وجود

... loading ...

وجود

ایشیا کپ 2022: پاکستان کو عبرت ناک شکست، سری لنکا چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا

پیر 12 ستمبر 2022 ایشیا کپ 2022: پاکستان کو عبرت ناک شکست، سری لنکا چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو 23رنز سے شکست دیکر چھٹی بار ایشین چمپئن بن گیا، 58رنزکے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم کے پویلین لوٹنے کے بعد بھانوکا راجاپکسا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر170رنز بنائے، راجاپکسا 45 گیندوں پر 71 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز مقررہ 20 اوورز میں 147رنز بنا سکے، کپتان بابر اعظم ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، صرف آٹھ رنز بنا سکے، فخر بھی صفر پر چلتے بنے، محمد رضوان 49 گیندوں پر 55 رنز بنا کر نمایاں رہے، سری لنکا کی جانب سے مدوشان نے 4 اور ہسارنگا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، سری لنکا نے راجا پکسا کو 71 رنز کی شان دار اننگزکھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ فائنل میں بابراعظم نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا، نسیم شاہ نے وائیڈ بال کے ساتھ آغاز کیا تاہم ان کی گھومتی ہوئی تیسری گیند کوشل مینڈس کی وکٹیں اڑا گئی اور پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ نسیم شاہ نے توقعات پر پورا اترتے ہوئے پہلے ہی اوور میں ٹیم کو وکٹ دلائی اور صرف 4 رنز دیے۔ دوسرے اوور میں نسانکا نے محمد حسنین کو دو چوکے رسید کیے اور اسکور 16 رنز تک پہنچایا، جس کے بعد نسیم کے دوسرے اوور میں بھی ایک چوکا مارا 3 اوورز میں اسکور 23 تک پہنچا دیا۔ بابراعظم نے چوتھے اوور کے لیے حسنین کی جگہ حارث رؤف کو بالنگ کے لیے بلایا، جنہوں نے دوسری گیند پر خطرناک عزائم کا مظاہرہ کرنے والے نسانکا کو پویلین بھیج دیا، کپتان نے حارث کی گیند پر نسانکا کا کیچ لیا اور سری لنکا کو بڑا نقصان پہنچایا اور5 رنز دیے۔ محمد حسنین نے پانچواں اوور کرایا جس میں دھنانجیا نے 5رنز لیے۔ حارث رؤف نے چھٹے اوور میں دوبارہ کامیابی دلائی اور سری لنکا کی تیسری وکٹ گرائی، فاسٹ بالر اوور کی پہلی ہی گیند پر دانوشکا گوناتھیلاکا کی وکٹیں اڑائیں جو صرف ایک رن بناسکے۔ پانچویں گیند پر حارث رؤف نے راجاپکسا کو پریشان کیا اور ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی، جو امپائر کی جانب سے مسترد ہونے پر چیلنج کی تاہم فیصلہ ان کے حق میں نہیں آیا۔ شاداب خان نے ساتواں اوور کیا اور 5 رنز دیے اور اس اوور میں سری لنکا نے اعتماد سے بیٹنگ کی۔ کپتان بابر اعظم نے بالنگ کی ترتیب میں تبدیلی کرتے ہوئے آف اسپنر افتخار احمد کو لے کر آئے جنہوں نے ابتدائی تین گیندوں میں 6 رنز دیے، جس میں ایک چوکا بھی شامل تھا۔ افتخار احمد نے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے چوتھی گیند پر دھنانجیا ڈی سلوا خود کیچ لیتے ہوئے آؤٹ کیا جو سری لنکا کی گرنے والی چوتھی وکٹ تھی۔ شاداب خان نے اگلے اوور میں کپتان شناکا کو بولڈ کردیا اور میچ میں اپنی پہلی وکٹ حاصل کی تاہم اگلی گیند پر ہسارنگا نے چوکا مارا اور اسی طرح ان کے اگلے اوور میں بھی 2 چوکے لگے۔ افتخار احمد نے اپنا تیسرا اوور کرایا جو اننگز کا 12 واں اوور تھا اور انہوں نے 8 رنز دیے، جس میں ایک چوکا بھی شامل تھا۔ محمد حسنین کو 13 ویں اوور کیلئے بلایا گیا تاہم بلے بازوں نے ان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایک چوکا اور ایک چھکا رسید کیا اور مجموعہ میں14 رنز کا اضافہ کیا۔ وانیندو ہسارنگا نے 15 ویں اوور میں حارث رؤف کو تیسری اور چوتھی گیند پر مسلسل دو چوکے لگائیں تاہم حارث نے واپسی کرتے ہوئے وکٹ کیپر رضوان کے ہاتھوں انہیں کیچ کرادیا، یہ ان کے ٹی20 کیریئر کی 50 ویں وکٹ تھیں، اس سے قبل راجاپکسا اور ہسارنگا نے 36 گیندوں پر 58 رنز کی بہترین شراکت قائم کیں۔ اننگز کا 16 واں اوور محمد نواز نے کیا جس میں انہوں نے 4 رنز دیے تاہم 17 ویں اوور میں نسیم شاہ مہنگے پڑے، جس میں راجاپکسا اور کارونا رتنے نے ایک،ایک چھکا لگایا اور 16 رنز حاصل کیے۔ شاداب خان نے 18 ویں اوور میں ایک کیچ گراتے ہوئے اننگز کے کامیاب بلے باز راجا پکسا کو موقع فراہم کیا جس کے بعد انہوں نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ محمد حسنین نے 19 ویں اوور میں اچھی بالنگ کی اور سری لنکن بلے بازوں کو کوئی بانڈری لینے نہیں دی تاہم آخری گیند پر شاداب خان نے ایک مرتبہ پھر خراب فیلڈنگ کی اور راجاپکسا کو ایک اور موقع دلایا اور چھکا بھی ملا۔ شاداب خان نے مداخلت کرتے ہوئے آصف علی کو کیچ لینے میں رکاؤٹ ڈالی اور دونوں فیلڈروں کی ٹکر سے گیند بانڈری سے باہر چلی گئی۔ نسیم شاہ کے آخری اوور میں راجا پکسا نے 15 رنز حاصل کیے جس میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگا اور اس طرح سری لنکا نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 170رنز بنا ئے اور پاکستان کو جیت کیلئے 171رنزکا ہدف دیا، راجا پکسا اور چمیکا کارونا رتنے نے آؤٹ ہوئے بغیر بالترتیب 71 اور 14 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی جانب سے بابراعظم اور محمد رضوان ابتدائی دونوں اوورز میں تیز بیٹنگ میں ناکام رہے اور صرف 16 رنز بنائے۔ پاکستان کو پہلی باؤنڈری تیسرے اوور کی دوسری گیند میں ملی جب رضوان نے بالرز کی طرف کھیلتے ہوئے گیند بانڈری تک پہنچائی۔ سری لنکا کے پرامود مادوشان نے چوتھا اوور کیا اور بابراعظم کی صورت میں قیمتی وکٹ حاصل کی اور اس طرح پاکستان کو پہلا دھچکا لگا۔ فاسٹ بالر نے اگلی گیند پر نئے بلے باز فخرزمان کو کھاتہ کھولنے کی اجازت نہیں دی اور بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا جس کے بعد افتخار احمد اور محمد رضوان نے تیسری وکٹ میں اچھی شراکت کی اور 12 ویں اوور میں افتخار نے ہسارنگا ڈی سلوا کو ایک چھکا اور ایک چوکا مار کر دباؤ کم کیا اور مطلوبہ رن ریٹ بھی کم ہوگیا۔ افتخار احمد 14 ویں اوور میں ایک اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں بانڈری میں کیچ آؤٹ ہوئے، بندارا نے 32 رنز بنانے والے افتخار کا ایک اچھا کیچ لیا۔ محمد نواز ایک مرتبہ پھر بیٹنگ کے لیے اپنے نمبر سے پہلے آئے تاہم وہ جارحانہ کھیلنے میں ناکام رہے اور 9 گیندوں پر 6 رنز بناکر چلتے بنے۔ محمد رضوان نے مشکل وقت میں اچھی بیٹنگ ضرور کی تاہم سست روی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔ ہسارنگا ڈی سلوا نے محمد رضوان کی اننگز کا خاتمہ کیا جب وہ اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی تاہم گناتھیلاکا نے بانڈری پر اچھا کیچ لیا۔ محمد رضوان نے 49 گیندوں پر 55 رنز کی اننگز کھیلی اور ان کے ساتھ افتخار احمد واحد بلے باز تھے جو دہرے ہندسے کو عبور کرنے میں کامیاب رہے۔آصف علی ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے اور ہسارنگا کی گیند پر اپنی وکٹیں بچانے میں ناکام رہے۔ ہسارنگا نے سری لنکا کو ایک اور بڑی وکٹ دلاتے ہوئے خوشدل شاہ کو آؤٹ کیا، جنہوں نے 2 رنز بنائے ۔شاداب خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہونیوالے 8 ویں بلے باز تھے، تھیکشانا نے انہیں پویلین کی راہ دکھائی، نسیم شاہ بھی صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو اس طرح پاکستان کی 9ویں وکٹ 125 رنز پر گری اور اس طرح پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سری لنکا کی جانب سے مدوشان نے 4 اور ہسارنگا نے 3 وکٹیں،چمیکا کارونارتنے نے دو اور مہیش تھیکشانا نے ایک وکٹ حاصل کی۔


متعلقہ خبریں


ایران جنگ سے نکل رہے ہیںامریکی صدر کا اعلان وجود - جمعرات 02 اپریل 2026

امریکا کو اپنی جنگ ختم کرنے کیلئے ایران سے ڈیل کرنے کی ضرورت نہیں، اگر وہ مذاکرات کی میز پر آتے ہیں تو اچھا ہوگا، رجیم چینج امریکاکا مقصد نہیں تھا،ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے2سے 3ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو اپنی جنگ ...

