... loading ...
امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ حملہ بھولیں گے اور نہ معاف کریں گے ،افغانستان میں مزید امریکی فوجی بھیجنے پڑے تو بھیجیں گے، داعش کے دہشت گرد کامیاب نہیں ہوسکتے۔امریکی صدرجوبائیڈن نے کابل ایئر پورٹ پر ہونے والے دھماکوں پر خصوصی خطاب کیا، جس میں امریکی صدر نے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔جوبائیڈن نے کابل ایئر پورٹ پر امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجی ہیرو ہیں، امریکی ہیروز نے اچھے مقصد کے لئے اپنی جان دی ہے، آج جو زندگیاں کھو دیں وہ آزادی کی خدمت میں گئی ہیں۔ اس دوران وہ آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ حملہ کس نے کرایا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن کچھ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ حملہ کرنیوالوں کو افغانستان میں طاقت سے جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا یہ حملہ کبھی نہیں بھولے گا اور نہ ہی معاف کرے گا، ہم ان کا پیچھا کرکے ان کا شکار کریں گے، جنہوں نے حملہ کیا وہ اس کی قیمت چکائیں گے۔ا نہوں نے کہا کہ افغانستان میں مزید امریکی فوجی بھیجنے پڑے تو بھیجیں گے، داعش کے دہشت گرد کامیاب نہیں ہوسکتے تاہم افغانستان میں داعش اور طالبان کے گٹھ جوڑ کے شواہد نہیں ملے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ معلوم تھا کہ افغانستان میں انخلا کا مشن انتہائی خطرناک ہے، لیکن ہم دہشت گردوں سے خوف زدہ نہیں ہوں گے اوراپنا مقصد حاصل کریں گے۔ تمام امریکیوں اور اتحادیوں کا انخلا کریں گے۔بائیڈن نے کہا کہ اپنے مقصد کے حصول کے لیے درکار ہر قدم اٹھائیں گے، جس طرح طے کیا گیا ہے انخلا کا مشن اسی طرح مکمل کیا جائے گا۔امریکی صدر نے کہا کہ گزشتہ12 گھنٹے میں 7ہزار افراد کا انخلا کیا گیا ہے، کابل ائیرپورٹ سے انخلا کا عمل احسن طریقہ سے جاری تھا، مقررہ وقت میں زیادہ سے زیادہ امریکیوں کے انخلا کی کوشش کریں گے اور انخلا کی ڈیڈ لائن کے بعد رہ جانے والو ں کو نکالنے کی بھی پوری کوشش کریں گے۔جوبائیڈن نے کہا کہ افغان فورسز کا11 دن میں ہی ہتھیار ڈال دینا طالبان کے لیے فائدہ مند رہا ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ سابق امریکی صدرنے طالبان سے معاہدہ کیا تھا کہ مئی تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کو نکال لیا جائے گا اور طالبان سے معاہدہ ہوا تھا کہ وہ امریکیوں پر حملہ نہیں کریں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں کرنا چاہتے، وقت آ گیا ہے کہ 20 سال سے جاری طویل جنگ کو ختم کیا جائے۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...