... loading ...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی معاون وزیر خارجہ برائے وسط اور جنوبی ایشیا ڈونلڈ لو کو برطرف کرنا چاہیے، 22 کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم کو ہٹانے کی دھمکی دی گئی امریکی عہدیدار نے پاکستان کے سفیر کو بلا کر دھمکیاں دیں سفیر کو کہا گیا کہ عدم اعتماد آرہی ہے وزیراعظم کو ہٹائیں۔ امریکی نشریاتی ادارے (سی این این ) کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امریکی عہدیدار نے کہا عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو سب معاف کر دیا جائے گا، امریکی نائب وزیرخارجہ کی بات پاکستان میں کھلی مداخلت تھی، امریکی نائب وزیرخارجہ نے7ماچ کو سفیر سے بات کی اور 8 مارچ کو عدم اعتماد آ گئی۔ اگلے دن ہی میرے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد آگئی۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے واضح کیا کہ سائفر کو کابینہ میں پڑھ کر سنایا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی میں بھی امریکی دھمکی کامعاملہ اٹھایا گیا جس میں آرمی چیف بھی موجود تھے۔ قومی سلامتی اجلاس میں بھی سائفر سامنے رکھا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس مداخلت اور دھمکیوں پر سفارتی سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ میرے تعلقات بہت اچھے تھے، لیکن بائیڈن انتظامیہ نے آتے ہی سردمہری کا رویہ رکھا۔ بائیڈن کے آفس میں آتے ہی افغانستان کامعاملہ ہوگیا۔ میرے دورہ روس کو اینٹی امریکا تاثر دیا گیا۔ بھارت امریکا کے قریب ہے وہ بھی روس سے تجارت کر رہا ہے۔ میرے ارکان کو کروڑوں روپے دے کر خریدا گیا۔ امریکی سفارتخانے کے لوگ ہمارے ارکان سے کیوں ملاقاتیں کررہے تھے۔ امریکا نے پاکستان میں رجیم چینج کیوں کرائیں۔ ڈونلڈ لو کی دھمکی سے پہلے امریکی سفارتخانہ ہمارے پارٹی ممبران کو بلاتا رہا، پارلیمنٹ کے دیگر ممبران کو خریدنے کیلئے لاکھوں ڈالر لگائے گئے، ڈونلڈ لوکو برطرف کرنا چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میرا دورہ روس یوکرین جنگ سے بہت پہلے شیڈول ہو چکا تھا دورہ روس سے متعلق ہماری قیادت آن بورڈ تھی۔ روس سے ہمیں فوجی سازوسامان خریدنا تھا۔ روس سے سستی گندم اورسستے تیل کے لئے بات کی، پاکستان میں رجیم چینج پر عوام انتہائی غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔ امریکا نے ایران، جنوبی امریکی ممالک میں رجیم چینج کرائی۔ امریکا ماضی میں کئی ممالک میں رجیم چینج میں ملوث رہا ہے۔ عراق اور ایران میں امریکی رجیم چینج کے ثبوت بھی آچکے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف کی 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، آئندہ انتخابات کے نتائج کی پیش گوئی نہیں کر سکتا، یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری پارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ صحافی کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ اب دوبارہ حکمرانی کریں گے؟ اس پر جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی ناصرف آئندہ انتخابات جیتے گی بلکہ سب سے زیادہ ووٹ لے کر ملک کی سب سے بڑی حکمران جماعت ہو گی۔ علاوہ ازیں سابق وزیراعظم عمران خان نے منگل کو پشاور صدر بازار کا دورہ کیا اور عوام میں گھل مل گئے۔ عمران خان کئی دنوں سے پشاور میں مقیم ہیں، عمران خان سہ پہر کے وقت اچانک صدر بازار پہنچ گئے جہاں انہیں بازار کا دورہ کرایا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمود خان، پرویزخٹک، شاہ محمود قریشی، مرادسعید،علی امین گنڈا پور بھی ساتھ تھے۔ عمران خان عام لوگوں میں گھل مل گئے۔ اس موقع پر ایک تاجر نے عمران خان پر پیسے بھی نچھاور کیے۔ شاپنگ کیلئے آئی خواتین بھی ان کے ساتھ سیلفیاں لیتی رہیں، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی۔
اپنے تمام ایم پی ایز کو ہر شہر میں احتجاج کی ہدایت کرتا ہوں، ہمارا رویہ آنے والے منگل کو مزید سخت ہوگا، پورا پاکستان دیکھے گا پی ٹی آئی ایک مٹھی ہو کر میدان میں نکل رہی ہے،وزیراعلیٰ پولیس نے اسلام آباد میں منتخب نمائندوں کو روکنے کیلئے فائرنگ کی،وقت نے ثابت کر دیا سائفر معامل...
