... loading ...
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وہ سیاسی صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے اہم معاملات پر اتفاق رائے کے حصول کے لیے سیاسی اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ایک میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں جو ملک میں معاشی اور مالی استحکام کے لئے ضروری ہے۔ گورنر ہاؤس کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نومبر کے مہینے میں ہونے والی ایک اہم تقرری کو آئین اور متعلقہ قوانین کے تحت ہی ہونا چاہیے تاہم ان کی رائے میں یہ تقرری متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کی جا سکتی ہے۔ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر اتفاق رائے کے لئے متعلقہ فورمز کے ذریعے غور کیا جا سکتا ہے تاکہ انتخابات کے بعد دھاندلی کے الزامات سے بچا جا سکے۔صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ جمہوری عمل کے تسلسل سے معاملات بالآخر اپنی جگہ پر آ جائیں گے۔ میں عاجز انسان ہوں اور خیال ہے بطور صدر ان کی کارکردگی کا تعین تاریخ ہی کرے گی، حتمی مقاصد ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہیں۔ سوشل میڈیا نے لوگوں کی پہنچ کو بڑھایا ہے اور بغیر کسی بڑے خرچے کے لاکھوں لوگوں تک رابطے کا ذریعہ فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر، واٹس ایپ، ٹک ٹاک اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے اپنا الگ مقام اور جگہ بنائی ہے، ہمیں اس کی مکمل حرکیات، اثر و رسوخ، افادیت اور اثرات کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے اور اس کے مثبت پہلوؤں کو قبول کرنا چاہیے اور اس کے منفی نتائج بشمول جعلی خبروں، غلط معلومات اور افواہوں سے بچنا اور محدود کرنا سیکھنا چاہیے۔ میڈیا میں صرف ان چیزوں کو ہی مدنظر رکھا جائے جو مستند، قابل تصدیق اور شواہد پر مبنی ہوں تاکہ محاذ آرائی سے بچا جا سکے اور سیاست اور اقتصادیات پر توجہ مرکوز رکھی جائے۔ عارف علوی نے کہا کہ ہمارے پڑوسیوں کے مقابلے میں ہماری قوم نے کووڈ-19 کی وبا کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا اور ہم تعلیم اور مواصلات کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں اور معاش کو بچانے میں کامیاب رہے ہیں۔ ملک کو روس یوکرین جنگ کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی کمی اور مہنگائی کے ساتھ ساتھ حال ہی میں تباہ کن سیلاب کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ ہمیں اپنے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے اور ملک کو ترقی اور خوشحالی کی تیز رفتار راہ پر گامزن کرنے کے لیے وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ ایک اور سوال کے جواب میں صدر نے کہا کہ انہوں نے مصنوعی ذہانت اور کوانٹم کمپیوٹنگ میں قیادت فراہم کرنے کے لیے ایک اعلی سطحی مشاورتی باڈی کی تجویز دی تھی تاکہ متعلقہ اداروں اور محکموں کو آگے بڑھنے کے لیے ایک واضح سمت فراہم کی جا سکے۔ ان کی رائے میں ایسے ترقیاتی منصوبوں اور اقدامات کو نظر آتے رہنا چاہیے۔ صحیح وقت پر کیے گئے درست فیصلے، معیاری فیصلہ سازی، عقل و دانش، تربیت یافتہ اور قابل انسانی وسائل اور درست سمتوں میں مسلسل کوششیں، ہر حال میں قوانین کے شفاف اور منصفانہ اطلاق، جذبے، ارادے اور مقصد سے ملک کی تیز رفتار ترقی اور خوشحالی میں مدد ملے گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں گوادر بندرگاہ اور دیگر متعلقہ منصوبوں کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں، بڑی تعداد میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے اپنے کام کے عمل اور نظام کو تیز کرنا چاہیے اور دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ پاکستان تجارت اور کاروباری شعبوں میں تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ صدر نے کہا کہ سینئر صحافی ارشد شریف مرحوم کی طرف سے موصول ہونے والے خط کے تناظر میں قانون کے مطابق ضروری کارروائی کے لیے انہوں نے آئین کی حدود میں رہتے ہوئے وزیراعظم کو خط ارسال کیا۔
ہمیں اسلام آباد مارچ پر مجبور نہ کرو، اگر کوئی مذہب کے بغیر زندگی گزارنے کا فلسفہ رکھتا ہے تو وہ دور جہالت میں ہے،بین الاقوامی ایجنڈا ہے مذہبی نوجوان کو مشتعل کیا جائے،سربراہ جے یو آئی تم اسلامی دھارے میں آؤ ہم قومی دھارے میں آئیں گے،پاکستان کو جنگوں کی طرف نہ لے کر جائیں،ا...
