... loading ...
رواں ماہ سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں 70فیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آنے کی اجازت ہو گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق منتظمین نے کہا کہ ورلڈ کپ کے ابتدائی راؤنڈ کی میزبانی کرنے والے عمان میں طوفان کی وجہ سے صورتحال کا جائزہ لیا جانا باقی ہے جس کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ ہو سکے گا۔ سمندری طوفان شاہین دارالحکومت مسقط سمیت عمان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تھا جہاں دو ہفتوں بعد 17 اکتوبر سے ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے کا آغاز ہونا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے بیان میں کہا کہ مسقط کے الامارات اسٹیڈیم میں تقریباً 3 ہزار شائقین کو آنے کی اجازت ہو گی حالانکہ طوفان کی وجہ سے مسقط کی سڑکوں پر پانی جمع ہے اور ساحلی علاقوں سے انخلا کرا لیا گیا تھا اور پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث 16 ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا تھا۔آئی سی سی نے کہا تھا کہ انہوں نے بی سی سی آئی اور مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مداحوں کا محفوظ ماحول میں استقبال کیا جائے اور تمام مقامات پر کووڈـ19 پروٹوکول کا اطلاق کیا جائے۔آئی سی سی نے کہا کہ ٹی20 ورلڈ کپ اس خطے میں منعقد ہونے والا سب سے بڑا کھیلوں کا ایونٹ ہے اور یہ شائقین کی اسٹیڈیم میں موجودگی کے ساتھ اب تک منعقد ہونے والا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں زیادہ سے زیادہ 70 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں بیٹھنے کی اجازت ہو گی جبکہ ابوظبی نے اپنے مشرقی اور مغربی گھاس کے ٹیلوں پر زیادہ سے زیادہ چار تماشائیوں کے بیٹھنے کی پابندی عائد کی ہے تاکہ سماجی فاصلوں کی پابندی پر عمل کیا جا سکے۔14 نومبر کو فائنل میچ کی میزبانی کرنے والے دبئی سمیت شارجہ اور ابوظبی ایونٹ کے میچز کی میزبانی کریں گے۔متحدہ عرب امارات اس وقت بھی انڈین پریمیئر لیگ کی میزبانی کر رہا ہے جہاں تماشائیوں کو کم تعداد میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...