ایران جنگ سے نکل رہے ہیںامریکی صدر کا اعلان

ٹرمپ سے جنگ بندی کی درخواست کا دعویٰ ایران نے مسترد کر دیا وجود - جمعرات 02 اپریل 2026

امریکی صدر کے بیانات سے آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، دنیا میں کوئی بھی امریکی سفارت کاری پر اعتماد نہیں کر سکتا، مجتبیٰ خامنہ ای صحت مند ہیں،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا انٹرویو ایران کی جانب سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا جنگ بندی کی درخواست کا دعوی مسترد کر دیاگیا۔ترجمان ایرانی وز...

ٹرمپ سے جنگ بندی کی درخواست کا دعویٰ ایران نے مسترد کر دیا

عمران خان رہائی فورس کی تشکیل، آئینی عدالت نے سہیل آفریدی، حکومتسے جواب طلب کرلیا وجود - جمعرات 02 اپریل 2026

کیا کابینہ کی جانب سے ایسی کسی فورس کی تشکیل کی اجازت دی گئی ہے، وفاقی حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ کسی قسم کی خلاف ورزی نہ ہو،سماعت کے دوران عدالت کا استفسار سزا یافتہ انسان کیلئے ایسی فورس نہیں بننی چاہیے، سنجیدہ قانونی سوالات اٹھتے ہیں،رہائی فورس کی تشکیل قانون اور آئینی ح...

عمران خان رہائی فورس کی تشکیل، آئینی عدالت نے سہیل آفریدی، حکومتسے جواب طلب کرلیا

سانحہ گل پلازہ، جاں بحق 61 خاندانوں کو فی کس ایک کروڑ معاوضہ مل گیا وجود - جمعرات 02 اپریل 2026

843 دکان داروں کو فی کس 5 لاکھ، 11 کیسز پر فیصلہ ہونا باقی، وزیراعلیٰ کو بریفنگ پلازہ پر کام جلد شروع کیا جائے،متاثرہ تاجروں کیلئے مالی امداد کیلئے 600 ملین مختص سانحہ گل پلازا میں جاں بحق ہوئے افراد میں سے 61 خاندانوں کو فی کیس ایک کروڑ روپے معاوضہ دیدیا گیا 11 کیسز پر فیصلہ...

سانحہ گل پلازہ، جاں بحق 61 خاندانوں کو فی کس ایک کروڑ معاوضہ مل گیا

بانی پی ٹی آئی کی رہائی یا ملاقات ؟تحریک انصاف اپنے ہی مطالبات پر تقسیم کا شکار وجود - جمعرات 02 اپریل 2026

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی رہائی فورس لانچ ہونے سے پہلے ہی فلاپ ہو گئی پی ٹی آئی نے اپنے ہی وزیر اعلیٰ کے عمران رہائی فورس کے منصوبے کو مسترد کر دیا،ذرائع بانی پی ٹی آئی کی رہائی یا ملاقات ؟ تحریک انصاف اپنے ہی مطالبات پر تقسیم کا شکار ہوُگئی، وزیر اعلیٰ خیبر ...

بانی پی ٹی آئی کی رہائی یا ملاقات ؟تحریک انصاف اپنے ہی مطالبات پر تقسیم کا شکار

دہشت گردوں ،پشت پناہی کرنیوالوں کو نہیں چھوڑیں گے،صدرمملکت،وزیراعظم وجود - جمعرات 02 اپریل 2026

زرداری،شہباز ،وزیرداخلہ ودیگر کا دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کو خراج تحسین حکومت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہے،صدر،وزیراعظم صدرِ مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف،وزیرداخلہ محسن نقوی ودیگر نے خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر ...

دہشت گردوں ،پشت پناہی کرنیوالوں کو نہیں چھوڑیں گے،صدرمملکت،وزیراعظم

آئی ایم ایف نے پاکستان سے مہنگائی کی جنگ چھیڑ دی،پیٹرولیم مصنوعات،سولر سسٹم پر 18 فیصدٹیکس کا مطالبہ وجود - بدھ 01 اپریل 2026

پیٹرولیم مصنوعات اور سولر سسٹم مزید مہنگا ہونے کا خدشہ،نئے گھروں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ، اگلے بجٹ کے ٹیکس ہدف میں 16 سو ارب روپے اضافے کی تجویز،ذرائع ایف بی آر اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح صفر،چھوٹے کاروبار اور تاجروں پر اثاثوں کی بنیاد پر ٹیکس لگانے کی ...

