... loading ...
افغانستان میں امریکا کے زیر قیادت فوجی دستوں کے انخلا کے بعد جھڑپوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے تاجکستان کے سینئر حکام نے کہا ہے کہ ان کا ملک تقریباً ایک لاکھ افغان مہاجرین کا خیر مقدم کرنے کی تیاری کررہا ہے ۔غیر میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان جنگجو افغانستان کے بیشتر علاقوں پر قبضہ حاصل کرچکے ہیں، پینٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان آدھے سے زیادہ افغانستان پر قبضہ حاصل کر چکے ہیں۔تاجکستان میں ہنگامی کمیٹی کے نائب سربراہ امام علی ابراہیم زدہ نے بتایا کہ سابق سویت ریپبلک میں پہلے ہی سرحد سے متصل صوبے کھاتلون اور گورنو بدخشاں میں دو وئیر ہاؤسز قائم ہیں جہاں مہاجرین کو رکھا جاسکتا ہے ۔دوسری جانب میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے قبضے میں روز بروز اضافے کو دیکھتے ہوئے تاجکستان نے اپنی مسلح افواج کی جنگی تیاریوں کی جانچ پڑتال کے لیے جمعرات کو ملک میں تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقیں منعقد کیں۔تاجکستان کے صدر امام علی رحمن کے حکم پر وسطی ایشیائی ملک کی سیکیورٹی فورسز کے 2 لاکھ 3 ہزار اہلکار صبح چار بجے ٹیسٹ کے لیے الرٹ ہوئے ۔تاجکستان نے افغانستان کے سرحدی علاقے دوشنبے میں فوج کو مزید مستحکم کرنے کے لیے 20 ہزار فوجیوں پر مشتمل دستے کو وہاں منتقل کردیا۔سابق سویت ریاست میں 30 سال کے بعد تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلح افواج کا اس قسم کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ان مشقوں میں تاجک بری، بحری، فضائی فوجی دستوں کی جانب سے استعمال کیے جانے والے تمام ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ بھی کی گئی۔صدر امام علی رحمن کی سربراہی میں کیا جانے والا آپریشن تاجکستان کے سرکاری چینل پر دکھایا گیا، جسے تاجکستان کے صدر نے تاجک خطے میں امن و استحکام کے دفاع کیلئے تیار ہوجائیں کا نام دیا۔انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک اسلامی جمہوریہ افغانستان، خاص طور پر ہماری ملک کی سرحد سے متصل شمالی خطے میں حالات انتہائی پیچیدہ اور غیر یقینی صورت حال کا شکار ہیں۔تاجک صدر نے بتایا کہ حالات دن بدن بلکہ ہر گزرتے وقت کے ساتھ مزید پیچیدہ ہوتے جارہے ہیں۔انہوں نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ سطح پر جنگی تیاریوں اور ریاست کی سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔امام علی رحمن جو 1994 سے تاجکستان پر حکمرانی کر رہے ہیں، انہوں مذکورہ صورت حال کے حوالے سے اپنے روسی اتحادی صدر ولادمیر پیوٹن سے بھی بات کی۔ادھر کریملن نے ایک جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے افغانستان کے حالات پر تبادلہ خیال کیا اور تاجکستان کی جانب سے ابتدائی اقدام کے طور پر فون کال کی گئی۔
نوٹس میں مزید خبردار کیا گیا ہے کہ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کی صورت میں مدرسے کی عمارت کو سیل کیا جا سکتا ہے مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو قانونی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائ...
ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی کوششوں میں تیزی آنے اور مزید ری پبلکن ارکان کی حمایت ملنے کا امکان امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان پر ڈیموکریٹس کے ممکنہ کنٹرول سے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی سے ہیگستھ کے خل...
تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں، تحقیقاتی رپورٹ بھارتی ریاست منی پور میں بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، تازہ جھڑپوں میں مزید پانچ افراد ہلاک ہوگئے. تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد...
ایران سے لڑنے والا اسکی قیمت میدان جنگ سے اپنی دہلیز تک چکائے گا، بیان ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ جو بھی ایران سے ٹکرائے گا، قیمت چکائے گا۔امریکا کے مڈٹرم نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو میدان جنگ اور ہرمز ...
بانی سے ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہتا تو سیاسی تناؤ نہیں ہوتا اور نہ ایمرجنسی یا گورنر راج کی نوبت آتی، گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے مکمل باخبر تھے ، انہوں نے حکومت کے خاتمے کو خوش...
صدر کے پاس ایوانِ نمائندگان یا سینیٹ کی حمایت نہ ہونے کی صورت میں بھی حکومت چلانے کی مثالیں موجود ہیں،انٹرویو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تو میں مسٹر...
ہلاک ہونے والے ملاح کی شناخت گجرات سے تعلق رکھنے والے گندھر نعیم عجیز کے نام سے ہوئی،حکام عمان کے ساحل کے قریب بھارتی پرچم بردار کارگو جہاز کو نامعلوم فضائی شے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک بھارتی ملاح ہلاک ہوگیا، جبکہ جہاز پر سوار دیگر 13 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلی...
مختلف یورپی ممالک میں سائبر حملوں کے نتیجے میں سپرمارکیٹس کے فریج اور کولنگ سسٹم خراب ہوگئے، جس کے باعث خوراک کو محفوظ رکھنے اور اس کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سائبر حملوں سے سویڈن، بیلجیم اور لکسمبرگ کے اسٹورز متاثر ہوئے ہیں۔ آئرلینڈ کے 13 اور ...
سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ اور وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہےخستہ حال پوائنٹس کی فی الفور مرمت کے ساتھ کلاسز کی ابتر صورتحال کو بہتر کیا جائے، طلبہ جامعہ کراچی سے الحاق شدہ لا کالجز کے سیکنڈ ایئر کے امتحانی نتائج اور مارکس شیٹس سے مت...
سرمایہ کاروں نے ڈالر پر انحصار کم کرنا شروع کردیا ہے، جس کے باعث یورو سمیت دیگر بڑی کرنسیوں کو تقویت مل رہی ہے عالمی مالیاتی منڈی میں امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ڈالر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی او...
گریڈ 18 کے افسر شہزاد اکبر کو اضافی چارج سونپ دیا گیا، تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک ذمہ داریاں انجام دیں گے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی میں اہم انتظامی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے، جہاں گریڈ 18 کے افسر طارق نواز نے ایڈیشنل ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ...
سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد عباسی سمیت چار افسران نامزد، ٹھیکیداروں کو اربوں روپے کی پیشگی ادائیگیوں اور قواعد کی خلاف ورزیوں کا الزام صوبائی اینٹی کرپشن عدالت میں یلو لائن منصوبے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے میں اینٹی کرپشن حکام نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد ع...