وجود

... loading ...

وجود

ہمیں اپنا دل کھولنا ہوگا!

منگل 10 نومبر 2026 ہمیں اپنا دل کھولنا ہوگا!

ہم نے صدقے کو نوٹوں میں قید کردیا ہے ۔ کسی نے چند سو روپے کسی ضرورت مند کو دے دیے ، کسی نے مسجد کے باہر بیٹھے فقیر کی جھولی میں کچھ ڈال دیا، کسی نے کسی غریب کے گھر راشن پہنچا دیا اور سمجھ لیا کہ صدقہ ادا ہوگیا۔ حالانکہ صدقہ صرف جیب سے نہیں، دل سے بھی دیا جاتا ہے ۔ کچھ صدقے ایسے ہوتے ہیں جن کیلئے دولت نہیں، ظرف چاہیے ، کچھ کیلئے پیسہ نہیں، اچھا رویہ درکار ہوتا ہے اور کچھ ایسے ہوتے ہیں جنہیں کرنے کیلئے انسان کو صرف اپنا غرور مارنا پڑتا ہے ۔

ذرا سوچیں !! آپ کسی دفتر میں بیٹھے ہیں، ایک ماتحت سے غلطی ہوگئی ہے ۔ آپ چاہیں تو اسے سب کے سامنے ڈانٹ سکتے ہیں، اس کی عزت اچھال سکتے ہیں،لیکن آپ ایسا نہیں کرتے ، اسے الگ بلا کرغلطی سمجھاتے ہیں اور اس کی عزت محفوظ رکھتے ہیں۔ یقین کریں، یہ بھی صدقہ ہے ۔ایک گھر میں میاں بیوی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ دونوں کے پاس جواب بھی تھے ، دلیلیں بھی تھیں اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے الفاظ بھی۔ مگر ان میں سے ایک نے خاموشی اختیار کرلی، لہجہ نرم کرلیا اورمعاملہ بڑھنے سے روک دیا۔ اس نے کوئی رقم خرچ
نہیں کی، کوئی چیز عطیہ نہیں کی، مگر ایک گھر کا سکون بچا لیا۔ کبھی کبھی خاموش رہ جانا بھی صدقہ ہوتا ہے ۔ ہم روزانہ کتنے لوگوں سے ملتے ہیں۔

کوئی دکاندار، کوئی چوکیدار، کوئی صفائی کرنے والا، کوئی دفتر کا ملازم، کوئی راستے میں راستہ پوچھنے والا۔ ہمارے پاس ایک مسکراہٹ ہوتی ہے ، دو نرم بول ہوتے ہیں، مگر ہم اکثر انہیں بھی اپنے رتبے اور مزاج کے تابع کر دیتے ہیں۔ بڑے آدمی سے مسکرا کر ملتے ہیں، چھوٹے آدمی کو دیکھ کر منہ پھیر لیتے ہیں۔ حالانکہ مسکراہٹ کی بھی کوئی طبقاتی تقسیم نہیں ہوتی۔ کسی سے خوش دلی سے ملنا، سلام کا جواب دینا، کسی پریشان انسان کی بات تحمل سے سن لینا، یہ سب صدقے کی صورتیں ہیں۔

سب سے بڑا صدقہ شاید اس وقت ہوتا ہے جب انسان کے پاس بدلہ لینے کی پوری طاقت ہو، سامنے والا اس کے رحم و کرم پر ہو، وہ چاہے تو ایک اشارے سے کسی کی زندگی مشکل بنا سکتا ہو، مگر وہ انتقام کے بجائے معافی کا راستہ اختیار کرلے ۔ایک اور عجیب صدقہ ہے ، کسی کی عزت پر پردہ ڈالنا۔ آپ کو کسی کی ایسی بات معلوم ہوگئی جو اس کی بدنامی کا سبب بن سکتی ہے ۔ آپ چاہیں تو اسے محفلوں میں بیان کر سکتے ہیں، مگر آپ خاموش رہتے ہیں، یہی وہ مقام ہے جہاں انسان اپنے کردار کی بلندی دکھاتا ہے ۔ رسول اللہ ﷺ کی تعلیم ہے کہ جو کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرتا ہے ، اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اس کی پردہ پوشی فرماتا ہے ۔صدقے کی دنیا صرف انسانوں تک بھی محدود نہیں۔ راستے سے کوئی پتھر، کانٹا یا تکلیف دہ چیز ہٹا دینا بھی صدقہ ہے ۔ کسی بھٹکے ہوئے مسافر کو راستہ بتا دینا، کسی بوڑھے کو سڑک پار کرا دینا، کسی کمزور کا بوجھ اٹھا لینا، دو ناراض لوگوں کے درمیان صلح کروا دینا اور کسی پیاسے کو پانی پلا دینا، یہ سب ایسے کام ہیں جن کے لیے کسی امیر ہونے کی ضرورت نہیں۔ ایک درخت لگا دینا بھی صدقہ جاریہ بن سکتا ہے ۔لیکن ہمارا المیہ دیکھیے ، ہم صدقے کیلئے جیب تو کھول لیتے ہیں، اپنا رویہ بدلنے کیلئے تیار نہیں ہوتے ۔ مسجد کے باہر کسی غریب کو پیسے دے کر واپس آتے ہیں اور راستے میں کسی ملازم کی بے عزتی کر دیتے ہیں۔ کسی یتیم کے سر پر ہاتھ رکھتے ہیں اور اپنے گھر میں کسی کمزور کی آواز سننے کو تیار نہیں ہوتے ۔ ہم خیرات تو کرتے ہیں، مگر اپنے لہجے ، اپنے غصے اور اپنے غرور پر خیرات کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتے ۔
شاید ہمیں صدقے کی تعریف دوبارہ سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ صدقہ صرف وہ نہیں جو ہم کسی کے ہاتھ میں تھماتے ہیں، صدقہ وہ بھی ہے جو ہم کسی کے دل میں امید بن کر اتارتے ہیں۔ کسی مایوس انسان کو حوصلہ دینا، کسی بے روزگار کو روزگار دلوانے کی کوشش کرنا، کسی پریشان شخص کو یہ یقین دلانا کہ وہ اکیلا نہیں، کسی بچے کی حوصلہ افزائی کرنا، کسی بوڑھے کی بات توجہ سے سننا، کسی غریب کے بچے کو تعلیم کیلئے کتابیں لے دینا، یہ سب نیکی کے وہ دروازے ہیں جو ہر انسان کے لیے کھلے ہیں۔ہمیں اپنے بچوں کو بھی صدقے کا یہی وسیع مفہوم سکھانا ہوگا۔ انہیں بتانا ہو گا کہ کسی کو دھکا نہ دینا بھی نیکی ہے ، کسی کا مذاق نہ اڑانا بھی نیکی ہے ، کسی کی کامیابی پر جلنے کے بجائے خوش ہونا بھی نیکی ہے ۔ کسی کے راستے
میں دیوار بننے کے بجائے راستہ بن جانا بھی نیکی ہے ۔ انہیں یہ سمجھانا ہوگا کہ بڑا انسان وہ نہیں جس کے پاس زیادہ دولت ہو، بڑا انسان وہ ہے جس کے وجود سے دوسروں کی زندگی آسان ہوجائے ۔

سوچیے ، اگرہرشخص اپنی روزمرہ زندگی میں صرف ایک انسان کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا فیصلہ کرلے ، کسی ایک ناراض شخص کو معاف کردے ، کسی ایک پریشان انسان کا بوجھ بانٹ لے ، کسی ایک کمزور کی مدد کردے تو معاشرے میں کتنی تبدیلی آسکتی ہے ۔ ہمارے گھروں میں تلخیاں کم ہوسکتی ہیں، رشتوں میں فاصلے مٹ سکتے ہیں، سڑکوں پر آسانیاں پیدا ہوسکتی ہیں اور انسان ایک دوسرے کیلئے خوف کے بجائے سکون کا سبب بن سکتے ہیں۔

ہم نے صدقے کو نوٹوں میں قید کرکے خود اپنے لیے نیکی کے دروازے محدود کرلیے ہیں۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو ہر روز صدقہ کرنے کے بے شمار مواقع دیے ہیں۔ بس ہمیں اپنی جیب کے ساتھ اپنا دل بھی کھولنا ہوگا، اپنی زبان کو نرم کرنا ہوگا اور اپنے رویوں میں انسانیت پیدا کرنا ہوگی۔
٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
ہمیں اپنا دل کھولنا ہوگا! وجود منگل 10 نومبر 2026
ہمیں اپنا دل کھولنا ہوگا!

امریکی وسط مدتی انتخابات، مسلمان سیاست دانوں کی تاریخی کامیابی وجود منگل 10 نومبر 2026
امریکی وسط مدتی انتخابات، مسلمان سیاست دانوں کی تاریخی کامیابی

اقبالؒ کا خواب، اسلامی فلاحی ریاست کا قیام وجود منگل 10 نومبر 2026
اقبالؒ کا خواب، اسلامی فلاحی ریاست کا قیام

بچوں کا اقبال، نئی نسل کی کردار سازی کا روشن پیغام وجود پیر 09 نومبر 2026
بچوں کا اقبال، نئی نسل کی کردار سازی کا روشن پیغام

وہ چیخ جو صدیوں سے خاموش ہے! وجود پیر 09 نومبر 2026
وہ چیخ جو صدیوں سے خاموش ہے!

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
شمالی افغانستان میں معدنی وسائل پرکنٹرول تنازعات کا سبب وجود جمعرات 22 اکتوبر 2026
شمالی افغانستان میں معدنی وسائل پرکنٹرول تنازعات کا سبب

افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر