... loading ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ اٹارنی جنرل نے انکوائری کمیشن بنانے کی مخالفت کردی۔ جمعہ کو ہائی کورٹ میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے آڈیو کلپ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ بار کے سابق صدر صلاح الدین احمد کی درخواست پر سماعت ہوئی۔اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے دلائل دیے کہ کہا یہ جا رہا ہے کہ ایک صاحب کی آڈیو پر ساری عدلیہ کمپرومائزڈ ہے، اس درخواست گزار میں اور رانا شمیم میں فرق کیا رہ گیا ہے؟ پیغام یہ دیا جا رہا ہے جج کو جدہ بھی بلائیں گے لاہور بھی اور مرنے کے بعد بھی نہیں چھوڑیں گے، چیف جسٹس پر حملہ کرایا جاتا ہے اس وقت انکوائری کی ضرورت نہیں پڑتی، بریف کیس میں نوٹ بھیجے جاتے ہیں انکوائری کا نہیں کہا جاتا، وزیراعظم کو پھانسی لگانے پر نہیں کہا جاتا عدلیہ کمپرومائزڈ ہے، سارا معاملہ آکر عدلیہ کمپرومائزڈ ہونے کا اس کیس سے شروع ہوتا ہے، آڈیو سکینڈل میں تحقیقات کی صورت میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں رانا شمیم اور نواز شریف کیس پر اثر پڑے گا۔اٹارنی جنرل نے ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ پر کمیشن بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ درخواستیں خارج کی جائیں کیونکہ زیر التوا کیس کو متاثر کر سکتی ہیں، کسی آڈیو کی تحقیقات کرانے کا اختیار حکومت کا ہے جسے استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، عدالت کو اس معاملے میں نہیں پڑنا چاہئے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو آپ خطرناک بات کر رہے ہیں۔ اٹارنی جنرل بیرسٹر خالد جاوید نے کہا کہ ایک طرف موقف ہے آڈیو اصلی دوسرا موقف ہے آڈیو گھڑی گئی، اس معاملے پر کیا عدالت اپنا وزن کسی ایک پلڑے میں ڈال سکتی ہے؟ میرا موقف ہے عدالت اپنا وزن کسی ایک پلڑے میں نہیں ڈال سکتی، کمیشن بھی بنا لیں تو کیا گارنٹی دی جا سکتی ہے کہ زیر التوا اپیل متاثر نہیں ہو گی، اس بنیاد پر بھی یہ پٹیشن خارج ہونی چاہئے کہ درخواست گزار کا کہنا ہے اوریجنل آڈیو میرے پاس نہیں، دو فرانزک مارکیٹ میں ہیں احمد نورانی کہتا ہے میں نے فرانزک کرایا ایک چینل نے بھی فرانزک کرایا، چینل نے یہ بھی دکھایا کہ آڈیو ٹیپ کو کہاں کہاں سے جوڑا گیا، ایک اور آڈیو بھی آئی جس میں وزیراعظم ہاؤس سے صحافیوں کے حوالے سے کیا کیا زبان استعمال ہوئی۔درخواست گزار وکیل صلاح الدین نے کہا کہ مولوی تمیز الدین، بھٹو کے عدالتی قتل، بریف کیسوں کے ذریعے چیف جسٹس کی فراغت، دوسرے جیسے واقعات کی انکوائری تاریخ میں ہوئی ہوتی تو آج ہمیں یہ دن نہ دیکھنے پڑتے، اگر ہم ہر چیز کو تاریخ کے فیصلے پر چھوڑیں گے تو تاریخ خود کو دوہراتی رہے گی، آڈیو ٹیپ معاملے میں خود کو متاثرہ فریق سمجھتا ہوں ، نواز شریف ہو یا اللہ رکھا ہو، میرا مسئلہ میرے چیف جسٹس کا کردار ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں صلاح الدین ایڈووکیٹ اور بار کو ایک پیشکش کرتا ہوں، یہ کہتے ہیں اللہ رکھا کے کیس پر بھی یہ اتنے ہی رنجیدہ ہوتے، چلیں پھر پہلے سجاد علی شاہ کو ہٹانے کی انکوائری کراتے ہیں، یہ معاملہ تو یوں بھی کہیں زیر التوا نہیں ۔صلاح الدین نے کہا کہ اٹارنی جنرل اب بالکل ہی گڑھے مردے اکھاڑنے کی بات کر رہے ہیں۔عدالت نے کہا کہ اگر حکومت کے لیے یہ راستہ کھولیں گے تو پھر وہ زیر التوا کیسز میں مداخلت شروع ہو جائے گی، یہ کام بار کا ہے اس کو ہی یہ کام کرنا چاہئے۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
امریکی بحریہ میرے حکم پر عمل میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہ دکھائے، امریکاکی اجازت کے بغیر کوئی جہاز آسکتا ہے نہ جاسکتا ہے، ایران کے معاہدہ کرنے تک آبنائے ہرمز مکمل بند،سخت ناکابندی جاری رہے گی کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم، اس معاملے میں کوئی تاخیر یا نرمی برداشت نہیں کی جائے گی،...
