... loading ...
رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں میں گوشت کی کْل برآمدات 21 فیصد کم ہو کر 64 ہزار 113 ٹن (2 کروڑ 84 لاکھ مالیت) ہو گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 81 ہزار 561 ٹن (2 کروڑ 79 لاکھ) تھیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کم مقدار میں بھیجنے کے باوجود پاکستانی گوشت نے رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں میں 4 ہزار 440 ڈالر فی ٹن کی اچھی اوسط کمائی جوکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3 ہزار 424 ڈالر تھی۔ لمپی سکن ڈیزیز (ایل ایس ڈی) کی موجودگی کے باوجود گوشت کی برآمدات اور گوشت کی تیاریاں مسلسل فروغ پا رہی ہیں جو سندھ کے مویشی فارمز کو متاثر کرنے کے بعد اب پنجاب منتقل ہو چکی ہے۔ اپریل میں گوشت کی برآمدات بڑھ کر 7 ہزار 716 ٹن ہوگئیں جن سے ساڑھے 3 کروڑ ڈالر حاصل کیا گیا، جو کہ مارچ میں 6 ہزار 386 ٹن تھی جس سے 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر حاصل کیا گیا تھا، فروری میں برآمدات 6 ہزار 246 ٹن تھیں جنہوں نے 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کمائے۔پاکستان نے مالی سال 2021 میں 95 ہزار 991 ٹن گوشت کی اب تک کی بلند ترین برآمد دیکھی جس نے مالی سال 2020 میں 83 ہزار 479 ٹن کے مقابلے میں 3 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کمائے۔آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ (ٹی او ایم سی ایل) نے 13 مئی کو اردن کو تازہ جما ہوا ہڈیوں والا گوشت فراہم کرنے کا معاہدہ حاصل کرنے والی پہلی کمپنی ہونے کا دعویٰ کیا، جس کی قیمت تقریباً 16 لاکھ ڈالر ہے اور یہ معاہدہ اگلے 12 ماہ کے دوران پورا کیا جائے گا۔کمپنی نے کویت کو تجارتی طور پر برانڈڈ جما ہوا ہڈیوں والا گوشت فراہم کرنے کا معاہدہ بھی حاصل کیا جس کی مالیت 60 لاکھ ڈالر ہے جو دسمبر تک پورا ہو جائے گا، ٹی او ایم سی ایل نے کہا یہ پروڈکٹ کی ایک نئی لائن ہے جو پاکستان سے صرف ہماری کمپنی پیش کر رہی ہے۔غیر ملکی خریدار پاکستانی گائے کے گوشت اور گوشت کی تیاری پر انتہائی مطمئن دکھائی دیتے ہیں جو کہ ملک کی مجموعی گوشت کی برآمدات میں 90ـ95 فیصد حصہ رکھتے ہیں، ان میں خاص طور پر متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، مسقط، قطر، عمان، کویت وغیرہ شامل ہیں۔ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر گجر نے دعویٰ کیا کہ ‘سندھ میں (ایل ایس ڈی) تقریباً قابو میں ہے لیکن یہ بیماری پنجاب میں منتقل ہوگئی ہے، تاہم انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں ایک کروڑ 90 لاکھ گایوں کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والی عیدالاضحیٰ کے دوران پنجاب اور دیگر صوبوں میں وبا پر قابو پانے کیلئے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ (لائیو سٹاک ونگ) نے فیصلہ کیا ہے کہ مقامی ویٹرنری آفیسر کے ذریعہ جاری کردہ درست ویکسینیشن کے بغیر کسی بھی جانور کو ضلع یا علاقے یا احاطے سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، متعلقہ صوبائی حکام کے ذریعہ جب تک کہ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ منتقل کیے جانے والے جانوروں کو لمپی اسکین ڈزیز (ایل ایس ڈی) سمیت مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔
بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے ،پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہوگی ، جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ کسی بھی بلاواسطہ یا پراکسیز کے ذریعے نہیں روکا ...
پاکستان نے گزشتہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں، بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کے بے بنیاد بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہیں پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا اور خطے میں دہشت گردی کے ہر واقعے کی مذمت کرتا ہے ،وزیراعظم...
بھارتی حکومتی تحقیقات کے مطابق لیک فائلز جنرل رانا کے دفتر سے میڈیا تک پہنچیں لیک دستاویز نے ’’را‘‘ کا عالمی سطح پر مذاق بنا دیا، بھارتی حکومت کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا پہلگام واقعے پر ’’را‘‘ کی خفیہ دستاویز لیک ہونے کے بعد بھارت کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی آئی ا...
متعدد مریض کی صحت نازک، علاج مکمل کیے بغیر پاکستان واپس آنے پر مجبور ہوئے خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے ایک والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات بھی ہیں پاکستانی شہریوں کی بھارت سے واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کی دستیابی سے متعلق دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ متعلقہ بارڈر آئندہ بھی پاکس...
کراچی کی تینوں ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز دودھ کی قیمت کے تعین میں گٹھ جوڑ سے باز رہیں، ٹریبونل تحریری یقین دہانی جمع کرانے کی ہدایت،مرکزی عہدیداران کی درخواست پر جرمانوں میں کمی کر دی کمپی ٹیشن اپلیٹ ٹربیونل نے ڈیری فارمرز کو کراچی میں دودھ کی قیمتوں کا گٹھ جوڑ ختم کر...
صدراور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیشِ نظر موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے ، پاکستان اپنی علاقائ...
پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ، کوئی کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیں گے ، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشقوں کا معائنہ اور یمر اسٹر...
دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے ، رپورٹ دستاویز ثابت کرتی ہے پہلگام بھی پچھلے حملوں کی طرح فالس فلیگ آپریشن تھا، ماہرین پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ''را'' کا کردار بے نقاب ہوگیا، اہم دستاویز سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹی...
نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق زیرِ التوا کیسز کو نمٹایا جائے گا اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی، اس کے بعد اپیل اپنے نمبر پر لگائی جائے گی ، رپورٹ رجسٹرار آفس نے 190ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔تحریری رپورٹ...
تمام انسانوں کے حقوق برابر ہیں، کسی سے آپ زبردستی کام نہیں لے سکتے سوال ہے کہ کیا میں بحیثیت جج اپنا کام درست طریقے سے کر رہا ہوں؟ خطاب سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے ، آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں؟ انصاف تو ا...
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...