... loading ...
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔ بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع دیدی۔ اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ نومبر میں پیش آئے واقعہ کے بعد سے سابق وزیراعظم سیاسی معاملات چلا رہے ہیں مگر عدالت پیش نہیں ہوتے، عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کی جائے۔ رضوان عباسی نے استدعا کی عمران خان نہ عدالت میں پیش ہوئے نہ شامل تفتیش ہوئے، ضمانتی مچلکوں کے علاوہ عمران خان نے ایک بھی عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے۔ دوسری جانب عمران خان کے وکیل نے موقف پیش کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں، عمران خان کے پیش نہ ہونے کی کئی وجوہات ہیں، سابق وزیراعظم حملے میں زخمی ہوئے ہیں، انہوں نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات کی ہے، ڈاکٹرز جیسے ہی اجازت دیں گے عمران خان عدالت میں پیش ہونگے۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان کی ضمانت منظور کی جائے اور میڈیکل گراؤنڈز پر عدالتی پیشی کے لیے دوہفتوں کا وقت دیا جائے۔ اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ تفتیشی افسر کے لیے ممکن نہیں کہ وہ لاہور جائے اور تفتیش کرے، کل کو کوئی دوسرا ملزم کہے گا کوئٹہ آکر تفتیش کرلیں، زخموں کی بات کی جائے تو وہ نومبر کا واقعہ ہے، عمران خان میڈیا پر دکھائی دیتے ہیں مگر عدالت پیش نہیں ہوتے، عمران خان کی عبوری ضمانت کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ دوران سماعت جج رخشندہ شاہین نے ریماکس دیئے کہ تفتیش کرنا تفتیشی افسر کا کام ہے، عدالت تفتیشی افسر کو کوئی ہدایت نہیں دے گی، تفتیشی افسر جیسے اور جہاں چاہے تفتیش کرنا چاہتا ہے عدالت مداخلت نہیں کرے گی۔ دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ کچھ بھی ہو یقینی بنائیں عمران خان ہر حال میں تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہونگے، سابق وزیراعظم ہر صورت شامل تفتیش ہوں۔ عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے وکیل سے معاونت طلب کی کہ آئندہ سماعت پر عمران خان پیش نہ ہوئے تو عدالت کیوں نہ عبوری ضمانت کا فیصلہ واپس لے لے؟ بعدازاں بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم سے زمان پارک میں تفتیش کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔
عوام مشکل میں ہیں، آئندہ بجٹ مشکل ہو گا، 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی،امریکا ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی پیشکش نہیں کی گئی،چیئرمین پیپلز پارٹی حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے پیپلزپارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی،پیٹرول سے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیا جا رہا ...
وزیرداخلہ کا بارکھان میںجامِ شہادت نوش کرنے والے میجر توصیف احمد بھٹی اور دیگر کو سلام عقیدت پیش قوم بہادر شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد رکھے گی، شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا صدرِ مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اوروفاقی وزیر داخلہ محسن نق...
علیمہ خانم نے بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میںنئی درخواست دائرکردی کسی بھی عدالت نے بانی کو تنہائی میں قید کی سزا نہیں سنائی،بشریٰ بی بی کو روزانہ 24 گھنٹے تنہائی میں رکھا جاتا ہے بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کے خلاف اسلام آ...
ایرانی عوام کے خلاف دشمنی اختیار کرنا ایک احمقانہ جوا ہے،ایرانی وزیر خارجہ مذاکرات کے حامی ہیں،قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،بیان ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب...
حکومتی پالیسیوں سے بلوچستان میں علیحدگی کا نعرہ لگ چکا،نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمن آئین بچانے کے لیے آگے آئیں اگر نہیں آئے تو حالات خطرناک ہوتے جائیں گے، اپوزیشن لیڈر ملک خطرناک حالات کی طرف جارہا ہے، طاقت اور پیسے کی بنیاد پر7 پارٹیوں کو اکٹھا کیا گیا، اسرائیلی جیلوں س...
بحریہ ٹاؤن ہلز میں واقع 67ایکڑ پر مشتمل علی ولا کو منجمد کر دیا ، جو مبینہ طور پر علی ریاض ملک کے نام پر تعمیر کی گئی تھی، رہائش گاہ میں جدید سہولیات جیسے ہیلی پیڈ، منی چڑیا گھر اور سوئمنگ پولز شامل ہیں،ذرائع حکومت سندھ اور محکمہ جنگلات کی ملکیت1338ایکڑ اراضی بھی منجمد،مبینہ طو...
پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم متحرک ہوگئی ثالثی کے دوران ایرانی طیاروں کو پاکستانی ایئربیس پر جگہ دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کی موثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم مت...
اجلاس ختم ہونے کے بعداقبال آفریدی اور جنید اکبر میں تلخ کلامی ، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی کوشش ، جنید اکبر کے روکنے پر سیخ پا ہوگئے،ذرائع قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جب کہ اجلاس ختم ہونے کے بعد پی ٹ...
یکم جنوری 2027 سے ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بلوں میں اضافے کا خدشہ گیس اور بجلی پر دی جانے والی رعایتیں صارف کے استعمال کے بجائے اس کی آمدنی کی بنیاد پر دی جائیں گی حکومت نے آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ی...
فیلڈ مارشل اورشہباز شریف نے ایران جنگ بندی پر بہترین کردار ادا کیا، امریکی صدر پاکستان غیر جانبدار ثالث نہیں رہ سکتا، مجھے پاکستان پر بالکل اعتماد نہیں، لنڈسے گراہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کرتے ہو...
عالمی مالیاتی ادارے کامشکوک مالی ٹرانزیکشن پر اظہار تشویش، آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل حکومت کو منی لانڈرنگ کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی،ذرائع کالے دھن، غیر ٹیکس شدہ سرمایہ کاری کی نشاندہی،بینی فیشل اونرشپ کی معلومات کے تبادلے میں خامیاں دور کرنے اور مالیاتی نگرانی کا نظام...
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ پر سخت ردِعمل، امریکی میڈیا رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، دفتر خارجہ پاکستان کے دفترِ خارجہ نے امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس نیوز کی اس رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ ...