراہ کے الزام کی تردید کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے تھے۔ روسی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ویگنر گروپ کے خلاف مسلح بغاوت کے الزام کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، الزامات ثابت ہونے پر ویگنر گروپ کے بانی کو 12 سے20 سال جیل ہو سکتی ہے۔ اس معاملے پر کریملن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ روسی صدر پیوٹن کو ویگنر گروپ اور وزارتِ دفاع کے درمیان کشیدگی سے متعلق اطلاعات دی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب ماسکو کے میئر نے انسداد دہشت گردی اقدامات کے تحت اضافی سیکیورٹی تعینات کردی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ماسکو کی سڑکوں پر روسی فوجی گاڑیوں کا گشت بڑھا دیا گیا ہے جبکہ روس کے ریجن روستوف اور لپیسک میں بھی سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ لپیسک ریجن کے گورنر کا کہنا تھا کہ جنوبی ریجنز کو ماسکو سے ملانے والی ایم 4 موٹروے ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...