... loading ...
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایما ایف) کی جانب سے ٹیکس اقدامات میں غیر متوقع ریلیف کی روشنی میں حکومت کی جانب سے ایک فعال نقطہ نظر اپنانے اور ٹیکس اور نان ٹیکس اقدامات کو یکم مارچ کی بجائے 15 فروری سے نافذ کئے جانے کا امکان ہے، یکم مارچ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط حاصل کرنے کے لیے درکار اقدامات اٹھانے کے لیے عالمی قرض دہندہ کی تجویز کردہ آخری تاریخ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تاخیر سے ہونے والے مذاکرات کے آغاز سے قبل حکومت توقع کر رہی تھی کہ آئی ایم ایف تقریباً 4 کھرب روپے کے ٹیکس اور نان ٹیکس اقدامات کا تقاضا کرے گا تاہم پالیسی سطح پر بات چیت کے اختتام پر دونوں فریقین نے ٹیکس اور نان ٹیکس اقدامات سے آئندہ ساڑھے 4 ماہ کے عرصے میں ایک کھرب 70 ارب روپے کی وصولی پر اتفاق کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پہلے ہی دو آرڈیننس کا مسودے تیار کر لیے ہیں جس میں ایک کھرب روپے کے نئے ٹیکس اور درآمدات پر ایک کھرب روپے کی فلڈ لیوی لگائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ہم ٹیکس کے حوالے سے آئی ایم ایف کی جانب سے مزید مطالبات کی توقع کر رہے تھے لیکن پالیسی سطح کے مذاکرات کے آخری دو روز میں چیزیں بدل گئیں تاہم ذرائع نے آئی ایم ایف کی جانب سے اس تبدیلی کی وضاحت نہیں کی، واحد جواز جو سامنے آیا وہ یہ تھا کہ فنڈ نے مجموعی معیشت پر سیلاب کے اثرات پر غور کیا ہو گا، مزید یہ کہ ایف بی آر کو روپے کی قدر میں کمی سے بھی اربوں روپے اضافی مل رہے ہیں۔ سیلاب کے باوجود حکومت کو یکم مارچ سے ایکسپورٹ سیکٹر میں بجلی کی سبسڈی کے ساتھ کسان پیکیج بھی بند کرنا پڑے گا، ایف بی آر کے متفقہ ٹیکس اقدامات کے مطابق حکومت جنرل سیلز ٹیکس کو 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے سے آئندہ ساڑھے 4 ماہ میں تقریباً 70 ارب روپے کمائے گی۔ اس رقم کی وصولی ایک کھرب 70 ارب روپے کے متفقہ ٹیکس اور غیر ٹیکس اقدامات کا 41.2 فیصد ہے۔ دیگر ٹیکس اقدامات میں ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافہ، لگژری اور غیر ضروری اشیا کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے ٹیکس کی شرح میں اضافہ اور تمباکو کے شعبے پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں مزید اضافے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہم نے پہلے ہی اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے اور ٹیکس کے اضافی اقدامات کے لیے شعبوں کی نشاندہی کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحق ڈار مجوزہ ٹیکس اقدامات کے مجموعے میں سے انتخاب کریں گے، ان کے لیے اب شعبوں میں سے انتخاب کرنے کے علاوہ ٹیکس کی شرح معقول بنانے کے لیے لچک موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ نان ٹیکس اقدامات میں فلڈ لیوی لاگو کی جائے گی، جس پر آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی کی سطح کے مذاکرات کے دوران بات چیت ہوئی، لیوی کی شرح اور اس کے نفاذ کا فیصلہ بھی وزیر خزانہ کریں گے، ایف بی آر حکومت سے درآمدات کی سطح پر فلڈ لیوی وصول کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پالیسی کے طور پر آئی ایم ایف نے درآمدات کی سطح پر ٹیکس اقدامات کی حمایت نہیں کی تاہم حکومت لیوی کے نفاذ پر زور دے گی کیوں کہ اس کی وصولی کو صوبوں کے ساتھ بانٹنا نہیں پڑے گا۔ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) کے تحت آئی ایم ایف نے پہلے ہی 3 کھرب روپے سے زائد کے شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے، فلڈ لیوی کو پی ڈی ایل کا شارٹ فال دور کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا اور پی ڈی ایل میں مزید اضافے کا کوئی وعدہ نہیں کیا گیا تاہم حکومت ڈیزل کی فی لیٹر قیمت پر 5 روپے 15 فروری کو اور 5 روپے یکم مارچ کو لیوی بڑھائے گی، یہ روپے کی قدر میں کمی کے علاوہ بین الاقوامی قیمتوں کے اثرات آگے پہنچانے کے علاوہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ ایف بی آر کے ٹیکس اقدامات اور نان ٹیکس اقدامات (فلڈ لیوی) کے کوانٹم شیئر کا فیصلہ آئندہ 4 ماہ میں جمع کیے جانے والے ایک کھرب 70 ارب روپے میں کریں گے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت کے اختتام پر پاکستان کو معاشی اور مالیاتی پالیسی کی یادداشت کا مسودہ (ایم اای ایف پی) موصول ہوا ہے۔ اس مسودے کو مزید بہتر بنانے کے لیے مزید بات چیت پیر کے روز کی جائے گی جس کے بعد لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط اور عملے کی سطح کے معاہدے کا اعلان کیا جائے گا جسے رسمی منظوری کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے سامنے رکھا جائے گا۔
حکومتی پالیسیوں سے بلوچستان میں علیحدگی کا نعرہ لگ چکا،نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمن آئین بچانے کے لیے آگے آئیں اگر نہیں آئے تو حالات خطرناک ہوتے جائیں گے، اپوزیشن لیڈر ملک خطرناک حالات کی طرف جارہا ہے، طاقت اور پیسے کی بنیاد پر7 پارٹیوں کو اکٹھا کیا گیا، اسرائیلی جیلوں س...
