... loading ...
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت عالمی وبا کے دوران دنیا میں کووڈ 19 کی جھوٹی معلومات کا گڑھ رہا ہے اور کورونا کے بارے میں وہاں سے سامنے آنے والی ہر 6 میں سے ایک خبر جھوٹی ہے۔کینیڈا کی البرٹا یونیورسٹی کے ایک محقق کی طرف سے ‘انٹرنیشنل فیڈریشن آف لائبریری ایسوسی ایشنز اینڈ انسٹی ٹیوشنز جریدے میں شائع یہ تحقیق 138 ممالک میں غلط معلومات کے 9657 ٹکڑوں کا احاطہ کرتی ہے۔ تحقیق میں پچھلے سال یکم جنوری سے رواں سال یکم مارچ تک پھیلائی گئی جھوٹی معلومات کو پرکھا گیا جس میں انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں کا مواد بھی شامل ہے۔تحقیق کے مصنف ڈاکٹر محمد سعید الزمان کے مطابق اس مطالعے میں استعمال ہونے والا ڈیٹا، پوائنٹرز کے عالمی فیکٹ چیکنگ نیٹ ورک آئی ایف سی این (IFCN)کی ویب سائٹ سے لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ آئی ایف سی این کے پاس اس وقت پوری دنیا سے اکٹھا کیا گیا کووڈ 19 کی غلط معلومات کا سب سے بڑا ذخیرہ موجود ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ دنیا میں غلط معلومات پھیلانے کا سب بڑا ذریعہ سوشل میڈیا ہے جہاں سے پھیلائی گئی جھوٹی معلومات کا حصہ 85 فیصد ہے۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مجموعی طور پر 91 فیصد جعلی خبریں انٹرنیٹ کے ذریعے (بشمول سوشل میڈیا) پھیلائی گئی ہیں۔ اس میں سب سے بڑا حصہ بھارت کا (18فیصد) ہے۔ اس کے بعد برازیل (9 فیصد) اور تیسرے نمبر پر امریکا (8.6 فیصد) ہے۔بھارت سے پھیلائی گئی جھوٹی معلومات کی مقدار بھی سب سے زیادہ یعنی 16 فیصد ہے جب کہ اس کے بعد امریکا (9.7 فیصد) اور برازیل (8.6فیصد) ہے۔سعید الزمان کے مطابق کمزور انفارمیشن اور کمیونیکیشن انفراسٹرکچر، کم (ڈیجیٹل) انفارمیشن لٹریسی، لوگوں میں شعور، اور معاشرے میں رہنے والے تعصبات بھارت میں زیادہ کووڈ 19 غلط معلومات کی بنیادی وجوہات ہوسکتے ہیں۔محقق کے کہنا ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ غلط معلومات کا پھیلاؤ کسی ملک میں وبا کی زیادہ خراب صورتحال سے جڑا ہو۔سعید الزمان کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ سر فہرست ممالک میں غلط معلومات کسی حد تک وبا کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سے مطابقت رکھتی ہیں کیونکہ کورونا سے متاثرہ ٹاپ 15 ممالک میں بھارت، امریکا، برازیل، اسپین، فرانس، ترکی، کولمبیا، ارجنٹائن، اٹلی اور میکسیکو شامل ہیں۔
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...