... loading ...
کراچی کی سیاست میں ایک نیا موڑ آ گیا، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے تینوں دھڑے ایک ہو گئے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مصطفی کمال، انیس قائم خانی اور فاروق ستار کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ کراچی میں حالات سنگین سے سنگین تر ہو رہے ہیں، اس شہر کو منی پاکستان کہا جاتا ہے، 5 سال میں شہری علاقوں کے ساتھ جو ہوا وہ سب جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جس مقصد کے لیے بنایا گیا وہ مقصد پورا کرنا ہے، متحد ہو کر پاکستان کی بقا کی جنگ لڑنی ہے، مشکل حالات میں سب نے اپنی ذمہ داریاں پوری کیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی پاکستان کا ریونیو انجن ہے، کراچی کے خلاف سازشوں کو نا کام بنانے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ پاکستان بنایا تھا، پاکستان بچائیں گے، قوم میں مایوسی پیدا کرنے والوں کو آج مایوسی ہوگی، کراچی معاشی انجن ہے، لیکن اسے اس کے اصل وارثوں سے چھیننے کا منصوبہ بنایا گیا۔ اس موقع پر سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا کہ آج کا دن کراچی کی تاریخ کے لیے اہم ہے، ماضی میں بھی ناسمجھ میں آنے والے فیصلے کیے، وہ کام کرکے دکھائے جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ مصطفی کمال نے کہا کہ بانی ایم کیوایم سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں تھی، تمام عہدے چھوڑ کر پارٹی سے علیحدگی اختیار کی، اس شہر میں بغاوت کی سب سے چھوٹی سزا موت تھی اور روز ریاست کے خلاف باتیں کی جاتی تھیں۔ پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ مجھے اپنے مہاجر ہونے پر فخر ہے، ہم نے اس شہر کورا کے تسلط سے اس لیے آزادی نہیں کرایا کہ زرداری اسے اپنی جاگیر سمجھ لیں، را سے اس لئے آزاد نہیں کرایا کہ زرداری کی جاگیر بن جائے، ہم شریف کیا ہوئے کہ پورا شہرہی بدمعاش ہوگیا۔ مصطفی کمال نے کہا کہ آج پی ایس پی سے متحدہ کی طرف ایک اور ہجرت کر رہے ہیں، آصف زرداری بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں، بلاول کو زیراعظم بنانا ہے تو کراچی کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا، چند لوگوں کی باتوں میں آکر سارا گیم خراب نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا 40 فیصد کوٹہ تھا وہ بھی نہیں دیا گیا، ہم میں اختلاف تھا، ہم نے کھل کر اختلاف کیا، منافقت نہیں کی، کراچی کے حالات کو دیکھ کر متحد ہو رہے ہیں اور ہم خالد مقبول کی سربراہی میں کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کو پالتا ہے، آج بھی پاکستان کو چلا سکتا ہے، پال سکتا ہے، اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں، کراچی کے نوجوانوں کو ایک بار مکمل معافی دی جائے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ ہم میں اختلاف تھا ہم نے کھل کراختلاف کیا ہے، یہ ہماری ذات کا نہیں، پاکستان کا مسئلہ ہے، ہم نے کراچی کو پہلے بھی بنایا تھا، اور اب بھی بنائیں گے، میں ایم کیو ایم میں شامل ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ سابق ناظم کراچی نے کہا کہ ہم خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں کام کریں گے، ذرا سا شریف کیا ہوئے، پورا شہر ہی بدمعاش ہو گیا۔ فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تین دھڑے آپس میں آج ملنے جا رہے ہیں، ایم کیو ایم میں واپس جا رہے ہیں جو ہماری پیرنٹ پارٹی ہے، ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کو آج ختم کرنے کا اعلان کروں گا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ میری ناراضی کی خبروں میں سچائی نہیں، بحیثیت رکن رابطہ کمیٹی پارٹی معاملات میں فیصلہ سازی میں کردار ادا کر رہا ہوں۔ کل ہی وطن واپسی ہوئی ہے اور آج بہادرآباد آ گیا ہوں۔ اتحاد میں برکت ہوتی ہے، سیاست میں کوئی چیز حتمی نہیں ہوتی، آج جو دوست ہیں وہ کل دشمن ہو سکتے ہیں، جو دشمن ہیں وہ دوست ہو سکتے ہیں۔ قبل ازیں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال اپنے ساتھیوں کے ساتھ ریلی کی صورت میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر پہنچے۔ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد پہنچنے پر ان کے وفدد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...