... loading ...
سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ٹیکس ریکارڈ معاملہ پر شاہد اسلم دو روزہ ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہل خانہ کے ٹیکس ریکارڈ کے معاملے پر اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں گرفتار ملزم شاہد اسلم کو ایف آئی اے نے جج عمر شبیر کے سامنے پیش کیا۔ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شاہد اسلم کو گزشتہ روز گرفتار کیا، شاہد اسلم کو ایف بی آر سے انفارمیشن مل رہی تھی، احمد نورانی کو شاہد اسلم انفارمیشن دے رہے تھے۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ شاہد اسلم نے غیرملکی افراد کو انفارمیشن دی، ان کے خلاف ثبوت مل رہے ہیں جن سے معلوم ہو رہا ہے یہ انفارمیشن باہر دے رہے تھے۔ پراسیکیوٹر نے شاہد اسلم سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔ شاہد اسلم نے کہا کہ میں ایف بی آر کافی عرصے سے کور کر رہا ہوں، میں صحافی ہوں، اپنی پیشہ ورانہ ذمے داری جانتا ہوں، میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں، کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی ڈیٹا سابق چیف آف آرمی اسٹاف سے متعلق کسی کو نہیں دیا، انٹرنیشنل میڈیا کے لیے کام کیا، میں عزت دار انسان ہوں۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ شاہد اسلم اپنے لیپ ٹاپ کا پاس ورڈ کیوں نہیں دے رہے۔ جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بطور صحافی انفارمیشن لینا غلط تو نہیں۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایف بی آر کی انفارمیشن لیک کرنے والے ملزمان نے شاہد اسلم کا بار بار نام لیا ہے۔ شاہد اسلم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت تعین کرے شاہد اسلم کو گرفتار ٹھیک طریقہ کار سے کیا بھی گیا یا نہیں، اگر ان کو غلط گرفتار کیا گیا تو یہ اغواء کیا گیا ہے۔ وکیل ملزم نے کہا کہ کیا کیس میں ملزمان کے بیان کو مصدقہ قرار دیا جا سکتا ہے؟ شاہد اسلم کو بیان پر گرفتار کرنا قطعاً ٹھیک نہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں سے ایف آئی اے نے شاہد اسلم کو گرفتار کیا ہوا ہے۔ وکیلِ ملزم کی جانب سے شاہد اسلم کے خلاف کیس ڈسچارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...