... loading ...
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سازش کی وجہ سے پاکستان خطرے میں ہے ، دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے ، ہم نے پاکستان کو بچانے کا عہد کیا ہواہے ، ہم پاکستان کے لئے لڑیں گے اور اسے بچائیں گے ، میں نے اپنی جماعت سے کہا تھا ہم پنجاب میں الیکشن لڑ سکتے ہیں، میں نے ضمنی انتخاب میں 50ہزار ووٹ ملنے کا اندازہ لگایا ہوا تھا لیکن ہم ووٹرز کو باہر نکال کر ٹرن آؤٹ نہیں بڑھا سکے، کارکنان ایک جگہ بیٹھ جائیں اس کے بعد میرے اوپر چھوڑ دیں میں سب کو سنبھال لوں گا،میاں صاحب نے ذات ، برادریوں اور دیگر بنیادوں پر پنجاب میں حلقے بنائے لیکن ہم انہیں تبدیل کریں گے ، ہم ان کے خلاف ہر جگہ لڑیں گے ،ہر محلے میں لڑیں گے کیونکہ یہ پاکستان کے خلاف ہیں ، یہ میری دھرتی کے خلاف ہیں جو اس دھرتی پر نہیں مرنا چاہتا اسے کیا مسئلہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس لاہور میں حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب میں پارٹی کی نمایاں کارکردگی پر پارٹی رہنماؤں او رکارکنوں کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نے پارٹی کے ورکروں ، پیپلز پارٹی کی ہمت کی وجہ سے مشکل وقت گزارا ہے ، جیلیں کاٹی ہیں ، مجھے پتہ ہے کہ پاکستان میں ایسا کوئی کونا نہیں جہاں پر پاکستان کا جھنڈا لگا ہو اورپیپلز پارٹی کا جھنڈا نہ ہو ، پورے پاکستان میں ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں پر بھٹو صاحب لوگوں کے دلوں میں نہ بستے ہوں،بی بی کی توبات ہی کچھ او رہے دنیا اب بھی ان کو یاد کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پارٹی سے کہا تھاکہ پنجاب میں الیکشن لڑنا پیپلز پارٹی کے لئے کوئی مشکل نہیں ہے صرف ہماری اپنی کمزوریاں سامنے آتی ہیں ۔ضمنی انتخابات میں رہنماؤں اور کارکنوں نے زبردست نتیجہ دیا ،میرا اندازہ تھا کہ ہم پچاس ہزار ووٹ لیں گے اگر ہم ووٹر کا ٹرن آؤٹ بڑھانے میں کامیاب ہو جاتے تو یہ ووٹ لے سکتے تھے ۔لیکن ابھی نچلی سطح پر پارٹی مکمل نہیں ہے ، وسطی پنجاب کے صدر نئے آئے ہیں دیگر عہدیدار بھی نئے ہیں،اسلم گل صاحب تو کہتے ہیں سر منڈواتے ہی اولے پڑ گئے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آج بہت بڑی سازش کی وجہ سے خطرے میں ہے ،دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے ،ہم نے پاکستان سے عہد کیا ہوا ہے ،ہم پاکستان کے لئے لڑیں گے پاکستان کو بچائیں گے اور آنے والی نسلوں کو کامیاب ملک دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کوکامیابی کی طرف لے کر جارہے تھے کہ آراو الیکشن سے دھاندلی کر کے الیکشن چرا لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب ذات ، برادریوں اور دیگر بنیادوں پر حلقے بناتے رہے ہیں، ایسا صرف صرف میں نہیں ہو ابلکہ پورے پنجاب میں اسی طرح حلقے بنائے ہیں لیکن ہم انہیں تبدیل کریں گے ، ہم ان کے خلاف ہر جگہ لڑیں گے ہر محلے میں لڑیں گے کیونکہ یہ پاکستان کے خلاف ہیں، یہ میری دھرتی کے خلاف ہیں جو اس دھرتی پر نہیں مرنا چاہتا اسے کیا مسئلہ ہے ۔انہوں نے جہانگیر بدر مرحوم کے صاحبزادے اور فیصل میر کا نام لے کر کہا کہ میں آپ کی محنت دیکھ رہا ہوں،فیصل میر پیپلز پارٹی کا اصلی شیدائی ہے اس کا کام ہی جل جانا ہے،ہر دفعہ پیپلز پارٹی کی خاطر ہمارے ساتھ چلتا رہتا ہے ۔ او ربہت سے دوست ہیں جنہیں میں ملا نہیں ہوں لیکن وہ پارٹی کے لئے اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر لڑتے ہیں۔ میری بیٹیاں او ربہنیں لڑتی ہیں بالکل اسی طرح لڑتی ہیں جس طرح آصفہ لڑتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے دماغ میں بڑی سوچیں ہیں اور ایسی سوچ ہے جو آپ کے ملک کو بہت زبردست اور کامیاب ملک بنا سکتی ہے ،اس سے ہماری آنے والی نسلوں کے لئے کامیاب ملک بنے گا اور اللہ ہمیں موقع دے ،اللہ آپ کو ہمت دے آپ صرف ایک ساتھ بیٹھ جاؤ پارٹی کو متحد کر دیں باقی مجھ پر چھوڑ دیں میں ان کو خود ہی سنبھال لوں پورے پاکستان کو سنبھال لوں گا۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ کارکنان کے جذبے کو بیا ن کرسکوں،آپ لوگوں نے الیکشن میں جیسے محنت کی لوگوں کو ثابت کردیا کہ پیپلزپارٹی کو پنجاب میں کمزور سوچنے والے غلط تھے ،پیپلزپارٹی ہر جگہ موجود ہے بس ہم ڈھیلے تھے اور کارکنان سلپنگ موڈ پر تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں انگڑائی لے کر کھڑی ہو چکی ہے ، الیکشن کی ابتدا ء میں مخالف کیمپ کے بندے نے کہا کہ ہم نے بانوے ہزار ووٹ لیے اور آپ نے پانچ ہزار لاہور،اب آپ کتنے ووٹ لے لیں گے ،میں نے کہا ہم تو کارکنان کے ساتھ ہلہ گلہ کر رہے ہیں،دل میں سوچا کہ یہ شہیدوں کی جماعت آصف زرادری کی قید و صعوبت کی قربانیاں اس میں شامل ہیں،یہ حلقہ ان کا قلعہ تھا ہم نے اس میں شگاف ڈال دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پاکستان کے مسائل بیروزگاری،انتہا پسندی،خارجہ پالیسی، اندرونی مسائل ،لا اینڈ آرڈر، فوج کو مضبوط کرنے سمیت تمام کا حل آصف زرادری کر سکتے ہیں،ہم یوکرائن سے گندم منگواتے تھے مگر پھر ہم نے اپنے لوگوں کو مستفید کیا اور ہم خود کفیل ہو گئے ،سی پیک بھی آصف علی زرداری کے چین کے دوروں کا نتیجہ ہے ،آصف علی زرداری کے کہنے پر اسٹیٹ لائف کے اڑھائی لاکھ لوگوں کی آواز اسمبلی میں اٹھائی ،ہم ہر طرح کی جنگ کے لیے تیار ہیں ،ہم نے پیپلزپارٹی کی آرگنائزیشن کو وارڈز کی سطح پر لیکر جانا ہے ،ہم نے ہر الیکشن جیتنا ہے اور پنجاب میں حکومت بنانی ہے ،صدر صاحب سے ملیں یا نا ملیں ان کا لاہور میں ہونا ہمارے لیے حوصلے کی علامت تھا۔آصف زرداری کی تقریر کے دوران کارکنان شیروں کا شکاری آصف زرداری اور جئے بھٹو کے نعرے لگاتے رہے۔بلاول ہاؤس میں تقریب کے اختتام پر کارکنان کے لیے عشائیے کا انتظام کیا گیا۔ اس موقع پر بھرپور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا؟سپریم کورٹ رولز کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے کیوں کی گئی؟اختلافی نوٹ کو جاری کرنے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کیلئے انفرادی طور مشاورت کیوں کی گئی؟ ججز کی چھٹیوں پر جنرل آرڈر کیوں جاری کیا گیا؟ آپ ججز کوکنٹرولڈ فورس کے طور پ...
خیبر پختونخوا میں گورننس کا بحران نہیں ، حکومت کا وجود ہی بے معنی ہو چکا ہے،حکومت نے شہریوں کو حالات کے رحم پہ کرم پہ چھوڑ دیا ہے لیکن ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ، ہزاروں خاندان پشاور سے لیکر کراچی تک ٹھوکریں کھانے پہ مجبور ہوئے خطہ کے عوام نے قیام امن کی خاطر ری...
حکمران ٹرمپ سے تمام امیدیں وابستہ نہ رکھیں، بھارتی آبی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے، امیر جماعت اسلامی الخدمت کے 15ہزار رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف، قوم دل کھول کر متاثرین کی مددکرے، منصورہ میں پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سی...
شیخ وقاص نے جنید اکبر کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا، جس پر جنید اکبر نے شیخ وقاص کو سیاسی خانہ بدوش کہہ دیا پارٹی کا معاملہ خان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ ،کسی ایسے شخص سے پیغام اڈیالہ پہنچایا جائے جو متنازع نہ ہو،ذرائع پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی اجلا...
سی ٹی ڈی کی بہاولنگر میں بروقت کارروائی،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اورجدید موبائل برآمدکرلیا ملزمان دھماکا کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے،انڈین ایجنسی را کی فنڈنگ کے شواہد ملے ہیں، سی ٹی ڈٰی حکام محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بہاولنگر میں بروقت کارروائی کرکے ...
دونوں پولیس اہلکار ڈیوٹی پر جانے کیلئے نکلے تھے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے،نجی ٹی وی لاچی کے نواحی علاقے میںپولیس کی بھاری نفری نے دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کردیا لاچی کے نواحی علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں انسپکٹر طاہر نواز اور کانسٹیبل مح...
پارٹی کارکنان کا شور شرابہ شروع، پولیس نے2 لڑکیوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا سوال کرنے پر دھمکیاں، آپ کے بھائی بھی ایسا کرتے تھے، صحافی کی بات پرعمران خان کی بہن روانہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان پر انڈہ پھینک دیا گیا...
سدھنائی کے مقام پر راوی کا پانی چناب میں جانے کی بجائے واپس آنے لگا، قادر آباد کے مقام پر چناب کا پانی دوبارہ متاثرہ علاقوں میں جائے گا جو جھنگ پہنچنے پر پریشانی کا سبب بنے گا، ڈی جی پی ڈی ایم اے دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ،دریائے راوی، ستلج...
سندھ میں پنجند سے سیلابی ریلا داخل ہوگا، اس وقت کئی مقامات پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ،بڑا سیلابی ریلا گڈو کی طرف جائے گا، اس کے ساتھ ہی 6 تاریخ کو بھارت سے سندھ میں بارشوں کا سسٹم داخل ہوگا ٹھٹھہ، سجاول، میرپورخاص اور بدین میں 6سے 10تاریخ تک موسلادھار بارش ہوگی،11لاکھ ایک...
پاکستان کو چین کے تعاون، تجربات اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ، ن لیگ دور میں ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہوئی چینی سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کیلئے ذاتی طور پر دستیاب ہوں گا، شہباز شریف کا کانفرنس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چین کے تعاون، تجربات اور ٹی...
پاک فوج کے دستے ضروری سامان کے ساتھ ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعینات حفاظتی بندوں پر رینجرز کی موبائل گشت اور پکٹس میں اضافہ کیا گیا، فری میڈیکل کیمپ قائم پاکستان کے اندرون سندھ میں حالیہ بارشوں اور بھارت کی آبی جارحیت کی وجہ سے ممکنہ سیلاب کا شدید خطرہ پی...
ایس او پی کے تحت صوبے بھر میں کئی پولیس اہلکاروں کو ایس ایچ او کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان کرمنل ریکارڈ یا مشکوک ریکارڈ والے افسران ایس ایچ او نہیںلگ سکیںگے،سندھ ہائیکورٹ کی آئی جی کو ہدایت سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت جاری کی ہ...