... loading ...
اسرائیلی اخبار نے ہندو انتہا پسندی کو مسلمانوں کیلیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے،اسرائیلی اخبار ہارٹز میں شا ئع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایک طرف تو بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اسلامی انتہا پسندی کے خطرے کے بارے میں دنیا بھر کے سربراہوں سے گفتگو کر رہے ہیں، لیکن بھارت کو لاحق حقیقی خطرہ انتہا پسند ہندؤں کی طرف سے ہے جن کی بدتمیزیوں اور اسلام مخالف تعصب سے خود مودی کی اپنی جماعت بھی محفوظ نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے قبل شنگھائی تعاون تنظیم کے 9 رکنی اجلاس سے خطاب میں نریندرا مودی نے افغانستان میں طالبان کے برسر اقتدار آنے اور اسلامی انتہا پسندی بڑھنے کے خطرے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ ورچوئلی کی گئی اس تقریر میں انہوں نے چین، روس اور وسط ایشائی اور دیگررکن ممالک سے انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے پر زور دیا۔اپنی تقریر میں بھارت کے انتہا پسند وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مذہبی انتہا پسندی تاریخی طور پر وسط ایشیائی مملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ رہی ہے، لیکن اس بارے میں بین الاقوامی سیکیورٹی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ازروئے تاریخ بھارتی مسلمان دنیا بھر میں ہونے والی جہادی تحریکوں سے دور رہے ہیں۔ بھارتی مسلمانوں نے نہ ہی 80 کے عشرے میں ہونے والی سوویت جنگ میں مجاہدین کا ساتھ دیا اور نہ طالبان کی امارات میں ان کا کوئی کردار رہا ہے۔دو ارب کی آبادی رکھنے والے ملک سے داعش میں شامل ہونے والے بھارتیوں کی تعداد بہ مشکل 100 کے قریب ہے اور خلافت کے 40 ہزار غیر ملکی جنگوں میں یہ شرح 1 فیصد سے بھی کم ہے۔مودی کے بیان کے تناظر میں دیکھا جائے تو بھارت میں حقیقت مودی کے بیان کے برعکس ہے۔ ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والے نریندرا مودی مسلمانوں کو اپنی انتخابی مہم میں مہرے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ بھارت میں اکثریت(ہندو) کی دہشت گردی اور انتہا پسندی اقلیتوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔مودی کی جماعت کی جانب سے گائیں کے ذبح اور بین المذاہب محبت کو لو جہاد کا نام دے کر بنائے گئے نئے قوانین کے بعد انتہاپسند ہندو بلوائیوں کی جانب سے مسلماںوں کو جان سے مارنا معمول بن چکا ہے۔ ہندوں کے جھتے کے جھتے بلا خوف و خطر مسلمانوں پر حملے کرتے ہیں، لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے اور شہری انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر یہ سب دیکھتی رہتی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 2019 میں مودی کے دوبارہ بر سر اقتدار آنے کے بعد سے بھارت کو ایک سیکیولر ریاست سے ہندو ریاست بنانے کی کوششوں دو گنا بڑھ چکی ہیں۔ ہندو انتہا پسند روزانہ مسلمانوں کو تبدیل ہوتے بھارت اور نئے سماجی رتبوں کی یاد دہانی کراتے ہوئے مسلمانوں کو دوسرے درجے کے شہری قرار دینے میں جتے ہوئے ہیں۔مودی اور اس کے حلیفوں کی مسلمان دشمنی کا یہ حال ہے کہ گزشتہ ہفتے ہی برازیل جتنی آبادی رکھنے والی بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کے بیان نے ایک نیا تنازع پیدا کر دیا ہے، جس میں موصوف کا کہنا تھا کہ حکومتی سبسڈی پر فراہم کیا جانے والا سارا راشن مسلمان سمیٹ کر لے جاتے ہیں۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...