... loading ...
چین نے ژوہائی ایئر شو میں اپنی بڑھتی ہوئی جدید فضائی طاقت کا مظاہر ہ کیا چین کے جنوبی ساحلی شہر ژوہائی میں ہونے والا یہ ملک کا سب سے بڑا ایئر شو ہے۔ اس کا انعقاد ایک ایسے وقت پر ہو رہا ہے، جب بیجنگ حکومت جدید دور کی ممکنہ جنگوں کے لیے اپنی فوج کو 2035 تک مکمل طور پر تیار کرنا چاہتا ہے ،جرمن میڈیا کے مطابق چین اب بھی اپنے جنگی سازو سامان میں جدید ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے امریکا سے پیچھے ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فرق اب انتہائی کم ہوتا جا رہا ہے۔ اس سال امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو امریکا کے لیے سب سے بڑے خطرات میں سے ایک قرار دیا گیا تھا۔منگل کے روز چینی فضائیہ کی ایروبیٹک ٹیم نے فضا میں مختلف رنگوں کی لائینیں بنائیں جبکہ شو میں شریک افراد نے نے نئے جیٹ طیاروں کے ساتھ ساتھ ڈرونز اور لڑاکا ہیلی کاپٹروں کا معائنہ کیا۔ اس شو میں چین نے مقامی سطح پر تیارکردہ CH-6 نامی ڈرون بھی نمائش کے لیے رکھا ہے، جس کے پروں کی لمبائی 20.5 میٹر ہے اور اس میں انتہائی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔اوپن سورس انٹیلی جنس ایجنسی جینز کے مطابق یہ ڈرون نگرانی کے ساتھ ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ہتھیار بھی لے جا سکتا ہے۔ ڈرون بنانے والی ایرو اسپیس سی ایچ۔ یو اے وی کمپنی کے جنرل منیجر کن یونگ منگ نے بتایا، ”یہ ڈرون دس ہزار میٹر کی بلندی پر اڑتا ہے لیکن ضرورت پڑنے پر اسے پندرہ ہزار میٹر کی بلندی تک اڑایا جا سکتا ہے۔جنرل منیجر کن یونگ منگ کا مزید کہنا تھا، ”یہ سابقہ ماڈلز کی نسبت طویل دورانیے تک پرواز کر سکتا ہے۔ یہ بغیر کسی وقت کی حد کے اور اعلی کارکردگی کے ساتھ طویل مشنز کو سرانجام دے سکتا ہے۔اس شو میں سرحدی نگرانی اور سمندری گشت کے لیے WZ-7 نامی ڈرون بھی نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔ یہ ڈرون انتہائی اونچائی پر پرواز کر سکتا ہے۔ اسی طرح شو میں J-16D لڑاکا طیارہ بھی شامل ہے، جو الیکٹرانک آلات کو جام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق ان دونوں کو چینی ایئر فورس میں شامل کیا جا چکا ہے۔ فوجی تبصرہ نگار سونگ ژونگ پنگ کا اس حوالے سے کہنا تھا، ”یہ دونوں آبنائے تائیوان اور بحیرہ جنوبی چین میں اہم کردار ادا کریں گے۔فوجی ماہرین کے مطابق چین واضح طور پر خود کو جدید ڈرونز کا متبادل سپلائر قرار دے رہا ہے۔ اوپن سورس انٹیلی جنس ایجنسی جینز کے تجزیہ کار کیلون وونگ کا کہنا تھا، ” چین کے ڈرون جدید بھی ہے اور قابل خرید بھی۔ ان کا مزید کہنا تھا، ”امریکا اور یورپی ممالک شراکت داروں کے منتخب گروپ کے باہر اس طرح کے سامان کی فراہمی سے ہچکچاتے رہے ہیں۔سنگاپور کی نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے چینی فوجی ماہر جیمز چار کہتے ہیں کہ اس دوران J-16D جنگی طیاروں نے پیپلز لبریشن آرمی کی جنگی صلاحیتوں کو بہتر بنا دیا ہے۔ یہ جہاز دشمن کے الیکڑانک آلات کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں ناکارہ کر دیتا ہے،”یہ چینی فوج کو فضائی الیکٹرانک جنگ میں سبقت فراہم کرتا ہے، جو کہ اہم فضائی دفاعی صلاحیتوں میں سے ایک ہے۔ژوہائی ایئرشو کا انعقاد عمومی طور پر ہر دو سال بعد ہوتا ہے لیکن گزشتہ برس کووڈ کی وبا کی وجہ سے اسے منسوخ کر دیا گیا تھا۔
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...
افغانستان کی طالبان رجیم پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ کر مذاکرات کی باتیں کرنی لگی(ذبیح اللّٰہ مجاہد کی نیوز کانفرنس) نگران وزیر خارجہ مولوی امیر متقیکا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہاں ،افغان سرزمین کس...
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...