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے متعلقہ افسران کو بلا کر ہدایات دے دیں مجھے یقین دلایا ہے کہ مقدمات عید کے بعد لگ جائیں گے، سلمان اکرم راجا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمران خان کے مقدمات عید کے بعد مقرر کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلم...
نجی کمپنیوں کے مالک، سی ای اوز، پارٹی بوائز، سیاستدان، بیوروکریٹ شامل ہیں شوبز کی بیشتر شخصیات کے نام، نمبرز اور گھر کے پتے حاصل کرلیے گئے ہیں ،ذرائع قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ انمول پنکی کے کسٹمرز میں 881 اہم شخصیات شامل تھیں۔نجی کمپنیوں کے مالک، سی ای ا...
متحدہ قومی موومنٹ قیادت کی شہباز شریف سے ملاقات ،کسی بھی آئینی ترمیم پر بات نہیں ہوئی،ذرائع آئندہ بجٹ میں ٹیکس ریلیف پر بات کی،کراچی پیکیج اور کے فور پر گفتگو کی، اندرونی کہانی سامنے آگئیں متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) قیادت کی وزیراعظم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ...
پراکسیز اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کی پیشرفت روکنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، عوام کی ثابت قدم حمایت سے مسلح افواج دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں بلوچستان میں امن و استحکام اور ریاستی رٹ برقرار رکھنے کیلئے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور پیشہ و...
انکوائری کے دوران عدالت میںپیشی کے وقت پنکی کو موبائل فون دینے کا انکشاف سیکیورٹی میں کئی خامیاں سامنے آئیں ، ملزمہ کو غیر معمولی سہولتیں فراہم کی گئیں،رپورٹ کوکین گینگ کی سرغنہ انمول عرف پنکی کی عدالت میں پہلی پیشی کے دوران غیر معمولی پروٹوکول دیئے جانے کے معاملے پر کراچی پ...
نظم و ضبط، قیادت اور پیشہ ورانہ تربیت کی درخشاں روایات کا امین ہے،شہباز شریف ایران، امریکا جنگ نے خطے کو غیریقینی صورتحال، معاشی چیلنجز سے دوچار کر دیا،خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے محافظوں پر فخر ہے، جو ہماری خودمختاری کے نگہبان ہیں۔کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئ...
سکیورٹی فورسز کا خورج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ضلع شیوا میں کامیاب کارروائی انڈین ا سپانسرڈشرپسندوں سے فائرنگ کا تبادلہ، اسلحہ ، گولہ بارود برآمد،آئی ایس پی آر سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 22 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئ...
امریکا ایران جنگ کے بادل پھر منڈلانے لگے،امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کی ایران جنگ دوبارہ چھڑنے کے امکان پر گفتگو ، ٹرمپ اس ہفتے قومی سلامتی ٹیم سے مشاورت کریں گے پینٹاگون نے ایران میں اہداف کا چنا ئوکرلیا، توانائی اور انفرااسٹرکچر سمیت مزید اہداف کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بن...
عالمی حالات کو جواز بناکر مہنگائی، عام آدمی 2 وقت کی روٹی سے محروم ہوگیا، سیاستدانوں کی کمپرومائز پالیسیوں نے جمہوریت کو کمزور کیا،22 مئی کو ملکگیرمہنگائی کیخلاف احتجاجی تحریک شروعہوگی حکمران امن و امان کے قیام میں سنجیدہ نہیں،ملک میں باغیانہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے،مسلح گروہ فوجی...
تفتیشی افسر پر تشدد، دھمکیوں اور زبردستی مخصوص افراد کے نام لینے کیلئے دبائو ڈالنے کے سنگین الزامات عائد کردیئے میڈیا نمائندوں کے کمرہ عدالت میں داخلے پر پابندی ،صحافیوں کو دھکیل کر ملزمہ کے قریب آنے سے روکنے کی کوشش منشیات اور قتل کے مقدمات میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی نے...
فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی بھی شامل، غزہ کو امداد پہنچانے کا ایک پرامن مشن ہے اسرائیلی فورسز نے گرفتارکرلیا،وطن واپس لانا پاکستان کی ذمے داری ہے،سعدایدھی غزہ کے لیے روانہ ہونے والے امدادی مشن میں شامل پاکستان کے سماجی کارکن سعد ایدھی سمیت متعدد بین الاقوامی کارکنوں کو اسرائ...