... loading ...
بھارت نے ٹوئٹر کو نئے انفارمیشن ٹیکنالوجی قوانین کو تسلیم کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو اسے غیردانستہ نتائج کا سامنا ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں نئے آئی ٹی قوانین کا اعلان فروری میں کیا گیا تھا اور ان کا اطلاق مئی 2021 کے اختتام پر ہوا، جس کا مققصد سوشل میڈیا پر مواد کو ریگولیٹ کرنے کے ساتھ مختلف کمپنیوں جیسے فیس بک اس کے زیرملکیت واٹس ایپ میسنجر اور ٹوئٹر کو قانونی درخواستوں پر قابل احتساب بنانا ہے ،ان قوانین کے تحت بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں کو شکایات دور کرنے کے لیے میکنزمز کے قیام کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب کرنا ہوگا۔5 جون کو وزارت آئی ٹی کی جانب سے ٹوئٹر کے ڈپٹی جنرل کونسل جم بیکر کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ‘بھارتی وزارت آئی ٹی کی جانب سے ٹوئٹر کو 26 اور 28 مئی کو نئے قواین کے حوالے سے خطوط ارسال کیے گئے تھے مگر کمپنی کی جانب قوانین کو مکمل طور پر تسلیم کرنے یا وزارت کی جانب سے طلب کی گئی وضاحتوں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ خط کی نقل رائٹرز نے دیکھی جس میں متعدد دیگر امور پر بھی بات کی گئی تھی۔ٹوئٹر کی جانب سے بھارتی وزارت کو نئے قوانین کے تحت عہدیداران کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔خط میں کہا گیا کہ قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے سے ‘غیردانستہ نتائج’ بشمول مواد پوسٹ ہونے پر ٹوئٹر کے احساب کا امکان کا سامنا ہوسکتا ہے ، اس حوالے سے کمپنی کو بھی استثنیٰ حاصل ہے ۔خط میں کہا گیا خیرسگالی کے اقدام کے طور پر ٹوئٹر کو قوانین کو فوری تسلیم کرنے کے لیے آخری بار مطلع کیا جارہا ہے ۔بھارتی وزارت آئی ٹی نے اس حوالے سے خبررساں ادارے کے رابطے پر کوئی بیان نہیں دیا جبکہ ٹوئٹر کی جانب سے بیان جاری کرنے گریز کیا گیا۔بھارت کے نئے قوانین کے بعد عدالتی جنگ کا آغاز ہوا تھا جبکہ واٹس ایپ کی جانب سے مقدمہ دائر کیا گیا تھا جس میں حکومت پر قانونی اختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔دہلی ہائی کورٹ میں دائر مقدمے میں کہا گیا کہ نافذ کیے گئے قوانین میں سے ایک بھارت کے آئین میں موجود رازداری کے حقوق کی خلاف ورزی ہے کیونکہ اس میں سوشل میڈیا کمپنیوں کو حکام کے مطالبے پر کسی ‘انفارمیشن سے وابستہ’ پہلے شخص کی نشاندہی کرنی ہوگی۔اگرچہ نئے قانون میں واٹس ایپ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صرف ان لوگوں کو بے نقاب کرے جن پر مصدقہ طور پر غلط کاموں کا الزام لگایا گیا ہے لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ عملی طور پر تنہا یہ کام نہیں کرسکتی۔کمپنی کے مطابق چونکہ پیغامات اینڈـٹوـاینڈ انکرپٹڈ ہیں اور مذکورہ قانون کی تعمیل کے لیے واٹس ایپ کو پیغام موصول کرنے والوں کے لیے اور بھیجنے والوں کے لیے انکرپشن کو توڑنا ہوگا۔
پاکستان اور جموں وکشمیر کے اٹوٹ رشتے کی تجدید، دنیا کشمیریوں کی پکار سنے گی پاکستان اور آزاد کشمیر میںجوش و خروش سے جلسے ، جلوسوں ، ریلیوں کا انعقادکیا جائیگا پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر میںآج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا جسکا مقصد بھارتی ظلم ستم...
ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں، مولانا عبدالغفور حیدری 8 فروری کا الیکشن قوم کیلئے ناقابل قبول ، عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے،بات چیت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) نے 8 فروی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری جنرل جمعیت...
آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں پھلوں کی 2۔28 اور مصالحہ جات کی 2 فیصدقیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا رمضان المبارک کی آمدسے قبل مہنگائی میں اضافہ، آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں۔ تفصیلات...
پاکستان استنبول میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات میں شرکت کرے گا، جن کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور بات چیت کے ذریعے تنازعے کے حل کی راہ ہموار کرنا ہے، ترجمان طاہر اندرابی امریکا کے نمائندہ خصوصی اور ایرانی وزیرخارجہ اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے،خطے کی طاقتوںسعودی...
اڈیالہ جیل میں قیدبانی پی ٹی آئی کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا اسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے، قائدِ حزبِ اختلاف نے صحت کا معاملہ اٹھا دیا وزیراعظم سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ ،خط میں اپوزیشن لیڈرنے ذاتی ڈاکٹروں کے نام تجویز ڈاکٹر محمد ...
صدر میں 200سے زائد دکانیں سیل،مارکیٹ میں حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے دکانداروں کو سات روز قبل نوٹس جاری ، انتظامات کیے جانے تک مارکیٹیں سیل رہیں گی صدر ہاشو سینٹر اور الیکٹرک مارکیٹ سیل کر دی گئی، دونوں مارکیٹوں میں دو سو سے زائد دکانیں موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق فائر سیفٹی ک...
خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 72,703قومی شناختی کارڈز بلاک کیے گئے سندھ 49,666، پنجاب میں 29,852شناختی کارڈز بلاک ہوئے،نادراحکام پاکستانی حکام نے گزشتہ تین برسوں کے دوران ملک بھر میں تقریبا 195,000 کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (CNICs) بلاک کیے، جو شہری ڈیٹا بیس میں موجود مخت...
ملک بھر کے عوام ناانصافی کیخلاف رضاکارانہ طور پر دکانیں بند اور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،سندھ اور پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت،دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں قوم متحد، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں م...
سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ،امن کیلئے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، صوبائی حکومت با اختیار ،خیبر پختونخوا وفاق کی اہم اکائی ،صوبائی اداروں کو مضبوط کرے،شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئ...
دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو ہوئی، ایک دو ملاقاتیں مزید ہوں گی، میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور میں نے بانی سے ملاقات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔وزیراعظم...
14 روز انتظار کے بعد 30 جنوری کو جواب دینے میں ناکامی پرعہدے سے ہاتھ دھونا پڑا سابق ڈی آئی جی ٹریفک کوعہدے سے ہٹانے پر مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں (رپورٹ : افتخار چوہدری)ڈی آئی جی پیر محمد شاہ پرمبینہ طور پر ذاتی اثرورسوخ استعمال کرکے تاجرکومبینہ طورپراغوا کروانے کا ا...
عدالت نے ایف آئی اے کو چالان مکمل کرنے کیلئے 2 دن کی مہلت دے دی معاملہ 2022 سے چل رہا ہے ، آپ نے دلچسپی ہی نہیں لی، پراسیکیوٹر سے مکالمہ فارن فنڈنگ کسی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے نئی مشکل تیار ہوگئی۔بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غیر...