... loading ...
دسمبر 2022 کے آخر سے جنوری کے اوائل تک پہنچنے والے 250 کے قریب کنٹینرز بندرگاہ پر پھنسنے کی وجہ سے رمضان سے قبل کھلی چائے کی پتی کی قیمت گزشتہ 15 روز میں ایک ہزار ایک سو روپے سے بڑھ کر 16 سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 21 جنوری کے بعد بینکوں نے مالیاتی انسٹرومنٹ فائل کیے تھے اس طرح صرف ان درآمد کنندگان کو ڈیوٹی ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی جنہوں نے اپنے سپلائرز سے 180 دن کی ادائیگی موخر کر دی تھی، مگر جو لوگ اپنے سپلائرز سے یہ سہولت حاصل کرنے میں ناکام رہے ان کے کنٹینرز اب بھی بندرگاہ پر پھنسے ہوئے ہیں۔ایک خوردہ فروش نے بتایا کہ ایک معروف برانڈ نے 170 گرام دانیدار اور الائچی پیک کی قیمت 290 روپے سے بڑھا کر 320 اور 350 روپے کر دی ہے، اسی طرح 900 اور 420 گرام والے پیک کی قیمت اب ایک ہزار 350 اور 550 روپے کے مقابلے میں ایک ہزار 480 اور 720 روپے کردی جبکہ دیگر کمپنیاں بھی اس کی پیروی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی چائے سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر ذیشان مقصود نے کہا کہ اس وقت درآمدات بحران کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مارچ میں بڑی قلت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں کا کہنا ہے کہ انہیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے 180 دن کے موخر کانٹریکٹ یا 180 دن کے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) پر دستاویزات جاری کرنے کی ہدایات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے کیونکہ اگر کسی کو یہ کنٹینرز 180 دن کی موخر ادائی پر جاری کر دیے جائیں تو وہ درآمدی چائے کی قیمت کا حساب کیسے لگائے گا کیونکہ کوئی نہیں جانتا کہ 6 ماہ بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ کیا ہو گا۔ ذیشان مقصود پاکستان ٹی ایسوسی ایشن (پی ٹی اے) کے ایگزیکٹو ممبر بھی ہیں، انہوں نے کہا کہ بینک یہ کہتے ہوئے ایل سی نہیں کھول رہے ہیں کہ ان کے پاس نئے معاہدوں کے لیے اسٹیٹ بینک سے کوئی ہدایات نہیں ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر پھنسے ہوئے کنسائنمنٹ جاری نہ کیے گئے تو رمضان میں چائے کی قیمت 2500 روپے فی کلو تک پہنچ سکتی ہے جس کے نتیجے میں فلاحی تنظیمیں قلت اور زیادہ قیمت کی وجہ سے راشن کے تھیلوں میں چائے کی پتی تقسیم کرنے کے قابل نہیں ہوسکتیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ پاکستان کو کینیا کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے (پی ٹی اے) پر دستخط کرنے چاہئیں، ہم ممباسا میں ہفتہ وار نیلامی سے کینیا کی 90 فیصد چائے درآمد کرتے ہیں جہاں تمام افریقی نژاد چائے فروخت کی جاتی ہیں۔ کینیا افریقہ کا گیٹ وے ہے جو خشکی سے گھرے 7 ممالک کو ملاتا ہے، پاکستان کینیا سے سالانہ تقریباً 50 کروڑ ڈالر کی چائے درآمد کرتا ہے اور صرف 25 کروڑ ڈالر کی مختلف اشیا برآمد کرتا ہے۔ اگر پی ٹی اے کا کینیا کے ساتھ معاہدہ ہوتا ہے تو پاکستان کی برآمدات چاول، سرجیکل سامان، ٹیکسٹائل، ٹریکٹر، الیکٹرانکس، آئی ٹی، سیمنٹ اور دیگر بہت سی دیگر اشیا کی ترسیل کے ذریعے سالانہ ڈھائی ارب ڈالر تک بڑھ جائیں گی جو کینیا دیگر ممالک سے درآمد کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی ٹی اے چائے کی قیمتوں کو کم کرنے میں بھی مدد کرے گا اور باہمی دلچسپی کے لیے دیگر کرنسیوں میں تجارت کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان باہمی بات چیت کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔ مالی سال 2023 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران میں ملک کی چائے کی درآمدات ایک لاکھ 28 ہزار 57 ٹن (30 کروڑ ڈالر) رہی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں ایک لاکھ 29 ہزار 693 ٹن (30 کروڑ ڈالر) تھی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق موجودہ مالی سال کی ابتدائی ششماہی میں اوسط فی ٹن قیمت 2 ہزار 318 ڈالر کے مقابلے میں 2 ہزار 489 ڈالر رہی۔
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...
معرکہ حق میں شاندار فتح سے کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں اجاگر ہوا،وزیراعظم جلد کشمیر کی آزادی ممکن ہوگی ، کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی کٹھ پتلیوں کا حال انڈین طیاروں کی طرح ہوگا، معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت پراکی...
آزادی اظہاررائے کی آڑ میںعوام کو تکلیف پہنچانے نہیںدیں گے،سیدمراد علی شاہ احتجاج کیلئے کئی مقامات ہیں، مرکزی سڑکوں پر احتجاج نہیں کیا جاسکتا، میڈیا سے گفتگو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ک...
کسی کو بھی کراچی بند کرنے کی اجازت نہیں، شہر قائد ملک کا معاشی مرکز ہے اس کا پہیہ چلتا ہے تو ملک چلتا ہے،ضیا لنجار پیر محمد شاہ پر لگے الزامات کی انکوائری جاری ہے، رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا مناسب نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پاکستان تحریک انصاف (...
ملک بھر میںکشمیریوں سے غیر متزلزل حمایت کا عہد، شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے مختلف مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی پاکستان ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے جدوجہد آزادی میں مصروف ...
پاکستان اور جموں وکشمیر کے اٹوٹ رشتے کی تجدید، دنیا کشمیریوں کی پکار سنے گی پاکستان اور آزاد کشمیر میںجوش و خروش سے جلسے ، جلوسوں ، ریلیوں کا انعقادکیا جائیگا پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر میںآج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا جسکا مقصد بھارتی ظلم ستم...
ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں، مولانا عبدالغفور حیدری 8 فروری کا الیکشن قوم کیلئے ناقابل قبول ، عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے،بات چیت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) نے 8 فروی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری جنرل جمعیت...
آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں پھلوں کی 2۔28 اور مصالحہ جات کی 2 فیصدقیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا رمضان المبارک کی آمدسے قبل مہنگائی میں اضافہ، آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں۔ تفصیلات...