بحریہ ٹاؤن ہلز میں واقع 67ایکڑ پر مشتمل علی ولا کو منجمد کر دیا ، جو مبینہ طور پر علی ریاض ملک کے نام پر تعمیر کی گئی تھی، رہائش گاہ میں جدید سہولیات جیسے ہیلی پیڈ، منی چڑیا گھر اور سوئمنگ پولز شامل ہیں،ذرائع حکومت سندھ اور محکمہ جنگلات کی ملکیت1338ایکڑ اراضی بھی منجمد،مبینہ طو...
پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم متحرک ہوگئی ثالثی کے دوران ایرانی طیاروں کو پاکستانی ایئربیس پر جگہ دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کی موثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم مت...
اجلاس ختم ہونے کے بعداقبال آفریدی اور جنید اکبر میں تلخ کلامی ، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی کوشش ، جنید اکبر کے روکنے پر سیخ پا ہوگئے،ذرائع قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جب کہ اجلاس ختم ہونے کے بعد پی ٹ...
یکم جنوری 2027 سے ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بلوں میں اضافے کا خدشہ گیس اور بجلی پر دی جانے والی رعایتیں صارف کے استعمال کے بجائے اس کی آمدنی کی بنیاد پر دی جائیں گی حکومت نے آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ی...
فیلڈ مارشل اورشہباز شریف نے ایران جنگ بندی پر بہترین کردار ادا کیا، امریکی صدر پاکستان غیر جانبدار ثالث نہیں رہ سکتا، مجھے پاکستان پر بالکل اعتماد نہیں، لنڈسے گراہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کرتے ہو...
عالمی مالیاتی ادارے کامشکوک مالی ٹرانزیکشن پر اظہار تشویش، آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل حکومت کو منی لانڈرنگ کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی،ذرائع کالے دھن، غیر ٹیکس شدہ سرمایہ کاری کی نشاندہی،بینی فیشل اونرشپ کی معلومات کے تبادلے میں خامیاں دور کرنے اور مالیاتی نگرانی کا نظام...
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ پر سخت ردِعمل، امریکی میڈیا رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، دفتر خارجہ پاکستان کے دفترِ خارجہ نے امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس نیوز کی اس رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ ...
7 اکتوبر کے قیدیوں کیلئے سرعام ٹرائل اور سزائے موت کے متنازع قانون کی منظوری اسرائیلی پارلیمنٹ کے نئے قانون کی منظوری سے عالمی سطح پر تنازع مزید بڑھنے کا خدشہ اسرائیلی پارلیمنٹ (نیسٹ) نے ایک متنازع قانون منظور کیا ہے جس کے تحت 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں زیرِ...
ایک ہفتے میں عمران خان کا درست علاج نہ ہوا اور ملاقاتیں نہ کرائی گئیں تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا،8 فروری کو نوجوان طبقے نے آپ کے سارے پلان الٹ دئیے، اپوزیشن لیڈر بلوچستان سے لے کر کے پی تک بغاوت کی فضا ہے، ایک اور آئینی ترمیم کی تیاری ہورہی ہے، پاکستان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ...
امریکی فوج افزودہ یورینیم کی نگرانی کر رہی ہے ایران کو عسکری طور پر شکست دی جا چکی ،قیادت کی اے اور بی ٹیم مکمل ختم ، سی ٹیم کا کچھ حصہ بھی ختم ہو چکا ہے ایران کو جوہری ہتھیار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ وہ غیر ذمہ دار ہے،معاہدہ کر کے اسے توڑ دیتا ہے، امریکا کو آبنائے ہرمز کی ضرورت ...
پاکستان کے نوجوانوں میں آئی ٹی کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جانا چاہئے، شہباز شریف کی اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،آئی ٹی کے شعبے میں شہری اور دیہی علا...