... loading ...
یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یورپین تعلقات میں بھارت چین کی جگہ نہیں لے سکتا،ہمیں افغانستان کے بارے میں چین کے ساتھ انگیجمنٹ بڑھانی پڑے گی، انڈو پیسیفک علاقہ 21ویں صدی کا کشش ثقل کا مرکز(سینٹر آف گریویٹی) بننے جا رہا ہے، اسی علاقے میں مستقبل کی نئی تاریخ لکھی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلوانیہ میں وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یورپین وزرائے دفاع اور وزرائے خارجہ کے اجلاسوں کے بعد سلوانیہ کے وزیر خارجہ کے ہمراہ آخری پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزرا نے چین کے ساتھ اپنے تعلقات پر بہت غور کیا ہے۔وزرا کا خیال ہے کہ ہمیں چین کے ساتھ ایک عملی، حقیقت پسندانہ اور مربوط نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ ہمیں افغانستان کے بارے میں چین کے ساتھ انگیجمنٹ بڑھانی پڑے گی، کیونکہ ایک مقابل ہونے کے باوجود تجارت اور معاشی مسائل میں تعاون چین کے ساتھ ہمارے تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے۔اس موقع پر انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کے ساتھ ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ساتھ ہم نے انڈو پیسیفک خطے میں جو کچھ ہورہا ہے، اس پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ اس ماہ کے آخر تک انڈو پیسیفک اسٹریٹجی کے متعلق یورپین کمیشن کے ساتھ مل کر اپنے کام کو دوبارہ شروع کرنے والے ہیں۔جوزپ بوریل نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے مزید بتایا کہ ہم نے ہندوستانی وزیر خارجہ کے ساتھ اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ دنیا کے اس حصے میں کیا ہو رہا ہے جو 21ویں صدی میں کشش ثقل کا مرکز بننے والا ہے۔ انڈو پیسیفک کا یہ علاقہ جو بھارت سے شروع ہوکر کیلیفورنیا میں ختم ہورہا ہے، دنیا کا وہ حصہ بننے جا رہا ہے جہاں تاریخ لکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان بھی ایک ایسی ہی جگہ ہے جس میں اب تاریخ لکھی جارہی ہے، ہم نے بھارتی وزیر خارجہ کے ساتھ وہاں کی صورتحال، طالبان کے برتاؤ کے طریقے اور وہاں سے ہجرت کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان سے اپنے خدشات شیئر کیے ہیں۔بعد ازاں ایک سوال کے جواب میں یورپین اعلی نمائندے نے اس بات سے اختلاف کیا کہ یورپین تعلقات میں بھارت چین کی جگہ لینے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے جواب میں کہا کہ یہ دو مختلف اور علیحدہ ممالک ہیں، بھارت ایک انڈو پیسیفک جبکہ چائنہ ایک ایشین ملک ہے، دونوں کا مختلف نقطہ نظر اور کردار ہے، بھارت چین کی جگہ نہیں لے سکتا۔انہوں نے اس موقع پر مزید واضح کیا کہ دونوں کے ہی یورپ سے تجارتی تعلقات ہیں، لیکن ہم بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات میں اضافہ چاہتے ہیں۔اس پریس کانفرنس میں یورپین خارجہ امور کے سربراہ نے بیلاروس پر الزام عائد کیا کہ وہ جان بوجھ کر مہاجرین کو یورپ میں داخل ہونے کے لیے اکسا رہے ہیں اور اسے اپنے یورپین ہمسایوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ وقت کی کمی کے باعث گلف ممالک کے ساتھ تعلقات پر اجلاس میں گفتگو نہیں ہوسکی کیونکہ افغانستان ہمارا بہت سا وقت لے گیا۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...