... loading ...
کراچی میں بحریہ ٹائون کے خلاف اتوار کو سندھ کی قوم پرست جماعتوں اور مزدور و کسان تنظیموں کا احتجاجی دھرنا ہنگامہ آرائی میں تبدیل ہو گیا ہے اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بعض ویڈیوز میں کئی عمارتیں جلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ۔خیال رہے کہ سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے بحریہ ٹائون کراچی کے مرکزی دروازے کے سامنے اتوار کو دھرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔سندھ ایکشن کمیٹی کے اس احتجاجی دھرنے میں شرکت کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں اور علاقائی تنظیموں نے بھی حامی بھر رکھی تھی۔ اس احتجاجی دھرنے کی کال کے باعث سندھ بھر سے آنے والے قافلوں کو پہلے ہی پولیس حیدرآباد ٹول پلازہ پر روکنا شروع کر دیا تھا تاہم بعد میں سوشل میڈیا پر اچانک سے چند تصاویر اور ویڈیوز گردش کرنے لگیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بعض مشتعل مظاہرین بحریہ ٹائون کراچی میں عمارتوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔بحریہ ٹائون کراچی کے مرکزی دروازے کے باہر موجود نامہ نگار امر گرڑو نے بتایا ہے کہ مرکزی دروازے کو لگنے والی آگ بھجا دی گئی ہے اور اس دروازے کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے ۔بحریہ ٹائون کراچی کے باہر بڑی تعداد میں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موجود ہیں جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہنگامہ آرائی کے دوران دو سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ان ویڈیوز میں نجی املاک، گاڑیوں اور عمارتوں کو جلتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے تاہم اس موقع پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی اور علاقے کو احتجاجی دھرنے کے شرکا سے خالی کرا لیا گیا ہے ۔وہاں موجود صحافی ممتاز جمالی نے نامہ نگار رمیشہ علی کو بتایا کہ اس احتجاجی دھرنے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے شامل تھی جن میں قوم پرست جماعتوں کے ساتھ ساتھ کئی سیاسی اور سماجی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیںانہوں نے بتایا کہ احتجاجی دھرنے کے لیے دوپہر ایک بجے تک مظاہرین کی بڑی تعداد بحریہ ٹائون کے مرکزی دروازے کے باہر پہنچ چکی تھی۔ ممتاز جمالی نے مزید بتایا کہ اس موقع پر وہاں پولیس موجود نہیں تھی تو ہم نے آہستہ آہستہ اندر جانا شروع کیا۔ جیسے ہی ہم اندر داخل ہوئے تو اندر موجود عمارتوں میں اچانک سے آگ بھڑک اٹھی۔اس کے فورا بعد ہی سکیورٹی اہلکاروں نے شیلنگ شروع کر دی مگر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آگ لگی کیسے ۔ ہم نے مظاہرین میں سے کسی کو آگ لگاتے نہیں دیکھا بلکہ بعض مظاہرین نے کہا کہ پولیس نے آگ لگائی ہے ۔اس موقع پر انڈیجینس رائٹس الائنس کے گل حسن کلماتی نے اس حوالے سے اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ بعض شرپسند عناصر نے اس احتجاج کو ترتشدد بنانے کی کوشش کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ ایکشن کمیٹی کے جانب سے آج بحریہ ٹائون کے خلاف دھرنا دیا گیا، دھرنے کے دوران کچھ شرپسند لوگوں نے توڑ پھوڑ کی آگ لگائی۔انہوں نے اس معاملے سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے اس واقع کی مذمت کی اور کہا کہ ہم اس عمل کی مذمت کرتے ہیں، ان پرتشدد واقعات سے انڈیجینس رائٹس الائنس کا کوئی تعلق نہیں یہ شرپسند عناصر ہیں جنہوں نے توڑ پھور کی ہے ۔ ان عناصر کا انڈیجینس رائٹس الائنس سے کوئی تعلق نہیں ہے ، ہماری جدوجہد پرامن ہے ۔ دوسری جانب سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما قادر مگسی کا کہنا ہے کہ ہمارے پرامن احتجاج کو ختم کرانے کے لیے سازش کر کے بحریہ ٹان کے اندر سے آگ لگا دی گئی ہے ۔انہوں نے دعوی کیا کہ پولیس کی جانب سے فائرنگ اور شیلنگ کی گئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...