... loading ...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا۔چیف الیکشن کمشنر نے پیپلز پارٹی کے رہنما سے مخاطب ہو کر استفسار کیا کہ عبدالقادر مندوخیل صاحب! درخواست گزاروں نے کہا تھا کہ ہم حتمی دلائل دے چکے، کیا آپ مزید دلائل یا دستاویزات دینا چاہتے ہیں؟عبدالقادر مندوخیل نے جواب دیا کہ 30 ویں پیشی ہے، گزشتہ ڈیڑھ سال سے کمیشن تنبیہ کر رہا ہے، جو سوال پوچھے گئے ان کے جواب آ جائیں، میرے اضافی دلائل نہیں ہیں۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ وہ جواب دیں نہ دیں، فیصلہ کرنا کمیشن کا کام ہے، یہ آخری بار ہے۔عبدالقادر مندوخیل نے کہا کہ فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے، جس پر متعلقہ آر او کو کوئی سزا نہیں ہوئی، آر او نے فیصل واوڈا کو نا اہل کرنے کی بجائے میرے کاغذات مسترد کیے تھے، میں نے امریکی سفارت خانے کو نوٹس بھیجا تھا، انہوں نے کہا کہ ہم افراد کو جواب نہیں دیتے، میں نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ہی ان سے پوچھ لے، فیصل واوڈا نے غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کی ہے۔الیکشن کمیشن سے عبدالقادر مندوخیل نے استدعا کی کہ آپ امریکی قونصل خانے سے فیصل واوڈا کی شہریت کی انکوائری کرائیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر آپ نے کہا تھا کہ دلائل مکمل ہو گئے، آج نئی بات کر رہے ہیں، قونصل خانہ الیکشن کمیشن کے ماتحت نہیں، کمیشن انہیں نہیں لکھ سکتا۔درخواست گزار کے وکیل آصف محمود نے کہا کہ ہم نے سارے تحریری جواب دے دیے ہیں، کمیشن فیصلہ کرے، کاغذاتِ نامزدگی جمع کراتے وقت فیصل واوڈا کی دہری شہریت تھی؟ انہوں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کراتے وقت جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا، فیصل واوڈا نے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے وقت دہری شہریت چھپائی۔فیصل واوڈا کے وکیل بیرسٹر معید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار شہریت چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ پر بھروسہ کر رہے ہیں، ہم نے بیانِ حلفی جمع کرایا ہے، شہریت سے متعلق 2 سوالات ہیں، فیصل واوڈا ہمیشہ سے پاکستانی شہری ہیں اور شہریت کبھی نہیں چھوڑی، انہوں نے کبھی دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرنے کے لیے اپلائی نہیں کیا، برتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق فیصل واوڈا امریکا میں پیدا ہوئے، کاغذاتِ نامزدگی میں لکھا ہے کہ انہوں نے کبھی غیر ملکی شہریت کے لیے اپلائی نہیں کیا، پیدائشی امریکی شہری ہیں، فیصل واوڈا نے اپنا پاسپورٹ منسوخ کر دیا، ان کے پاس کوئی غیر ملکی پاسپورٹ نہیں۔ممبر الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ فیصل واوڈا نے پاسپورٹ کب کینسل کیا؟ تاریخ تو بتائیں۔فیصل واوڈا کے وکیل نے بتایا کہ اس میں تاریخ نہیں ہے، جب آر او کے سامنے پیش ہوئے تو امریکی پاسپورٹ منسوخی کی دستاویزات جمع کرائیں، کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے سے پہلے ہی غیر ملکی پاسپورٹ منسوخ کرایا، آر او نے کہا کہ میں نے منسوخ پاسپورٹ دیکھا ہے، ہمارے پاس اس دن کوئی غیر ملکی پاسپورٹ نہیں تھا، فیصل واوڈا نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کراتے وقت کوئی جھوٹ نہیں بولا، انہوں نے کبھی غیر ملکی پاسپورٹ نہیں چھپایا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے استفسار کیا کہ پاسپورٹ کینسل ہونے سے کیا شہریت بھی منسوخ ہو جاتی ہے؟ اگر دہری شہریت ہے تو نائیکاپ ہو گا، پاکستانی شناختی کارڈ نہیں ہو گا، نارمل شناختی کارڈ کوئی شواہد نہیں کہ آپ دہری شہریت نہیں رکھتے۔فیصل واوڈا کے وکیل نے جواب دیا کہ نادرا کے مطابق فیصل واوڈا کی 29 مئی 2018ء کو امریکا کی شہریت سیز کر دی گئی، وہ پاکستانی شہری ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا کہ کیا نادرا یہ سرٹیفکیٹ ایشو کر سکتا ہے کہ آپ صرف پاکستانی شہری ہیں؟ نادرا کے علم میں کہاں سے آیا؟ ہمیں یہ معاملہ دیکھنا ہو گا، آپ کہہ رہے ہیں کہ اپ کے پاس نائیکاپ نہیں، صرف پاکستانی شناختی کارڈ ہے، آپ نے کہا کہ پاسپورٹ کینسل ہے، کیا اس کا مطلب ہے کہ دہری شہریت نہیں ہو سکتی؟ ایجنسی کا کام صرف پاکستانی شہریت کا بتانا ہے، کسی اور ملک کی شہریت کا بتانا نہیں، کئی ایسے دہری شہریت والے پاکستان میں ہوں گے جن کے پاس نائیکاپ نہیں صرف شناختی کارڈ ہو۔فیصل واوڈا کے وکیل نے جواب دیا کہ دہری شہریت والوں کے پاس نائیکاپ ہوتا ہے، شناختی کارڈ نہیں ہوتا، جب ہم اس ایم این اے کی نشست پر نہیں رہے تو اس درخواست پر نا اہلی نہیں ہو سکتی، عبدالقادر مندوخیل الیکشن ٹریبونل میں پیش نہیں ہوئے تھے۔فیصل واوڈا کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کر لیے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا نا اہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔گزشتہ سماعت کے دوران فیصل واوڈا نے تحریری دلائل جمع کرانے کی مہلت مانگی تھی۔بعد ازاں پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے کہا کہ امید ہے فیصل واوڈا نااہل ہوجائیں گے، ان کی سینیٹ کی نشست بھی پی پی کے پاس ہوگی۔پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن پر پورا یقین ہے کیوں کہ فیصلہ میرٹ پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا نے اگر کاغذات نامزدگی سے پہلے دوہری شہریت چھوڑی ہوتی تو کیس نہ بنتا، انہوں نے دوہری شہریت بعد میں چھوڑی تھی۔ انہوںنے کہاکہ میں نے جو بیان حلفی جمع کرایا، غلط ہوا تو اپنی قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دوں گا، کمیشن نے ساڑھے 3 سال بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کیاہے۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...