... loading ...
لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے ملزمان کے خلاف چالان جمع کروانے میں تاخیر سے متعلق ایف آئی اے اور وزارت داخلہ سے 5 سال سے زیر التواء کیسز کا ریکارڈ طلب کر لیا جبکہ عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تنخواہ تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ایف آئی اے کو دلیری سے قانونی کارروائی کی خلاف وزری کی عادت ہو گئی ہے۔ اسپیشل کورٹ سینٹرل کے جج بخت فخر بہزاد نے سفیر گوندل کے کیس پر فیصلہ جاری کیا جس کے خلاف امیگریشن آرڈیننس اور پاسپورٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کے خلاف کارروائی کے لیے اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری کردیا۔ فیصلے میں تحریر کیا گیا کہ ایف آئی اے کو دلیری سے قانونی کارروائی کی خلاف وزری کی عادت ہوگئی ہے، ایسی چالیں عدالتی نظام کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہیں۔ لگتا ہے کہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، یہ سب ڈائریکٹر ایف آئی اے اور متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے علم میں لایا گیا تھا۔ عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو آئندہ سماعت میں ذاتی طور پر طلب کر لیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ڈائریکٹر اظہار وجوہ کا تحریری جواب دیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تنخواہ روکنے کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان کو فیصلے کی کاپی بھیج دی۔ جج بخت فخر بہزاد نے فیصلے میں لکھا کہ انہوں نے نوٹ کیا ہے کہ ملزمان کی عدم پیشی پر ایف آئی اے جھوٹی رپورٹس پیش کرتی ہے۔ ایسی رپورٹس سے معصوم افراد کو اشتہاری کروا کر ایف آئی اے اپنا ٹارگٹ پورا کر لیتا ہے۔ کئی کیسز سالوں سے زیر تفتیش ہیں جبکہ حکام چند ملزمان کے خلاف چالان جمع کرواتے ہیں۔ ایف آئی اے جان بوجھ کر اعلی عدالتوں کی گائیڈ لائنز پر عمل نہیں کر رہا۔ جج بخت فخر بہزاد نے قرار دیا کہ ضابطہ فوجداری پر عمل میں التواء تعزیرات پاکستان کی دفعہ 166 کے تحت قابل سزا ہے۔ یہ عمل نہ صرف قانون بلکہ عدالت کو بھی کمزور کرتا ہے۔ ایف آئی کے غیر سنجیدہ رویے سے عوام میں بے چینی ہے اور عدالتی نظام پر اعتماد ختم ہو رہا ہے۔ عدالت نے سیکریٹری وزارتِ داخلہ کو ہدایت کی کہ رپورٹ پیش کریں کہ اندراج کے بعد کتنے کیس 5 سال سے التواء میں ہیں۔ کتنے چالان مکمل کر کے اب تک ٹرائل کے لیے بھجوائے گئے۔ بروقت چالان جمع نہ کروانے پر کتنے تفتیشی، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹر کے خلاف کارروائی کی گئی؟ اگر کارروائی نہیں کی تو اس کی وجہ کیا ہے؟ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 فروری تک ملتوی کر دی۔
عوام مشکل میں ہیں، آئندہ بجٹ مشکل ہو گا، 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی،امریکا ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی پیشکش نہیں کی گئی،چیئرمین پیپلز پارٹی حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے پیپلزپارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی،پیٹرول سے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیا جا رہا ...
وزیرداخلہ کا بارکھان میںجامِ شہادت نوش کرنے والے میجر توصیف احمد بھٹی اور دیگر کو سلام عقیدت پیش قوم بہادر شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد رکھے گی، شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا صدرِ مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اوروفاقی وزیر داخلہ محسن نق...
علیمہ خانم نے بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میںنئی درخواست دائرکردی کسی بھی عدالت نے بانی کو تنہائی میں قید کی سزا نہیں سنائی،بشریٰ بی بی کو روزانہ 24 گھنٹے تنہائی میں رکھا جاتا ہے بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کے خلاف اسلام آ...
ایرانی عوام کے خلاف دشمنی اختیار کرنا ایک احمقانہ جوا ہے،ایرانی وزیر خارجہ مذاکرات کے حامی ہیں،قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،بیان ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب...
حکومتی پالیسیوں سے بلوچستان میں علیحدگی کا نعرہ لگ چکا،نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمن آئین بچانے کے لیے آگے آئیں اگر نہیں آئے تو حالات خطرناک ہوتے جائیں گے، اپوزیشن لیڈر ملک خطرناک حالات کی طرف جارہا ہے، طاقت اور پیسے کی بنیاد پر7 پارٹیوں کو اکٹھا کیا گیا، اسرائیلی جیلوں س...
بحریہ ٹاؤن ہلز میں واقع 67ایکڑ پر مشتمل علی ولا کو منجمد کر دیا ، جو مبینہ طور پر علی ریاض ملک کے نام پر تعمیر کی گئی تھی، رہائش گاہ میں جدید سہولیات جیسے ہیلی پیڈ، منی چڑیا گھر اور سوئمنگ پولز شامل ہیں،ذرائع حکومت سندھ اور محکمہ جنگلات کی ملکیت1338ایکڑ اراضی بھی منجمد،مبینہ طو...
پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم متحرک ہوگئی ثالثی کے دوران ایرانی طیاروں کو پاکستانی ایئربیس پر جگہ دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کی موثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم مت...
اجلاس ختم ہونے کے بعداقبال آفریدی اور جنید اکبر میں تلخ کلامی ، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی کوشش ، جنید اکبر کے روکنے پر سیخ پا ہوگئے،ذرائع قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جب کہ اجلاس ختم ہونے کے بعد پی ٹ...
یکم جنوری 2027 سے ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بلوں میں اضافے کا خدشہ گیس اور بجلی پر دی جانے والی رعایتیں صارف کے استعمال کے بجائے اس کی آمدنی کی بنیاد پر دی جائیں گی حکومت نے آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ی...
فیلڈ مارشل اورشہباز شریف نے ایران جنگ بندی پر بہترین کردار ادا کیا، امریکی صدر پاکستان غیر جانبدار ثالث نہیں رہ سکتا، مجھے پاکستان پر بالکل اعتماد نہیں، لنڈسے گراہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کرتے ہو...
عالمی مالیاتی ادارے کامشکوک مالی ٹرانزیکشن پر اظہار تشویش، آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل حکومت کو منی لانڈرنگ کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی،ذرائع کالے دھن، غیر ٹیکس شدہ سرمایہ کاری کی نشاندہی،بینی فیشل اونرشپ کی معلومات کے تبادلے میں خامیاں دور کرنے اور مالیاتی نگرانی کا نظام...
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ پر سخت ردِعمل، امریکی میڈیا رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، دفتر خارجہ پاکستان کے دفترِ خارجہ نے امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس نیوز کی اس رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ ...