... loading ...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ایک وفاقی جج کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ وہ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کرنے کے لیے مجبور کریں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر نے رواں برس جنوری میں ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ اس وقت معطل کیا جس وہ امریکی صدر تھے۔ٹوئٹر انتظامیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تشدد پر اکسانے کے خطرے کے پیش نظر ان کا اکاؤنٹ معطل کردیا تھا۔ ٹرمپ نے فلوریڈا کے جنوبی ضلع میں ضلعی عدالت میں ٹوئٹر کے خلاف ابتدائی حکم امتناعی کی درخواست دائر کی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا کمپنی کو امریکی کانگریس کے رکن نے ان کا اکاؤنٹ معطل کرنے کے لیے ‘مجبور’ کیا تھا۔بلوم برگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا کی جانب سے پیش کی جانے والی پٹیشن میں کہا کہ ٹوئٹر امریکا میں سیاسی گفتگو پر بہت تک طاقت اور کنٹرول کا استعمال کرتا ہے جو کہ جمہوری مکالمے کے لیے بے حد، بے مثال اور انتہائی خطرناک ہے۔دوسری جانب رائٹرز کی جانب سے رابطہ کرنے پر ٹوئٹر نے پٹیشن پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ سابق امریکی صدر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے سے اس پر 8 کروڑ 80 لاکھ زائد فالورز تھے اور وہ سوشل میڈیا کو بطور میگا فون کے طور پر استعمال کرتے تھے۔عدالت میں پٹیشن دائر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹوئٹر نے طالبان کو افغانستان میں اپنی فوجی فتوحات کے بارے میں باقاعدگی سے ٹوئٹ کرنے کی اجازت دی لیکن ان کی صدارت کے دوران ان کے ٹوئٹس کو ‘گمراہ کن معلومات’ قرار دیا۔جولائی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر، فیس بک اور الفابیٹ گوگل کے چیف ایگزیکٹوز پر بھی مقدمہ دائر کیا تھا کہ انہوں نے قدامت پسند نظریات کو غیر قانونی طور پر خاموش کیا۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 2016 سے 2021 کے جنوری تک امریکا کے 45 ویں صدر رہے تھے اور انہوں نے اپنے دور میں سوشل میڈیا و ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف سخت ضوابط بھی بنائے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ ٹوئٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر غلط معلومات پر مبنی مواد شیئر کرتے رہتے تھے، جس پر تینوں کمپنیاں انہیں انتباہ بھی جاری کرتی رہی تھیں مگر وہ ان کے نوٹسز کو خاطر میں نہ لاتے تھے۔تینوں کمپنیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت مکمل ہونے کے بعد ان کے اکائونٹس ترتیب وار بند کرنا شروع کیے۔ابتدائی طور پر ٹوئٹر نے جنوری 2021 کے آغاز میں ڈونلڈ ٹرمپ کا اکائونٹ ہمیشہ کے لیے بند کردیا تھا۔اس کے بعد فیس بک نے بھی جنوری میں عارضی طور پر ان کا اکائونٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد گزشتہ ماہ جون میں ہی فیس بک نے اعلان کیا کہ سابق صدر کا اکائونٹ دو سال تک معطل رہے گا۔اسی طرح یوٹیوب نے بھی جنوری 2021 کے آخر میں ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل غیر معینہ مدت تک بند کردیا تھا اور وہ 20 جنوری 2021 کو ان کی عہدہ صدارت کی مدت مکمل ہوئی تھی۔
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...