... loading ...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر ہونے والے حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے قرار دیا ہے کہ اگر 24 گھنٹے میں ایف آئی آر درج نہ ہوئی تو وہ ازخود نوٹس لیں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل بینچ نے عمران خان کے خلاف وفاقی حکومت کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کو جواب جمع کرانے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں موجود آئی جی پنجاب پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ میں نے آپ کی بین الاقوامی اچیومنٹس کے بارے میں سنا ہے لیکن عمران خان پر ہونے والے حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی اس حوالے سے بتائیں۔ اس پر آئی جی پنجاب پولیس نے کہا کہ ایف آئی آر کے اندراج کے معاملہ پر صوبائی حکومت کے کچھ تحفظات ہیں اور کچھ اختلافات ہیں جس کے باعث ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔ آئی جی پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ایف آئی آر کے اندراج سے منع کیا ہے لیکن ان کے پاس دوسرے آپشنز بھی موجود ہیں۔ اس پر چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ ہمیں دوسرے آپشنز کے متعلق نہ بتائیں جو پراسیکیوشن کا معاملہ تھا وہ یہ تھا کہ پہلے ایف آئی آر درج کرتے، عدالت آئی جی پنجاب کے پیچھے کھڑی ہے ان کو سپورٹ کرے گی، ان کا ساتھ دے گی جب تک وہ قانونی کارروائی مکمل کریں۔چیف جسٹس نے کہا کہ آئی جی پنجاب پولیس کا جو گلہ ہے کہ صوبائی حکومت ان کو ایف آئی آر کے اندراج سے منع کر رہی ہے، اس معاملہ میں ان کو خود کریمنل انوسٹی گیشن کا اختیار ہے کہ وہ ایف آئی آر کا اندراج کرسکتے ہیں، ریاست ایف آئی آر کے اندراج کاحق رکھتی ہے، قومی لیڈر پر حملہ ہوا ہے اور اب تک 90 گھنٹے گزر چکے ہیں اورابھی تک اس معاملے کا نوٹس نہیں لیا گیا اور ایف آئی آر کا اندراج نہیں ہوا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایف آئی آر اندراج نہ ہونے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ابھی تک پولیس کی تفتیش ہی شروع نہیں ہوئی اور جائے وقوعہ پر جو شواہد ہیں ان کو بھی مٹا دیا گیا ہوگا، اس طرح کی جو تفتیش ہوتی ہے وہ عدالت کی نظر میں قابل قبول نہیں ہوتی۔ چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کے اندراج کے ساتھ ، ساتھ ایک ایماندار افسر کی سربراہی میں عمران خان پر حملے کی تحقیقات کی جائیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی ہم اس معاملہ کا ازخود نوٹس نہیں لے رہے لیکن اگر 24 گھنٹے تک اس معاملہ کی ایف آئی آر درج نہیں ہوتی تو پھر عدالت اس کا خود نوٹس لے گی اور پھراس پورے معاملہ کو خود دیکھے گی اوراس کی تفتیش کرے گی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے آئی جی پنجاب کا گزشتہ روز انٹرنیٹ پر استعفیٰ دیکھا جو ابھی تک قبول نہیں ہوا، اور وہ ابھی بھی پنجاب کے ایک اعلیٰ ترین افسر کے طور پر کام کر رہے ہیں اس لیے فوری طور پر مقدمہ کا اندراج کریں جبکہ عدالت نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...