سویلین حکومت تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے، اسٹیبلشمنٹ اس کی اجازت نہیں دیتی،پاکستانی سرزمین پر ہونیوالے واقعات کو روکنے کا اختیار نہیں، ترجمان کا ٹی وی چینل کو انٹرویو امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرزمین پر ہونیوالے واقعات کو...
پاکستان کیخلاف افغانستان کے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں،ہم نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور یہ مؤقف ریکارڈ پر موجود ہے، وزارت اطلاعات وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پاکست...
حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے وہاں کے عوام کو خود کرنا ہے جنرل اسمبلی میں بھارتی نمائندے کے ریمارکس پرپاکستانی مندوب کا دوٹوک جواب پاکستان نے اقوام متحدہ میں واضح کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، نہ کبھی تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا، ...
دہشت گردوں سے دھماکہ خیزمواد،خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمدہوا خطرناک دہشتگرد شہرمیں دہشتگردی کی پلاننگ مکمل کرچکا تھا،سی ٹی ڈی حکام محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں ایک ماہ کے دوران 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 18 دہشت گرد گرفتار کرلئے ۔دہشتگردی کے خدشات ...
مقامی حکومتوں کے معاملے پر کھل کر بات ہونی چاہئے، تحفظ کیلئے آئین میں ترمیم کرکے نیا باب شامل کیا جائے،اسپیکرپنجاب اسمبلی مقررہ وقت پر انتخابات کرانا لازمی قرار دیا جائے،بے اختیار پارلیمنٹ سے بہتر ہے پارلیمنٹ ہو ہی نہیں،ملک احمد خان کی پریس کانفرنس اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک مح...
امید ہے 6 نومبر کو افغان طالبان کیساتھ مذاکرات کے اگلے دور کا نتیجہ مثبت نکلے گا،ترجمان پاکستان خودمختاری اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر اقدام اٹھائے گا،طاہر اندرابی کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کو امید ہے کہ 6 نومبر کو افغان طالبان کے سات...
بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا،محکمہ داخلہ پنجاب سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو ہدایات بانی پی ٹی آئی کے خلاف 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کردیٔے گئے،ان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت میں چلیں گے...
افغان سرزمین سے دہشت گردی ناقابل برداشت،دہشتگردوں اور سہولت کاروں کاخاتمہ کرینگے، پشاور آمد پر کور کمانڈر نے آرمی چیف کا استقبال کیا، قبائلی عمائدین کے جرگے سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا پاکستان، بالخصوص خیبرپختونخوا، کو دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے مکمل طور پر پاک کر د...
سکیورٹی فورسزکی باجوڑ میں کارروائی ،دہشتگرد امجد عرف مزاحم کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی، ہلاک کمانڈر بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی رہبری شوریٰ کا سربراہ اور نور ولی کا نائب تھا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو انتہائی مطلوب، افغان سرزمین میں موجود فتنہ الخوارج کی قیادت ...
26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ آج بھی عدالت میںپیش نہ ہوئیں ضامن ملزم عارف مچلکہ پیش نہ کرسکا ،عدالت نے گاڑی کے مالک عارف کو جیل بھیج دیا راولپنڈی26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں اوران کے چھٹی بار ناقاب...
خرم ذیشان کو 91، اپوزیشن کے تاج محمد کو 45 ووٹ ملے،چار ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا 136 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا، وزیر اعلیٰ ٹریفک میں پھنس گئے،پیدل اسمبلی پہنچ گئے خیبر پختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر تحریک انصاف کے رہنما خرم ذیشان سینیٹر منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پولنگ ص...