آئی ایم ایف نے پاکستان سے مہنگائی کی جنگ چھیڑ دی،پیٹرولیم مصنوعات،سولر سسٹم پر 18 فیصدٹیکس کا مطالبہ

اپنا تیل خود حاصل کرو امریکا تمہاری مدد کو نہیں آئے گا،ٹرمپ برطانیہ، فرانس و دیگر ممالک پر برہم وجود - بدھ 01 اپریل 2026

برطانیہ سمیت وہ ممالک جو ایران کیخلاف جنگ میں شامل نہیں ہوئے اور جیٹ فیول حاصل نہیں کرپارہے آئل امریکا سے خریدیں یا ہمت کرکے آبنائے ہرمز جائیں اور آئل حاصل کرلیں آپ کو اب خود لڑنا سیکھنا ہوگا،ایران کو تباہ کر دیا اور مشکل مرحلہ مکمل ہو چکا ہے،فرانس نے ایران کے قصائی کے حوالے...

اپنا تیل خود حاصل کرو امریکا تمہاری مدد کو نہیں آئے گا،ٹرمپ برطانیہ، فرانس و دیگر ممالک پر برہم

عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی قیادت متحرک،تحریک تیز کرنے کا اعلان وجود - بدھ 01 اپریل 2026

جنید اکبر خان کی زیرصدارتخیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ایک اہم تنظیمی اجلاس سہیل آفریدی نے اجلاس کے شرکاء کو صوبے کو درپیش اہم معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت نے تنظیمی استحکام، موجودہ سیاسی صورتحال اور بانی چیٔرمین عمران خان کی رہائی کے لیے جا...

عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی قیادت متحرک،تحریک تیز کرنے کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت سے علیمہ خانم کی بتدریج دوری، اختلافات کی اندرونی کہانی وجود - بدھ 01 اپریل 2026

علیمہ کی ہدایت پر فیصل ترکئی، عاقب اللہ کو کابینہ میں شامل کرنے پر اختلافات کی وجہ بنے مختلف نجی محافل میں ان تقرریوں کے حوالے سے پارٹی کے اندر تنقید کا سلسلہ شروع ہوا خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت میں چند ماہ قبل تک عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو غیر معمولی اثر و رسوخ حاصل...

خیبر پختونخوا حکومت سے علیمہ خانم کی بتدریج دوری، اختلافات کی اندرونی کہانی

صوبوں کی مخالفت ، حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ وجود - منگل 31 مارچ 2026

صدر مملکت کی زیر صدارت اجلاس، شہباز شریف کی ملاقات، قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور، مشکل وقت میں معاشی طور پر کمزور طبقات کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، آصف زرداری ایندھن کے کم استعمال، پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ اور مشترکہ سفری سہولیات کیلئے عوام میں آگاہی پھیلائی جائے،...

صوبوں کی مخالفت ، حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ

ٹرمپ کی ایران کے بجلی گھروں، تیل کے کنوئوں پر حملوں کی دھمکی وجود - منگل 31 مارچ 2026

ایران کو 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کھولنے کا الٹی میٹم،بصورت دیگر امریکا ایرانی تیل کے کنوؤں ،بجلی گھروں اور ڈی سیلینائزیشن پلانٹس کو نشانہ بنا سکتا ہے، امریکی صدرکاسوشل میڈیا پر بیان ٹرمپ نے ایران کے ایندھن اور توانائی ڈھانچے پر حملہ کیا تو خطے میں امریکی توانائی کے انفراسٹرک...

ٹرمپ کی ایران کے بجلی گھروں، تیل کے کنوئوں پر حملوں کی دھمکی

مضامین
بھارت میں جعلی ڈگری کا دھندا وجود جمعرات 02 اپریل 2026
بھارت میں جعلی ڈگری کا دھندا

مرجھایا ہو ا دل معاشروں کو قبرستان بنا دیتا ہے! وجود جمعرات 02 اپریل 2026
مرجھایا ہو ا دل معاشروں کو قبرستان بنا دیتا ہے!

ڈالر کیوں بڑھ رہا ہے؟ وجود جمعرات 02 اپریل 2026
ڈالر کیوں بڑھ رہا ہے؟

خوشی کی حقیقی شناخت :باطن کی خوشبو اور کردار کی مٹھاس وجود جمعرات 02 اپریل 2026
خوشی کی حقیقی شناخت :باطن کی خوشبو اور کردار کی مٹھاس

تسبیح خواں وجود بدھ 01 اپریل 2026
تسبیح خواں

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر