... loading ...
سکیورٹی اداروں نے ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہونے کے بعد کراچی میں بھی دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے جن میں صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں سی ٹی ڈی کے مرکز پر دہشت گردوں نے قبضہ کیا جسے چھڑانے کیلئے سیکیورٹی اداروں کو آپریشن کرنا پڑا، اسی طرح ملک کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہائی ویلیو ٹارگٹ پر خودکش حملہ ناکام بنایا گیا لیکن اس ناکام حملے میں بھی حملہ آور کی جانب سے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑانے کے نتیجے میں ایک پولیس افسر شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسی تناظر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں بھی دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے، اس سلسلے میں گزشتہ چند روز سے منگھوپیر، سہراب گوٹھ اور ڈاکس کے علاقے میں قائم مچھر کالونی اور حب ریور روڈ پر مواچھ گوٹھ میں کچھ مشتبہ افراد کی سرگرمیاں بھی دیکھنے میں آئی ہیں لیکن ابھی فی الحال فوری طور پر کوئی ٹھوس ثبوت نہیں مل سکا ہے، ان تمام مشتبہ سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، ان علاقوں میں ماضی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی سرگرمیاں بھی دیکھنے میں آئی تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ چونکہ شہر کے اندر آنے والے راستوں پر کوئی ٹھوس سیکیورٹی اقدامات نہیں ہیں جس کے باعث شہر میں اسلحہ اور گولہ بارود کی ترسیل بھی جاری رہتی ہے تاہم حالیہ دنوں میں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی مانیٹرنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ماضی کی طرح ٹی ٹی پی سمیت دیگر کالعدم تنظیمیں اب ملک کے معاشی حب کو نشانہ بناتے ہوئے دوبارہ اپنی مذموم کارروائیاں کرسکتی ہیں جن میں بم دھماکے، خودکش حملے اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ فائرنگ کے واقعات شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مواچھ گوٹھ اور ڈاکس مچھر کالونی سے قانون نافذ کرنے والے ادارے حالیہ کچھ عرصے میں بڑی تعداد میں مارٹر گولے بھی برآمد کر چکے ہیں، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ شہر میں بڑی تعداد و مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود موجود ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے ان واقعات کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں اور کچھ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔
ایک ہفتے میں عمران خان کا درست علاج نہ ہوا اور ملاقاتیں نہ کرائی گئیں تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا،8 فروری کو نوجوان طبقے نے آپ کے سارے پلان الٹ دئیے، اپوزیشن لیڈر بلوچستان سے لے کر کے پی تک بغاوت کی فضا ہے، ایک اور آئینی ترمیم کی تیاری ہورہی ہے، پاکستان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ...
امریکی فوج افزودہ یورینیم کی نگرانی کر رہی ہے ایران کو عسکری طور پر شکست دی جا چکی ،قیادت کی اے اور بی ٹیم مکمل ختم ، سی ٹیم کا کچھ حصہ بھی ختم ہو چکا ہے ایران کو جوہری ہتھیار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ وہ غیر ذمہ دار ہے،معاہدہ کر کے اسے توڑ دیتا ہے، امریکا کو آبنائے ہرمز کی ضرورت ...
پاکستان کے نوجوانوں میں آئی ٹی کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جانا چاہئے، شہباز شریف کی اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،آئی ٹی کے شعبے میں شہری اور دیہی علا...
دشمن جان لے پاکستان کیخلاف آئندہ مہم جوئی کے اثرات انتہائی خطر ناک اور تکلیف دہ ہوں گے،معرکہ حق دو ممالک کے درمیان لڑی جانیوالی جنگ نہ تھی یہ دونظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا افغانستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے مراکز اور آماجگاہوں کا خاتمہ کرے،بھارت پھر دہشتگردی کا سہارا...
مریکی منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ،پہلے مرحلے میں ایران امریکا جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان جبکہ دوسرے میں آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرکے جہازوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی تیسرے میں 30 روزہ مذاکراتی دور میں بڑے سیاسی اور جوہری معاملات پر بات چیت ہوگی، دونوں ممالک آبنائے ہرمز ک...
بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر بے بنیاد الزامات لگائے ،شہباز شریف اسلام آباد میں معرکہ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کا خلاصہ اتنا ہے کہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا۔اسلا...
ایران میں قیمت 6 روپے فی لیٹر،بنگلہ دیش میں 288 روپے میں دستیاب سری لنکا 370 ،بھارت 302 ،چین میں360 روپے فی لیٹرمیں فروخت حکومت نے رواں ہفتے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحرا...
پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں،مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پروجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جائے گا،امریکی صدرکی صحافیوں سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پا...
ایک ریسکیو اہلکار شامل، اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ جھڑپیں 2مارچ کے بعد سے 2ہزار 700افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،لبنانی حکام لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 31 افراد شہید ہوگئے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ...
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...