ایشیائی ترقیاتی بینک کی مشاورت کے ساتھ ہی ہم نے یہ قدم اٹھایا،شرجیل میمن حکومت اس کوریڈور کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہے،سینئروزیرکی خصوصی گفتگو سندھ کے سینئروزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 48 گھنٹے میں ریڈلائن منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ...
ملائشیا سے بھتا گینگ آپریٹ کرنیوالے 3سرغنوں کیخلاف ریڈ وارنٹ جاری ہوچکے ہیں کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر مجموعی طور پر قابو پا لیا گیا ہے،صنعت کاروں سے خطاب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ ایران میں موجود صمد کاٹھیاواڑی سمیت ملائشیا سے بھتہ گینگ آپریٹ کرنے والے 3سرغنوں...
چیف آف ڈیفنس فورسزمذاکرات کو ٹوٹنے سے بچانے اور رابطہ کاری کی کوشش کر رہے ہیں، فنانشل ٹائمز دونوں ممالک میں اعتماد کی کمی، پابندیوں ،فوجی کشیدگی کے باعث امن مذاکرات مشکل صورتحال کا شکار ہیں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران مذاکرات کو مکمل طور پر ٹوٹنے سے...
بلاول کی سیاست محض دعوؤں تک محدود ہے، ریڈ لائن منصوبہ عالمی سطح پر مذاق بن چکا ہے پاکستانی سفارتی کوششیں قابل ستائش،آبنائے ہرمز کا گھیراؤ ختم کیے بغیر معاہدہ ممکن نہیں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ایران و امریکہ مذاکرات کے حوالے سے ایران کے مؤقف...
اسرائیلی فوج کیجنوبی لبنان کے قصبے ال خیام سمیت مختلف علاقوں میں منظم بمباری توپ خانے کا استعمال، رہائشی عمارتیںبلڈوزر کے ذریعے مسمار ، مساجد کو بھی نشانہ بنایا صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جنوبی لبنان پر حملہ کرکے صحافی سمیت 5 افراد کو موت کی وادی ...
ناکہ بندی جاری رکھی جائے اور ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہے،جنگ بندی کو اس وقت تک بڑھایا جا رہا ہے جب تک ایران اپنی تجاویز پیش نہیں کر دیتا،فوج کو ہدایت اسلام آباد میں ایران کے ساتھ مذاکرات اگلے تین روز میں کسی بھی وقت شروع ہوسکتے ہیں،امریکی صدر نے ٹیکسٹ پیغام میں جواب...
غیر تسلی بخش کارکردگی اور عالمی معیار کی خلاف ورزی پر کنٹریکٹرز کا معاہدہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا کارروائی شہریوں کو درپیش شدید مشکلات اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تحفظات کے بعد عمل میں لائی گئی سندھ حکومت نے بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیر کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا اور کہا حکومت ا...
فروخت میں ملوث ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز کیخلاف کریک ڈاؤن جنسی صحت، وزن میں کمی، ذہنی امراض ادویات کی آن لائن فروخت غیر قانونی قرار پی ٹی اے نے آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے ادویات کی آن لائن تشہیر اور غیر قانونی فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے لیا۔غیر رجسٹرڈ ادویات ک...
جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی قرار، حکومت کی سخت الفاظ میں مذمت شہری دریائے لیطانی، وادی السلوقی اور السلھانی کے علاقوں سے دور رہیں لبنان کے جنوبی علاقے میں ایک چلتی ہوئی کار پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جسے حکومت نے جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے...
امریکی افواج بے تاب ، گن لوڈڈ ہیں،حکم ملتے ہی ایران پر حملہ کردیں گی، مجھے یقین ہے ایران کے پاس معاہدہ کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ،ہمارے پاس بہت زیادہ اسلحہ اور وسائل موجود ہیں پوری امید ہے ایران کے ساتھ جنگ ایک عظیم ڈیل پر ختم ہوگی،2 ہفتوں کی جنگ بندی کو اپنی تیاری بڑھانے ...
ثالثی کی کوششوںسے حکمرانوں کو ملنے والا عروج عارضی ہے، موجودہ حالات عالمی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں، اگر یہ صورتحال جاری رہی تو دوسری بڑی طاقتیں جنگ کا حصہ بن جائیں گی خلیجی ممالک کو سمجھنا ہوگا امریکی اڈے اُن کے لیے نقصان کا باعث ہیں، مدارس کی رجسٹریشن ہو رہی ہے ا ور نہ ہی اکاؤن...