... loading ...
عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان میں بجلی کی تقسیم کو بہتر بنانے، صارفین کی خدمات کے معیار کو بڑھانے اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے نفاذ میں مدد کے لیے 195 ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دیدی ہے۔ الیکٹرک سٹی ڈسٹری بیوشن ایفیشینسی امپروومنٹ پراجیکٹ (ای ڈی ای آئی پی) تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کی فراہمی کو زیادہ موثر طریقے سے منظم کرنے اور برقی گرڈ کے آپریشنز کو بہتر بنانے میں مدد دے گا۔ ہفتہ کو یہاں عالمی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس منصوبہ میں محصولات کی وصولی کو بڑھانے اور بجلی کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے لاگت کی بچت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ منصوبہ کے تحت بجلی کے انفراسٹرکچر خاص طور پر گرڈ اسٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنوں کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔ پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسین نے کہا کہ بجلی کے شعبے کی طویل مدتی مالی استحکام کا انحصار بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر ہے جو صارفین کو بجلی فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے منتخب تقسیم کار کمپنیوں کی آپریشنل اور مالیاتی کارکردگی کو بہتر بنائیں گی جس کے نتیجے میں نجی شعبے کی مزید شرکت ممکن ہوسکے گی۔ پراجیکٹ کے ٹاسک ٹیم لیڈر محمد ثاقب کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، ملتان الیکٹرک پاور کمپنی اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے آپریشنز اور گورننس کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت توانائی کی قیادت میں یہ منصوبہ مارکیٹ سیکٹر کی اصلاحات کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے نقصانات کو کم اور شعبے کی مالی کارکردگی کو بہتر بنائے گا۔ یہ منصوبہ رہائشی، زرعی، تجارتی اور صنعتی شعبے کے صارفین کے لیے بجلی کی خدمات کو بہتر بنائے گا اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...