... loading ...
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پیغام واضح ہے کہ پاک فوج کسی ملک، گروپ یا جتھے کوملک غیر مستحکم کرنے نہیں دے گی۔ ملٹری اکیڈمی کاکول (پی ایم اے)میں 146 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے اور میں اس موقع پر گریجویٹ ہونے والے تمام کیڈٹس اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جبکہ میں برادر ممالک کے کیڈٹس کو بھی پاکستان ملٹری اکیڈمی میں ملٹری ٹریننگ کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس شاندار ادارے سے گریجویٹ ہونا بہت اعزاز اور فخر کی بات ہے، آج میں یہ فخر آپ کے روشن و تابندہ چہروں پر دیکھ سکتا ہوں جیسے کہ یہ چمک میں یہاں بیٹھے آپ کے پیاروں کے شہروں پر بھی دیکھ سکتا ہوں، بے مثال محنت کرنے پر آپ اس کے مستحق ہیں جبکہ اہل خانہ بھی جنہوں نے ٹریننگ کے دوران صبر سے کام لیتے ہوئے آپ کی مسلسل حمایت جاری رکھی، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ اس عظیم فوج کا حصہ بننے جا رہے ہیں، اس ادارے سے پاس آؤٹ ہونا بڑے فخر کی بات ہے جس کی روایتی اور غیر روایتی دونوں ہی میدانوں میں کامیاب مہمات کی ایک طویل فہرست ہے۔ 146ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کامعائنہ کرنا باعث فخرہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ فوج نے پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلانے کے لیے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو بھی ملکی سالمیت کے لیے قربانیاں دینا ہونگیں، بہترین فوج کا حصہ بننے کے لیے کارکردگی پرتوجہ دینی ہوتی ہے ، پاکستان آرمی نے پچھلی دو دہائیوں میں دہشت گردی کی لعنت کے سیلاب کا رخ کامیابی سے موڑ دیا اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ منظم دہشت گردی کو پاکستان سے ہمیشہ کے لیے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، ہمسایوں کے ساتھ تمام مسائل پرامن طور پر حل کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی فیک نیوز اور پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں، ملک کی حفاظت مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری اداروں کا احترم کریں، ہم سب کو مل کروطن عزیز کو غربت اور دیگر چیلنجز سے نکالنا ہوگا، ہم سب کو مل کر معیشت کی بحالی کے لیے کام کرنا ہوگا، خطے کو دوطرفہ مسائل بات چیت سے حل کرنے پر زور دینا چاہیے، پیغام واضح ہے کہ پاک فوج کسی ملک، گروپ یاجتھے کوملک غیر مستحکم کرنے نہیں دے گی۔ قبل ازیں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایبٹ آباد میں 146 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا اہتمام کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے آغاز میں پریڈ ایڈجوٹینٹ میجر سعد امجد راجا براق پر سوار نظر آئے جنہوں نے تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پریڈ کے معائنے کی دعوت دی، اس موقع پر پی ایم اے کاکول کے کمانڈنٹ میجر جنرل عمر احمد بخاری بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر اعلیٰ سول اور فوجی حکام سمیت غیرملکی سفارت کاروں نے شرکت کی، پاس آؤٹ ہونے والوں میں 24 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے کیڈٹس شامل ہیں جبکہ 65 ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کیڈٹس بھی اس پاسنگ آؤٹ کا حصہ ہیں، پاس آؤٹ ہونے والوں میں 20 ویں لیڈی کورس اور پانچویں بیسک ملٹری ٹریننگ کورس کے کیڈٹس بھی شامل تھے۔ پی ایم اے کاکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بہترین کارکردگی پر 146 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے کیڈٹس کو اعزازی شمشیر دی گئی، طلائی تمغہ 146 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے نمبر 2 کیڈٹس کو دیا گیا۔ چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی اوور سیز گولڈ میڈل دوست ممالک کے بہترین کیڈٹس کو دیا گیا، پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 4 خواتین سمیت 20غیر ملکی کیڈس شامل تھے، غیر ملکی کیڈٹس کا تعلق قطر، سری لنکا، نیپال عراق سے ہے۔
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...