... loading ...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے نکالی جانے والی ریلی سے قبل امریکی دارالحکومت میں سینکڑوں پولیس اہلکار کیپیٹل ہل کے گرد گشت کر رہے ہیں۔جنوری میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابات میں شکست کے بعد ان کے سپورٹرز نے کیپٹل ہل پر دھاوا بولا تھا۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق عمارت کے گرد سیاہ آٹھ فٹ اونچا لوہے کا جنگلا چھ ماہ کے بعد دوبارہ لگا دیا گیا ہے، ایک سو نیشنل گارڈز تیار ہیں اور سکیورٹی اہلکار تشدد کو روکنے کے لیے واشنگٹن کے قریب ترین ایئرپورٹ سے آنے والے مسافروں کو چیک کر رہے ہیں۔ریلی کے آغاز سے گھنٹوں پہلے کیپیٹل پولیس نے ہنگاموں میں استعمال ہونے والے ہیلمٹ، ڈنڈے اور پستول لے کر عمارت کے گرد پوزیشن لے لی ہے۔آفیسرز کو موقعے پر لانے والی میونسپل کی بسوں کے باعث اردگرد کی سڑکوں پر ٹریفک سست ہے اور ٹرکوں کے ذریعے کیپیٹل بلڈنگ اور یونین سٹیشن کے درمیان راستے کو بند کیا گیا ہے۔کیپیٹل ہل کے قریب تعینات ایک پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ چھ جنوری کو ہمیں معلوم تھا کہ کچھ ہونے والا ہے، لیکن جو ہوا اس کی توقع نہیں تھی۔ اس بار ہم بدترین کی توقع کر رہے ہیں۔ہفتے کو صبح کے وقت واشنگٹن زیادہ تر خالی تھا کیونکہ کافی ممبران شہر سے باہر گئے ہوئے تھے۔ اس ریلی ’جسٹس فار جے سکس‘ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ انہیں ایک پرامن ریلی کی توقع ہے، لیکن پولیس چیف جے تھامس نے جمعے کو کہا تھا کہ تشدد کا خطرہ ہے اور پولیس ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان لڑائی کو روکے گی۔جنوری میں کیپیٹل ہل پر حملے کے الزام میں چھ سو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جنہوں نے ایک ریلی میں ٹرمپ کے دھاندلی کے الزامات کے بعد دھاوا بولا تھا۔ ٹرمپ کے اس دعوے کو متعدد عدالتوں، الیکشن حکام اور ٹرمپ کی اپنی انتظامیہ نے رد کیا تھا۔چھ جنوری کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کے حامیوں کے دھاوے اور چند گھنٹوں تک ہنگامہ آرائی اور افراتفری کی صورتحال کے بعد پولیس نے کیپٹل ہل کی عمارت اور اردگرد صورتحال کو قابو کیا تھا۔پرتشدد مظاہرے کے دوران چار افراد کی ہلاکت ہوئی تھی جب کہ پولیس نے 52 افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی تھی۔امریکی صدر جوبائیڈن نے کیپٹل ہل پر مظاہرین کے حملے کو امریکی جمہوریت کا تاریک ترین واقعہ قرار دیا تھا۔جو بائیڈن نے ٹویٹ کرتے ہوئے صدر ٹرمپ پر زور دیا تھا کہ وہ آگے بڑھیں اور تشدد کو مسترد کر دیں۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین سے کہا تھا کہ وہ ’گھر چلے جائیں۔ خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے پہلے مظاہرین کو کانگریس جانے کی ترغیب دی تھی۔اس کے بعد فروری میں امریکی سینیٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مواخذے کی دوسری کارروائی میں مظاہرین کو ’بغاوت پر اکسانے‘ کے الزام سے بری کر دیا تھا۔مواخذے کی کارروائی میں مظاہرین کو چھ جنوری کو ہونے والے کیپیٹل ہل پر حملے کے لیے اکسانے کے الزام میں 57 سینیٹرز نے’قصور وار‘ جبکہ 47 سینیٹرز نے’قصور وار نہیں‘ قرار دیا تھا۔ مواخذے کے لیے دو تہائی اکثریت (67) درکار تھی۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...