... loading ...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات، کبریٰ خان اور سجل علی نے اداکاراؤں کے کردار پر انگلی اٹھانے والے کو وارننگ دے دی ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک شخص نے 4 اداکاراؤں پر یہ الزامات لگائے ہیں کہ ان کی نازیبا ویڈیوز موجود ہیں، اس شخص نے وی لاگ میں اداکاراؤں کے پورے نام نہیں بتائے بلکہ ناموں کے شروع کے حروف کا سہارا لیا۔ اداکارہ کبریٰ خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ان الزامات پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔اْنہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ‘پہلے تو اس لیے خاموشی اختیار کی کہ جعلی ویڈیو میرے وجود کو نہیں مٹا سکتی، لیکن اب بہت ہو گیا، آپ کو لگتا ہے کہ کوئی بھی شخص بیٹھے بٹھائے مجھ پر انگلی اٹھائے گا تو یہ آپ کی سوچ ہے۔ اداکارہ نے الزام لگانے والے شخص سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ‘اس سے پہلے کہ آپ کسی پر انگلی اٹھائیں آپ کے پاس ثبوت ہونے چاہئیں۔ اْنہوں نے لکھا کہ ‘اب آپ کے پاس صرف 3 دن ہیں کہ ثبوت سامنے لائیں، ورنہ اپنا بیان واپس لیں۔ کبریٰ خان نے یہ بھی لکھا کہ ‘میں صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ برطانوی شہری بھی ہوں ، اس لیے میں تمہارے پیچھے وہاں بھی آؤں گی کیونکہ میں حق پر ہوں اور میں کسی کے باپ سے بھی نہیں ڈرتی۔ کبریٰ خان کے بعد سجل علی کی بھی اس حوالے سے پوسٹ سامنے آئی۔ اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘یہ بہت افسوسناک ہے کہ ہمارا ملک اخلاقی طور پر پست اور گندا ہوتا جا رہا ہے۔ اْنہوں نے مزید لکھا کہ ‘کردار کشی انسانیت کی بدترین شکل اور گناہ ہے۔مہوش حیات نے بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کچھ لوگ انسانیت کے درجے سے بھی گرجاتے ہیں، مجھے امید ہے کہ آپ نے اپنی یہ 2 منٹ کی شہرت سے خوب لطف اْٹھایا ہوگا۔ اْنہوں نے مزید لکھا کہ’صرف اس لیے کہ میں ایک اداکارہ ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ میرا نام اس طرح مٹی میں ملا سکتے ہیں، کسی ایسے انسان کے بارے میں جسے آپ جانتے بھی نہیں، اس پر ایسے بے بنیاد الزامات لگاتے ہوئے آپ کو شرم آنی چاہئے اور اس سے بھی زیادہ شرمندہ ان لوگوں کو ہونا چاہیئے جو اس طرح کی باتوں پر اندھا دھند یقین کرلیتے ہیں۔ مہوش حیات نے لکھا کہ ‘یہ سب کچھ ہمارے معاشرے میں موجود گندگی کو ظاہر کرتا ہے لیکن اسے اب اور نہیں! میں کسی کو بھی مزید اپنا نام بدنام کرنے کی اجازت نہیں دوں گی۔ واضح رہے کہ ان الزامات کے حوالے سے جس ویڈیو کو بنیاد بنایا گیا ہے، اس میں کسی کا نام بھی نہیں لیا گیا۔ اس پر مذکورہ وی لاگر کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے کہ میں نے کسی اداکارہ یا کسی بھی خاتون کا نام نہیں لیا۔ انہوں نے اداکاراؤں کی جانب سے اس موقف کے جواب میں کسی بھی قانونی کارروائی کا برطانیہ میں خیر مقدم اور جواب دینے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...